Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کاپولیس کی مبینہ فائرنگ سے ڈسکہ بار کے صدرانا خالد ،ایک وکیل کے جاں بحق اور متعدد وکلاء کے زخمی ہونے پر اظہار مذمت


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کاپولیس کی مبینہ فائرنگ سے ڈسکہ بار کے صدرانا خالد ،ایک وکیل کے جاں بحق اور متعدد وکلاء کے زخمی ہونے پر اظہار مذمت
 Posted on: 5/25/2015
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کاپولیس کی مبینہ فائرنگ سے ڈسکہ بار کے صدرانا خالد ،ایک وکیل کے جاں بحق اور متعدد وکلاء کے زخمی ہونے پر اظہار مذمت
وکلاء میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ فائرنگ پولیس گردی کی واضح مثال ہے، ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی 
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب افسوسناک واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرواکر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں
رابطہ کمیٹی کامبینہ پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے ڈسکہ بار کے صدر انا خالد اور ایک وکیل کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا
کراچی ۔۔۔25مئی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ڈسکہ بار ایسوسی ایشن کے صدرانا خالد اور ایک وکیل کے جاں بحق اور متعدد وکلاء کے زخمی ہونے کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ڈسکہ میں پولیس اور وکلاء کے درمیان تصادم کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ فائرنگ پولیس گردی کی واضح مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے قانون و آئین سے کھلا تجاوز شہریوں کیلئے قابل حیرت مثال ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈسکہ میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرواکر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مبینہ پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے ڈسکہ بار ایسوسی ایشن کے صدر انا خالد اور ایک وکیل کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا فرمائے۔

4/19/2024 1:28:24 AM