Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہر بھر میں پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام 25مئی پیر کو بلدیہ ٹاؤن نمبر 3مہاجر کیمپ پر چوتھا احتجاجی مظاہرہ ہوگا


شہر بھر میں پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام 25مئی پیر کو بلدیہ ٹاؤن نمبر 3مہاجر کیمپ پر چوتھا احتجاجی مظاہرہ ہوگا
 Posted on: 5/24/2015
شہر بھر میں پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام 25مئی پیر کو بلدیہ ٹاؤن نمبر 3مہاجر کیمپ پر چوتھا احتجاجی مظاہرہ ہوگا 
ایم کیوایم کے تحت پانی کی شدید قلت کے خلاف 22، مئی کو پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی ، 23مئی کو کراچی پریس کلب کے باہر اور 24مئی کو اورنگی نمبر 5میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جاچکے ہیں
احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ 6جون تک جاری رہے گا جبکہ یکم جون سے 5جون تک اندرون سندھ کے مختلف شہروں 
میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوں 
کراچی ۔۔۔24، مئی 2015ء 
شہر بھر میں پانی کے مصنوعی بحران اور شدید قلت کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے کا چوتھا بڑا احتجاجی مظاہرہ 25مئی پیر کو شام 5بجے بلدیہ ٹاؤن نمبر3میں واقع مہاجر کیمپ پر منعقد ہوگا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، بلدیہ ٹاؤن کے عوام اور کارکنان شرکت کریں گے اور پانی کی شدید قلت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔ پانی کی شدید قلت اور مصنوعی بحران کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پریس کانفرنس کے ذریعے احتجاجی مہم کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق 22، مئی کو پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی ، 23مئی کو کراچی پریس کلب کے باہر اور 24مئی کو اورنگی نمبر 5میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جاچکے ہیں ان احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ہفتہ 6جون تک جاری رہے گا جبکہ یکم جون سے 5جون تک اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں بھی پانی کی شدید قلت اور مصنوعی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے ۔

4/25/2024 12:36:37 AM