Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی سمیت سندھ بھر میں پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ نے احتجاجی مظاہروں کا آغاز کردیا


کراچی سمیت سندھ بھر میں پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ نے احتجاجی مظاہروں کا آغاز کردیا
 Posted on: 5/22/2015
کراچی سمیت سندھ بھر میں پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ نے احتجاجی مظاہروں کا آغاز کردیا
نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی پراحتجاجی مظاہروں کے سلسلے کا پہلا بڑا مظاہرہ، ہزاروں خواتین ، بزرگوں ،بچوں کی شرکت
کراچی ۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف متحد ہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کاآغاز کر دیا گیاہے۔ایم کیوا یم کے زیر اہتمام اس سلسلے کا پہلا مظاہر ہ جمعہ کی شام نا رتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی پر بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ، اراکین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، قمر منصور،عبد الحسیب،عظیم فاروقی، عارف خان ایڈوکیٹ ، حق پرست رکن قومی اسمبلی عبد الوسیم، شیخ صلاح الدین ، سندھ اسمبلی میں حق پرست اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن ، حق پرست اراکین صوبائی جمال احمد، وسیم قریشی، تنظیمی شعبہ جا ت کے ذمہ داران ، سیکٹرز و یونٹس کے کارکنان سمیت نارتھ کراچی ، سرجانی ، نیو کراچی سمیت قرب و جوار کے علاقوں کی خواتین ، بزرگوں ، بچوں ، بچیوں ، نوجوانوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے پانی کی مصنوعی بندش کے خلاف اپنااحتجاج ریکارڈ کروایا۔اس سلسلے کا دوسرا احتجاجی مظاہرہ 23مئی کی شام 5بجے کراچی پریس کلب پر منعقد کیاجائے گا جس میں پانی کے بحران سے متاثرہ شہر کے مختلف علاقوں کے عوام شرکت کریں گے۔

4/25/2024 9:29:44 PM