Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام شہر میں پانی کے مصنوعی بحران اور شدید قلت کے خلاف کل 23مئی ہفتے کو شام 5بجے کراچی پریس کلب کے باہر دوسرا پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا


ایم کیوایم کے زیراہتمام شہر میں پانی کے مصنوعی بحران اور شدید قلت کے خلاف کل 23مئی ہفتے کو شام 5بجے کراچی پریس کلب کے باہر دوسرا پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا
 Posted on: 5/22/2015
ایم کیوایم کے زیراہتمام شہر میں پانی کے مصنوعی بحران اور شدید قلت کے خلاف کل 23مئی اتوار کو شام 5بجے کراچی پریس کلب کے باہر دوسرا پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا
پانی کی قلت کے خلاف گزشتہ رو ز بھی ایم کیوایم نے پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی پرزبردست احتجاجی مظاہرہ کیا تھا 
پانی کی عدم فراہمی پرکراچی کے مختلف علاقوں میں یہ احتجاجی مظاہرے 6جون تک جاری رہیں گے 
سکھر ، نوابشاہ ، میر پور خاص اور حیدرآباد میں یکم تا 5جون تک پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوں گے 
شہر میں پانی جیسی بنیادی ضرورت کی شدید قلت سے نت نئے مسائل جنم لے چکے ہیں اور شہری شدید 
ذہنی اذیت اور کرب میں مبتلا ہیں، رابطہ کمیٹی 
عوام پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں ، رابطہ کمیٹی کی اپیل 
کراچی ۔۔۔22، مئی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام شہر میں پانی کے مصنوعی بحران اور شدید قلت کے خلاف کل 23مئی 2015ء بروزہفتہ شام 5:00بجے کراچی پریس کلب کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا ۔ شہر بھر میں پانی کی شدید قلت کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والا یہ احتجاجی مظاہرہ ایم کیوایم کی جانب سے احتجاجی مہم کے سلسلے کا دوسرا بڑا مظاہرہ ہوگا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین اسمبلی ،ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے جبکہ 22مئی جمعہ کی شام کو ایم کیوایم کے تحت اس سلسلے کا پہلامظاہرہ نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی پر کیاگیاہے۔ احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کے مطابق مزید احتجاجی مظاہرے اتوار 24مئی کواورنگی ٹاؤن نمبر 5کی چورنگی،پیر 25مئی کوبلدیہ ٹاؤن، منگل 26مئی کوکورنگی، بدھ 27مئی کولیاقت آباد، جمعرات 28مئی کو حسن اسکوائر، جمعہ 29مئی کوبڑابورڈنارتھ ناظم آباد،اتوار 30مئی کوملیرکالابورڈپر ہوں گے۔پانی کی قلت اوردیگرعوامی مسائل پر احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگرشہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جس کے مطابق یکم جون کوسکھر، 2جون کونوابشاہ، 4جون کو میرپورخاص اور 5جون کوحیدرآبادمیں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ احتجاجی پروگرام کاآخری بڑامظاہرہ ہفتہ 6جون کوکراچی میں تبت سینٹرپرہوگا۔دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وشہر میں پانی کے مصنوعی بحران اور شدید قلت کے خاتمے کیلئے احتجاجی مظاہروں میں بھر پور تعداد میں شرکت کریں اور پرامن طریقے سے پانی کی قلت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں پانی جیسی بنیادی ضرورت کی شدید قلت سے نت نئے مسائل جنم لے چکے ہیں اور شہری شدید ذہنی اذیت اور کرب میں مبتلا ہیں جبکہ کراچی جیسے شہر البلاد میں پانی کی شدید قلت کے خاتمے کے بجائے اس کے حل کیلئے بھی مصنوعی اقدامات اور دعوے کرنا سراسر شہریوں کے ساتھ ظلم ہے ۔ 

4/25/2024 2:36:56 PM