Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دی نیویارک ٹائمز نے دماغ کے پرخچے اڑادینے والا انکشاف کیا ہے، الطاف حسین


دی نیویارک ٹائمز نے دماغ کے پرخچے اڑادینے والا انکشاف کیا ہے، الطاف حسین
 Posted on: 5/19/2015
دی نیویارک ٹائمز نے دماغ کے پرخچے اڑادینے والا انکشاف کیا ہے، الطاف حسین
اگر یہ انکشافات درست اورحقائق پرمبنی ہیں تو ایکزیکٹ کمپنی نے پاکستان سے غداری کاعمل کیا ہے، الطاف حسین
دی نیویارک ٹائمزکے بھیانک انکشافات کی اعلیٰ ترین سطح پر فوری تحقیقات کروائی جائے، وزیراعظم سے مطالبہ
اگر یہ الزامات درست ثابت ہوں تو ایکزیکٹ کمپنی کے ایگزیکٹو لیول کے تمام افراد کو فوری طور پر گرفتارکیا جائے ان پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلاکر عبرتناک اور مثالی سزا دی جائے، الطاف حسین
ایکزیکٹ کمپنی کے ایگزیکٹو پوسٹ پر فائز تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں ، الطاف حسین
ان افرادکے پاسپورٹ ضبط کرکے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی جائے، الطاف حسین
پاکستان کے انتہائی حساس ترین اداروں کی اتنے بڑے اورگھناؤنے فراڈ سے لاعلمی نہ صرف افسوسناک بلکہ تمام محب وطن پاکستانیوں کیلئے لمحہ فکریہ بھی ہے، الطاف حسین
لندن۔۔۔19،مئی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے امریکہ کے معروف اخبار دی نیویارک ٹائمز کے ان انکشافات پر انتہائی دلی صدمے کا اظہار کیا ہے جس میں دی نیویارک ٹائمز نے دماغ کے پرخچے اڑادینے والا یہ انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی ایک سافٹ ویئر کمپنی ’’ایکزیکٹ‘‘ نے جعلی ڈگریوں سے کروڑوں ڈالرز کمائے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگردی نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں پیش کیے جانے والے یہ انکشافات درست اورحقائق پرمبنی ہیں تو یہ کہنا درست ہوگا کہ ایکزیکٹ کمپنی نے یہ انتہائی سنگین اور گھناؤنا عمل کرکے پاکستان میں رہ کر پاکستان کو نقصان پہنچانے اور ملک سے غداری کاعمل کیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دی نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ میں پیش کیے جانے والے بھیانک انکشافات کی اعلیٰ ترین سطح پر فوری تحقیقات کروائی جائے اور اگر یہ الزامات درست ثابت ہوں تو اس گھناؤنے فراڈ میں ملوث ایکزیکٹ کمپنی کے ایگزیکٹو لیول کے تمام افراد کو فوری طور پر گرفتارکیا جائے اور ان پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلاکر انہیں ایسی عبرتناک اور مثالی سزا دی جائے کہ پاکستان میں آئندہ کوئی بھی ایسے گھناؤنے عمل کا ارتکاب کرنے کا سوچ بھی نہ سکے ۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ ایکزیکٹ کمپنی کے ایگزیکٹو پوسٹ پر فائز تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال کر ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی جائے اور ان کے پاسپورٹ ضبط کیے جائیں ۔آخر میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کے انتہائی حساس ترین اداروں کی اتنے بڑے اورگھناؤنے فراڈ سے لاعلمی نہ صرف افسوسناک بلکہ تمام محب وطن پاکستانیوں کیلئے لمحہ فکریہ بھی ہے ۔

4/26/2024 8:03:14 PM