Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست اراکین اسمبلی کا واٹر بور ڈ کے چیف انجینئر اور دیگر حکام سے ملاقات


حق پرست اراکین اسمبلی کا واٹر بور ڈ کے چیف انجینئر اور دیگر حکام سے ملاقات
 Posted on: 5/16/2015
حق پرست اراکین اسمبلی کا واٹر بور ڈ کے چیف انجینئر اور دیگر حکام سے ملاقات 
شہرمیں جاری پانی کی شدید قلت سے پیدا ہونے والی صورتحال اور عوام میں پائی جانے والی بے چینی سے آگاہ کردیا
دس دس دن گزر جانے کے باوجودعوام پانی سے محروم ہیں اور شدید اذیت میں گزر بسر کررہے ہیں ، کنور نوید جمیل
حکومت دعووں اور وعدوں سے نکل کر (K-4) منصوبے کو فوری شروع کرائے اور اس منصوبے میں حائل روکاوٹوں کو دور کرے۔
حق پرست ارکان اسمبلی 
کراچی ۔۔۔16مئی 2015ء
حق پرست ایم این اے و رکن رابطہ کمیٹی کنور جمیل نے دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ شہر میں بڑھتی ہوئی پانی کی شدید قلت اور اس سلسلے میں عوام کو حائل مشکلات سے آگاہ کیا اور اس کے حل کیلئے واٹر بورڈ حکام کی ہنگامی میٹنگ گلبرگ ٹاؤن آفس میں منعقد کی گئی ۔واٹر بورڈ حکام کی جانب سے چیف انجینئر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے میٹنگ میں شرکت کی جبکہ حق پرست اراکین اسمبلی میں عبد الوسیم،شیخ صلاح الدین،ریحان ہاشمی،صفیان یوسف ،انور رضا،جمال احمد اور وسیم قریشی شریک تھے۔کنور نوید جمیل نے واٹر بورڈ حکام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام شکایت کررہے ہیں کہ دس دس دن گزر جانے کے باوجود شہر میں پانی نہیں دیا جارہا ہے اور جب پانی کی سپلائی کھولی جاتی ہے تو اس میں بھی مضر صحت پانی دیا جاتا ہے جس سے پیٹ کی بیماریوں کا خدشہ ہے ۔اراکین اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چائیے کہ پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے بہتر فیصلے کرے جبکہ وہ ٹینکر کے ذریعے عوام کو پانی پہنچانے کا کہہ کرکراچی کی عوام کو کئی دہایاں پیچھے دھکیلنا چاہتی ہے جو کہ قابل مذمت عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت دعووں اور وعدوں سے نکل کر (K-4) منصوبے کو فوری شروع کرائے اور اس منصوبے میں حا ئل ر کاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔حق پرست ارکان اسمبلی نے کہا کہ نارتھ کراچی ،نیو کراچی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کئی کئی ہفتوں سے پانی نہیں آرہا اور کہا یہ جارہا ہے کہ ان علاقوں کے پمپ ناکارہ ہوچکے ہیں ،اگر پمپ ٹھیک نہیں ہیں تو واٹر بورڈ ان کی فوری درستگی اور تبدیل کرنے کے عمل کو یقینی بنا ئے ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی کئی علاقوں میں غیر قانونی کنکشن قائم ہیں جنہیں 24گھنٹے پانی مل رہا ہے یہ کس طرح چل رہے ہیں حکام اس جانب نظر کریں ورنہ عوام کی جانب سے کسی بھی رد عمل یا احتجاج کو روکنا ہمارے بس میں نہیں رہے گا۔کنور نوید نے متعلقہ حکا م کو آگا ہ کیا کہ اگر عوام کو آپ لوگوں نے تعاون فراہم نہ کیا تو پھر ہم پانی چوری اور پانی کی کمی کے لئے نیب اور عدالت سے رجوع کریں گے اور پھر عوام کے ساتھ ہم خود بھی احتجاج کریں گے۔ چیف انجینئر و اٹر بورڈ نے پانی کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے اور شکا یا ت کا فوری ازلا لہ کرنے کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

4/19/2024 8:38:34 PM