Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گینگ وار کے دہشت گردوں کی دہشت گردی، قتل و غارتگری، غنڈہ گردی کی کارروائیاں خالصتاً انسانی نوعیت کا مسئلہ ہے، نبیل گبول


گینگ وار کے دہشت گردوں کی دہشت گردی، قتل و غارتگری، غنڈہ گردی کی کارروائیاں خالصتاً انسانی نوعیت کا مسئلہ ہے، نبیل گبول
 Posted on: 6/9/2013 1
گینگ وار کے دہشت گردوں کی دہشت گردی، قتل و غارتگری، غنڈہ گردی کی کارروائیاں خالصتاً انسانی نوعیت کا مسئلہ ہے، نبیل گبول
لیاری میں سیاسی، سماجی، معاشی سرگرمیاں معطل ہیں اور گینگ وار دہشت گردوں نے لیاری کے مکینوں کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا
گینگ وار کے دہشت گردوں کی آپسی لڑائی میں بے گناہ افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت
کراچی ۔۔۔9، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے لیاری میں گینگ وار کے مختلف گروپوں کے آپسی تنازعات میں ایک دوسرے پر دستی بم حملوں کے دوران بے گناہ افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ گینگ وار کی کھلی دہشت گردی اور غنڈہ گردی کو روکنے والا کوئی نہیں ہے اور حکومت سندھ نے گینگ وار سے نمٹنے کے بجائے اس کی ناجائز سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لیاری کئی برسوں سے گینگ وار کے دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے ، لیاری کی کئی برادیوں کے افراد بدامنی اور دہشت گردی کے باعث نقل مکانی کرچکے ہیں اورلیاری مکمل طور پر جرائم پیشہ افراد کے کنٹرول میں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لیاری میں کسی بھی قسم کی سیاسی ، سماجی ، معاشی سرگرمیاں معطل ہیں اور گینگ وار دہشت گردوں نے لیاری کے مکینوں کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گینگ دہشت گردوں کی دہشت گردی ، قتل و غارتگری ، غنڈہ گردی کی کارروائیاں خالصتاً انسانی نوعیت کا مسئلہ ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی گینگ وار کے وحشیانہ عمل و کردار کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں ۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی لیاری کے مختلف علاقوں میں گینگ وار دہشت گردوں کے مختلف گروپس آپس میں لڑتے رہے ، ایک دوسرے پر دستی بم سے حملے کرتے رہے جبکہ اس تمام نازک ترین صورتحال میں حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار انتہائی افسوسناک ہے ۔ انہوں نے گینگ وار کے دہشت گردوں کی آپسی لڑائی میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ نبیل گبول نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لیاری میں گینگ وار گروپوں کا فی الفور خاتمہ کیاجائے ،شہر کے تاجروں ، صنعتکاروں، دکانداروں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو گینگ وار کے دہشت گردوں سے تحفظ فراہم کیاجائے اور گینگ وار دہشت گردوں کو حاصل حکومت سندھ کی کھلی سرپرستی کا عمل فی الفور بند کرایاجائے ۔ 

5/16/2024 2:29:23 PM