Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گینگ وار کے مختلف دہشت گرد گروپوں کی آپسی تنازعات میں لڑائی کے باعث بے گناہ افراد کی قتل و غارتگری اور انہیں زخمی کئے جانے کے واقعات کا فی الفور نوٹس لیاجائے، رابطہ کمیٹی کا وزیراعظم اوروفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ


گینگ وار کے مختلف دہشت گرد گروپوں کی آپسی تنازعات میں لڑائی کے باعث بے گناہ افراد کی قتل و غارتگری اور انہیں زخمی کئے جانے کے واقعات کا فی الفور نوٹس لیاجائے، رابطہ کمیٹی کا وزیراعظم اوروفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ
 Posted on: 6/9/2013 1
گینگ وار کے مختلف دہشت گرد گروپوں کی آپسی تنازعات میں لڑائی کے باعث بے گناہ افراد کی قتل و غارتگری اور انہیں زخمی کئے جانے کے واقعات کا فی الفور نوٹس لیاجائے، رابطہ کمیٹی کا وزیراعظم اوروفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ 
گینگ وار کے دہشت گرد آپسی تنازعات میں ایک دوسرے پر حملے کررہے ہیں اور شہر کا امن خراب کررہے ہیں ، رابطہ کمیٹی
لیاری گینگ وار کے جرائم پیشہ دہشت گردوں کو کس آئین ، قانون اور اصول کے تحت حکومت سندھ سرپرستی فراہم کررہی ہے ؟
کراچی ۔۔۔9، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاری کے مختلف علاقوں میں گینگ وار کے مختلف دہشت گر د گروپوں کی کھلی غنڈہ گردی اوردستی بموں سے حملے کرکے خاتون سمیت متعددافراد کو زخمی کرنے کے واقعات پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اوروزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ گینگ وار کو حاصل حکومت سندھ کی سرپرستی اور گینگ وار سے تعلق رکھنے والے مختلف دہشت گرد گروپوں کے آپسی تنازعات میں لڑائی کے باعث بے گناہ افراد کی قتل و غارتگری اور انہیں زخمی کئے جانے کا فی الفور نوٹس لیاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت سندھ کی کھلی سرپرستی کے باعث پہلے ہی گینگ وار کے سفاک دہشت گردوں نے شہر میں بھتہ وصولی ، قتل و غارتگری ، اغواء برائے تاوان کا بازار گرم کررکھا تھا مگر اب گینگ وار سے تعلق رکھنے والے سفاک دہشت گرد آپسی تنازعات میں ایک دوسرے پر حملے کررہے ہیں اور شہر کا پرامن ماحول خراب کررہے ہیں اور گینگ وار کے حملوں کے نتیجے میں متعدد معصوم شہری اپنی جانوں سے نہ صرف ہاتھ دھو بیٹھے ہیں بلکہ کئی زخمی ہوکر اسپتالوں میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں جبکہ دیگر پرامن برادریاں بھی گیگ وار کے مظالم سے محفوظ نہیں ہیں ۔ ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لیاری گینگ وار کے سفاک دہشت گرد وں کے ہاتھوں شہر میں تاجروں ، صنعتکاروں ، دکانداروں ، ایم کیوایم کے کارکنان اور عام شہریوں سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہرمیں قتل و غارتگری ، بھتہ وصولی ، اغواء برائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے سامنے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہر کے قانون اور آئین پسند عوام یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ لیاری گینگ وار کے جرائم پیشہ دہشت گردوں کو کس آئین ، قانون اور اصول کے تحت حکومت سندھ سرپرستی فراہم کررہی ہے ؟ ۔ رابطہ کمیٹی نے لیاری کے علاقوں ہنگورا آباد اور لیاری گبول پارک کے نزدیک گینگ وار کے دستی بم حملوں زخمی خاتون سمیت دیگر افراد کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں نواز شریف اور وفاقی وزیرد اخلہ چوہدری نثار علی خان مطالبہ کیا کہ لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی کھلی غنڈہ گردی ، فائرنگ ، قتل و غارتگری اور دستی بموں سے حملوں کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور بے گناہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے خلاف فی الفور سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور شہر کراچی اور اس کے عوام کو گینگ وار کے جرائم پیشہ دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے ۔ 

5/16/2024 7:04:49 AM