Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی ایس 128 کی نشست پر حق پرست امیدوار کی فتح،انتہاء پسندانہ سوچ کی شکست ہے، الطاف حسین


پی ایس 128 کی نشست پر حق پرست امیدوار کی فتح،انتہاء پسندانہ سوچ کی شکست ہے، الطاف حسین
 Posted on: 6/9/2013 1
پی ایس 128 کی نشست پر حق پرست امیدوار کی فتح،انتہاء پسندانہ سوچ کی شکست ہے، الطاف حسین
یہ فتح اس انتہاء پسندانہ سوچ کی شکست ہے کہ عقائد اورنظریہ کی بنیاد پرکسی کوبھی کافرقراردے دیا جائے 
پختون، پنجابی، بلوچ اور ہزاروال نے ایم کیوایم کے فکروفلسفہ کو تسلیم کرکے انتہاء پسندانہ سوچ کے خلاف ووٹ دیا
انتہاء پسندانہ سوچ کی مخالفت میں ووٹ دینے پر پی ایس 128 ایک ایک فرد کوزبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن۔۔۔9، جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پی ایس 128 کی نشست پر حق پرست امیدوار کی فتح ،لبرل اور اعتدال پسند سوچ کے ہاتھوں مخصوص انتہاء پسندانہ سوچ کی شکست ہے ۔ یہ بات جناب الطاف حسین نے اتوار کے روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد میں رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جناب الطاف حسین کو پی ایس 128 کے انتخاب میں حق پرست امیدوار کی کامیابی کی مبارکباد پیش کی۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران ، کارکنان اورہمدردعوام کو اس کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ لانڈھی کے علاقے قائدآباد، داؤد چورنگی ،توحیدآباداور دیگر علاقوں میں پختون ، پنجابی اور ہزاروال آبادہیں اوران پسماندہ علاقوں میں مذہبی رحجانات زیادہ پائے جاتے ہیں۔گزشتہ روزان علاقوں پر مشتمل پی ایس 128 سے ایم کیوایم کی فتح ہوئی ہے جہاں اردوبولنے والے نہیں رہتے ۔انہوں نے کہاکہ یہ فتح نہ صرف مختلف قومیتوں کے عوام کی جانب سے ایم کیوایم پر اعتماد کامظہر ہے بلکہ ایک مخصوص سو چ کی شکست بھی ہے جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکرادا کریں کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب یہ اس انتہاء پسندانہ سوچ کی شکست ہے جس کے مطابق عقائد اورنظریہ کی بنیاد پرکسی کوبھی کافرقراردے دیا جائے ، اس کی گردن اڑادی جائے ، مخالف عقائد و مسالک کے ماننے والوں کی مساجد اورامام بارگاہ کو جلادیاجائے جبکہ دوسری جانب اس بات کاثبوت ہے کہ پختون، پنجابی، بلوچ اور ہزاروال بھی انتہاء پسندانہ سوچ کے خلاف ہیں اوران قومیتوں کے لوگوں نے ایم کیوایم کے فکروفلسفہ کو تسلیم کرتے ہوئے انتہاء پسندانہ سوچ کے خلاف ووٹ دیاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ محض ایک نشست کی کامیابی نہیں بلکہ ایم کیوایم جیسی لبرل ، اعتدال پسند اور ترقی پسند جماعت کے ہاتھوں پورے ملک میں پھیلائے گئے انتہاء پسندانہ نظریات کے ماننے والوں کی شکست ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ قرآن مجید ، اللہ تعالیٰ کی سب سے مقدس ترین کتاب ہے جس میں کل کائنات کا علم سمودیا گیا ہے ۔ قران مجید میں اللہ تعالیٰ کافرمان ہے’’ لکم دین کم ولی دین اورلااکراہ فی الدین‘‘ ، اس مقدس کتاب میں غوروفکر اور سوچ وبچارکرنے والوں کیلئے نشانیاں ہیں کہ قرآن مجید کے ایک ایک لفظ اور جملے کو اس کی روح کے مطابق سمجھنے کی کوشش کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ قرآن مجید میں ایک انسان کے بلاجواز قتل کو پوری انسانیت کا قتل قراردیا گیا ہے اور جوعناصر قرآن پاک کی اس سوچ کے خلاف ہیں اورجبراً اپنا نظریہ دوسروں پرتھوپنا اورمسلط کرنا چاہتے ہیں ،دراصل پی ایس 128 میں ایسی سوچ رکھنے والے عناصر کی شکست اور حق پرستوں کی فتح ہوئی ہے ۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی حق پرستانہ سوچ کی حمایت اور انتہاء پسندانہ سوچ کی مخالفت میں ووٹ دینے پر پی ایس 128 کے علاقوں میں رہائش پذیرمختلف لسانی و ثقافتی اکائیوں اور مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے ایک ایک فرد خصوصاً ماؤں اوربہنوں کودل کی گہرائی سے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے لانڈھی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے کے باوجود ثابت قدمی کامظاہرہ کرنے پر ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران کوشاباش اور سلام تحسین بھی پیش کیا۔

5/16/2024 2:59:00 AM