Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آج بھی ایم کیوایم کے مینڈیٹ کوچھینے کی کوششیں پوری آب وتاب سے جاری ہیں،وقارحسین شاہ


آج بھی ایم کیوایم کے مینڈیٹ کوچھینے کی کوششیں پوری آب وتاب سے جاری ہیں،وقارحسین شاہ
 Posted on: 6/8/2013 1
آج بھی ایم کیوایم کے مینڈیٹ کوچھینے کی کوششیں پوری آب وتاب سے جاری ہیں،وقارحسین شاہ
پی ایس128کے چھ پولنگ اسٹیشنوں میں ری پولنگ کے عمل کے دوران مخالفین کی جانب سے تمام تردھاندلیوں اورغنڈہ گردیوں کے باوجود فتح انشااللہ حق پرستوں کامقدربنے گی
ایم کیوایم بڑی سے بڑی قیمت چکانے کے باوجودہمیشہ قومی اداروں کے فیصلوں کااحترام کیااورآج بھی کررہی ہے
خورشیدبیگم سیکرٹریٹ عزیزآبادمیں اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ کامیاب حق پرست امیدوارکی پریس کانفرنس
کراچی:۔۔۔8جون2013ء
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس128سے کامیاب حق پرست امیدواروقارحسین شاہ نے کہاہے کہ آج بھی ایم کیوایم مینڈیٹ کوچھینے کی کوششیں پوری آب وتاب سے جاری ہیں اورصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس128کے چھ پولنگ اسٹیشنوں میں ری پولنگ کے عمل کے دوران مخالفین کی جانب سے تمام تردھاندلیوں اورغنڈہ گردیوں کے باوجود فتح انشااللہ حق پرستوں کامقدربنے گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پولنگ کاوقت ختم ہونے کے بعدایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق، یوسف شاہوانی،احمدسلیم صدیقی اورعادل خان کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔وقارحسین شاہ نے میڈیاکے نمائندوں کوبتایاکہ 11مئی 2013ء کے الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ نے پی ایس 128 سے واضح اکثریت حاصل کررہی تھی کہ عوامی نیشنل پارٹی کے دفترکے قریب بم دھماکہ ہواجوکہ پولنگ اسٹیشن سے ایک کلومیٹرکے فاصلے پرتھااورجس کاپولنگ کے عمل پرقطعی کوئی اثرنہیں ہواتاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس کوجوازبناکرحلقہ پی ایس128کے چھ پولنگ اسٹیشنوں پرپولنگ کاعمل روکوادیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے ہمیشہ اداروں کے فیصلوں کااحترام کیاہے اور اس وقت بھی ایم کیوایم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کااحترام کرتے ہوئے اس غیرمنطقی فیصلے پرقطعی کواعتراض نہیں کیااوران چھ پولنگ اسٹیشنوں پرالیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کردہ تاریخ پرری پولنگ کے عمل میں بھرپورطریقے سے حصہ لیاتاہم مخالفین کوایم کیوایم کی امن پسندی نہیں باتی اورانہوں نے ری پولنگ کے دن کے آغازسے ہی جس اندازمیں ہماری خواتین پولنگ ایجنٹ کوہراساں کیااورانہیں قتل کرنے جیسی سنگین دھمکیاں دیکرپولنگ کے عمل سے دوررکھنے کی کوشش کی وہ نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ اس بات کاثبوت ہے کہ آج بھی کچھ قوتیں ایم کیوایم کے مینڈیٹ کوچرانے کی کوششیں کررہی ہیں تاکہ ایم کیوایم کودیوارسے لگایاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ مخالفین کے غنڈہ عناصرنے ہماری خواتین پولنگ ایجنٹس کوزدوکوب کیاانہیں قتل کی دھمکیاں دی بلکہ ان کے شناختی کارڈاورپولنگ کاسامان بھی چھین لیا۔انہوں نے خواتین ایجنٹوں کوان کی بہادری پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ سلام ہے ان پولنگ ایجنٹ خواتین پر جنہوں نے غنڈہ عناصرکی تمام تردھونس دھمکیوں اورتشددکے باوجودبھی اپنے فرض کواہم سمجھااورڈٹ کرغنڈہ عناصرکامقابلہ کیا۔انہوں نے ویسے توپولنگ اسٹیشنوں پربرائے نام قانون نافذ کرنے والے ادارے موجودتھے جوپی ایس128کے ان علاقوں میں کوئی خاطرخواہ انتظامات کہیں نظرنہیںآئے جہاں غنڈہ عناصرہمارے ووٹرزکوحراساں کررہے تھے اورانہیں ڈرادھمکاکر ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رکھناچاہتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ وہ عوام کی کیاخدمت کریں گے جوخواتین کااحترام کرنانہیں جانتے ہوبلکہ خواتین کودھونس دھمکیوں اورتشددکانشانہ بنارہے ہوں۔ انہوں نے بتایاکہ مجھے بھی داؤدچالی پران دہشت گردغنڈہ عناصرنے اس وقت یرغمال بنالیاتھاجب میں اپنی پولنگ ایجنٹوں کیلئے کھانالیکرپولنگ اسٹیشن جارہاتھاکہ داؤدچالی کے قریب 200 سے 250تک دہشت گردغنڈہ عناصرنے میری گاڑی کوروک لیااورمجھے ادھے گھنٹے تک یرغمال بناکررکھاجس کے بعدمجھے قانون نافذکرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے مداخلت کر کے چھڑایااورمیری جان بچائی۔انہوں نے کہاکہ رزلٹ کچھ بھی ہوں لیکن میڈیاکے ذریعے اصل حقائق عوام تک پہنچاناہماراحق ہے کہ کس طرح غندہ عناصرنے ہماری ماؤں بہنوں کویرغمال بنایا جو ملک بھرکے عوام کیلئے بھی حیران کن ہے کہ جودین کی آڑمیں کس طرح اسلام کوبدنام کیاجارہاہے اوروہ وہ کام کیے جارہے ہیں جوسیاسی جماعتیں بھی کرنے سے کترائیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں قوی امیدہے کہ آخری فتح حق کی ہوگی اورہم قائدتحریک کے فکروفلسفے کے مطابق اپنے عوام کی خدمت کرینگے۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے کہاکہ ایم کیوایم کوٹارگٹ کیا جارہا ہے،گیارہ مئی کوعام انتخابات سے یہ عمل جاری تھااورآج تک ری پولنگ کے موقع پریہ عمل جاری ہے جس کاواضح مقصدایم کیوایم کے مینڈیٹ کوچراناہے۔



5/18/2024 5:57:34 PM