Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی نشستوں کے لئے درخواست اسپیکر کے دفتر میں جمع کرادی


ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی نشستوں کے لئے درخواست اسپیکر کے دفتر میں جمع کرادی
 Posted on: 6/6/2013 1
ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی نشستوں کے لئے درخواست اسپیکر کے دفتر میں جمع کرادی
ایم کیو ایم نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اور پاکستان کی مضبوطی کو فوقیت دی ہے۔فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان میں جمہو ریت کو پھلتا پھو لتا دیکھنا چا ہتی ہے۔
ایم کیوایم بھی ایوان میں ایک مثبت اور مو ثر حزب اختلاف کا کردار اداکرنا چاہتی ہے 
کراچی ۔۔۔۔06جون 2013 
متحدہ قومی موومنٹ کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اور پاکستان کی مضبوطی کو فوقیت دی ہے یہی وجہ ہے کہ ملک میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے بعد ہم نے خیر سگا لی کے جذبے کے تحت قومی اسمبلی میں واضح اکثر یت حا صل کرنے والی جما عت مسلم لیگ کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار میا ں محمد نو از شریف کی غیر مشروط حما یت سے عملاَ یہ ثا بت کیا ہے کہ ہم ان کی اکثر یت کو قبو ل کر تے ہیں اورپاکستان میں جمہو ریت کو پھلتا پھو لتا دیکھنا چا ہتے ہیں ۔ اب جبکہ وزارت عظمی کے انتخا ب کا عمل مکمل ہوچکا ہے اوراپو زیشن کی دیگر جماعتوں کی طرح ایم کیوایم بھی ایوان میں اپنا ایک مثبت اور مو ثر حزب اختلاف کا کردار اداکرنے کیلئے اور اپنے تشخص کوایوان میں بر قرار رکھنے کیلئے علیحدہ اپو زیشن بینچوں کا مطا لبہ کر تی ہے ۔اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ہم نے قومی اسمبلی سیکٹریٹ کی جانب سے موصول شدہ خط کے جواب میں قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی علیحدہ نشستیں مختص کرنے کے لئے اپنی درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرادی ہے۔ 



5/16/2024 2:52:52 AM