Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تحت سانحہ 12مئی کے شہداء کی آٹھویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی


ایم کیوایم کے تحت سانحہ 12مئی کے شہداء کی آٹھویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
 Posted on: 5/12/2015
ایم کیوایم کے تحت سانحہ 12مئی کے شہداء کی آٹھویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی 
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں 12کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے بعد نماز ظہر تا عصر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی 
سانحہ 12مئی کی برسی کے اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ ، اراکین رابطہ کمیٹی ، سی ای سی کے ارکان ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے علاوہ 12مئی کو شہید ہونے والے ایم کیوایم کے 14کارکنان کے لواحقین سمیت کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت 
رابطہ کمیٹی کے رکن عبدا لحسیب نے سانحہ 12مئی کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کرائی 
12مئی 2007کوشہرکراچی کوآگ وخون میں نہانے کیلئے جدید خود کارہتھیاروں سے مسلح دہشت گردوں نے ایم کیوایم کی پرامن ریلیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی 
فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوایم کے 14کارکنان عمر رحمان ولد گل فراز، ارشاد خان ملنگ ولد عبدالملوک، فداخان ولد قادرخان، اسلم پرویز ولد حبیب ،رضوان شمیم ولد شمیم اللہ، بابر چنگیزی ولد جمیل احمدخان، جہانزہب ،علیم ،عامر اور شہباز خان ولد غلام مصطفےٰ کے علاوہ دیگر کارکنان و ہمدرد شہید ہوگئے تھے 
فائرنگ کے باعث ریلیوں میں شریک متعددخواتین ،بچیاں،بچے ،بزرگ اورنوجوان شدیدزخمی بھی ہوئے تھے
سانحہ 12مئی کا واقعہ ایم کیوایم کے خلاف ایک سوچھی سمجھی سازش تھی ، ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
سانحہ 12مئی کے شہداء کی آٹھویں برسی کے موقع پرمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو
کراچی ۔۔۔12، مئی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سانحہ 12مئی 2007ء کے شہداء کی آٹھویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ برسی کے سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور قرآنی آیتوں کا ورد کیا گیا جوبعد نماز ظہر تا عصرتک جاری رہا ۔ برسی کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ ، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار ، کنور نوید جمیل ، حیدرعباس رضوی ،عارف خان ایڈووکیٹ ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف ونگز و شعبہ جات کے اراکین ، سیکٹر و یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ سانحہ 12مئی میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے 14کارکنان کے لواحقین اور دیگرعزیز و اقارب وہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن عبدا لحسیب نے سانحہ 12سمیت تمام حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کی جلد رہائی ، ان کے بلند حوصلے ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ12مئی 2007 کو شہر کراچی کوآگ وخون میں نہانے کیلئے جدیدخودکارہتھیاروں سے مسلح دہشت گردوں نے ایم کیوایم کی پرامن ریلیوں پرا ندھادھند فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیاتھاجس کے نتیجے میں ایم کیوایم کے 14کارکنان عمررحمان ولدگل فراز،ارشادخان ملنگ ولدعبدالملوک،فداخان ولد قادرخان،اسلم پرویزولدحبیب ،رضوان شمیم ولدشمیم اللہ،بابرچنگیزی ولدجمیل احمدخان،جہانزہب ،علیم ،عامراورشہبازخان ولدغلام مصطفےٰ کے علاوہ دیگر کارکنان و ہمدردشہیدہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ریلیوں میں شریک متعددخواتین ،بچیاں،بچے ،بزرگ اورنوجوان شدیدزخمی بھی ہوئے تھے۔
دریں اثناء سانحہ 12مئی کے شہداء کی برسی کے موقع پر اجتماعی دعا کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فارو ق ستار نے کہا کہ سانحہ 12مئی ایک افسوسناک اور قومی سانحہ ہے جو ایم کیوایم کے خلاف ایک سوچھی سمجھی سازش تھی۔انہوں نے کہا کہ سانحہ 12مئی میں ایم کیوایم دیگر سیاسی جماعتوں اور شہریوں کو شامل کریں تو درجنوں افراد شہید ہوئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے سواکسی سیاسی جماعتوں نے 12مئی کے شہدا روح کے ایصال ثواب کیلئے کوئی تعزیتی اجلاس نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ سانحہ 12مئی کے حوالے سے ایم کیوایم کا موقف واضح ہے سانحہ12مئی سب سے زیادہ نقصان ایم کیوایم کو پہنچا اس کے برعکس دیکھنا پڑے گا کہ سانحہ12مئی حوالے سے سب سے زیادہ فائد ہ کس کوپہنچا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے12مئی 2007ء کی شام کو شہدا کی تصاویریں اور نام شائع کئے تھے اور انکی نمازجنازہ میں بھی شرکت کی تھی اس کے برعکس باقی سیاسی جماعتوں نے اپنے 12مئی کے شہداء کے نا م اور تصوریں ابھی تک شائع نہیں کی اور نہ ان کے میتوں میں شریک ہوئے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ2007میں ایم کیوایم کا گراف بہت زیادہ اوپر جارہاتھا کیونکہ 2005میںآزاد کشمیراور ملک کی شمالی علاقائی جات میں زلزلہ میں ایم کیوایم نے بڑھ چڑھ کر متاثرین کی خدمت کی اس کے وجہ سے لوگ جوق در جو ق ایم کیوایم میں شامل ہورہے تھے جس کی وجہ سے ایم کیوایم دشمن سازشیں عناصر نے ایم کیو ایم کی ملکی پرواز کو روکنے کیلئے سانحہ12مئی واقعہ کروایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایم کیوایم کے خلاف سازش اور پروپیگنڈہ سامان تھا اور ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل کروایا گیا جس سے دوسروں کو فائدہ پہنچایا گیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے سانحہ12مئی کے حوالے سے ایک’’ کڑواسچ ‘‘کی ویڈیو دوبارہ تقسیم کیں جس میں دیکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایم کیوایم کارکنوں پر گرومندر ، سہراب گوٹھ، شاہراہ فیصل، اور شہر کے دیگر علاقوں میں ہمارے قافلے پر حملہ کیا گیا اور ایم کیوایم کے درجنوں کارکنوں کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ مختلف اوقات میں ایم کیوایم کے خلاف سازش کی جاتی رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سانحہ 12مئی کے دن ہماری ریلی اور سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار چوہدری کی ریلی کا راستہ الگ تھا ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ریلی میں ہماری مائیں ، بہنیں، برزگ، بچے ، بچیاں اور کارکنان بھی شریک تھے ہماری ریلی ایک پرامن ریلی تھی اس پرامن ریلی پر حملہ ہوتا تھا جس کے نتیجے میں ہمارے کارکنان ور ہمدووں کو شہید کیا جاتاہیں۔انہوں نے کہاکہ اس دن ہمیں سیاسی حق ادا کرنے کی سزا دی گئی کیا پاکستان میں کوئی سیاسی جماعت اپنا حق ادا کریں تواس بھی یہ سزا دی جائیگی؟انہوں نے کہاکہ جو بدین میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے ریاست کے اندر ریاست قائم کی اورسابق وزیر داخلہ سندھ نے مسلح لوگوں پر مشتمل ایک پرائیوٹ ملائشیا تشکیل دی ہوئی ہے جس کو میڈیا کے ذریعہ سب نے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام حقائق کو جانتی ہے اورباشعورہیں23اپریل 2015کے ضمنی انتخابات سے پہلے ایم کیوایم کے خلاف جو بھی پرو پیگنڈہ کیا گیا عوام نے 23 اپریل کے روز قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بھر پور اعتماد کا
اظہار کر تے ہوئے لاکھوں افرا د اپنے گھروں سے نکل حق پر ست امیدوار کو بھاری تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب بنایا ہے۔
English Viewers

مزید تصاویر

4/26/2024 11:10:04 AM