Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سندھ کابینہ کے ارکان کی لیاری گینگ وار کے جرائم پیشہ افراد کے عشائیے میں شرکت سے ہر با شعور فرد بخوبی اندازہ لگا سکتا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں قیام امن کے سلسلے میں کتنی سنجیدہ ہے۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی

 Posted on: 5/31/2013

وزیر اعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کے دیگر مرکزی رہنماؤں نے کراچی کے شہریوں، تاجروں، صنعتکاروں، دکانداروں اور تمام عوام کو یہ واضح اشارہ دیدیا ہے کہ انہیں کراچی کے عوام کی نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے ایک گروہ کی خوشنودی عزیز ہے
کراچی:۔۔۔31مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورسندھ کابینہ کے ارکان کی لیاری گینگ وار کے جرائم پیشہ افراد کے عشائیے میں شرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے اس اقدام سے ہرباشعورفردبخوبی اندازہ لگاسکتاہے کہ پیپلزپارٹی کراچی میں قیام امن کے سلسلے میں کتنی سنجیدہ ہے۔اپنے بیان میں حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ یہ بات شہر کا بچہ بچہ اچھی طرح جانتا ہے کہ لیاری گینگ وار جرائم پیشہ عناصرکاایک ٹولہ ہے جس کادامن سنگین جرائم سے عبارت ہے جو شہرمیں کچھی کمیونٹی، اردوبولنے والے معصوم افراد کے اغوا،سفاکانہ قتل انکے گلے کاٹنے ، صنعتکاروں و تاجروں کے اغواء برائے تاوان ،بھتہ وصول کرنے ،زمینوں پرقبضے،پولیس اوررینجرزپرمسلح حملوں،فائرنگ،تھانوں کے گھیراؤ جلاؤ،بم دھماکوں اور دیگر سنگین وارداتوں میں براہ راست ملوث رہا ہے اور اسی بناء پر خودپیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت نے اس جرائم پیشہ گروہ پر اعلانیہ پابندی عائدکرتے ہوئے اسکے ارکان کواشتہاری مجرم قراردیاتھالیکن گزشتہ روز وزارت اعلیٰ کاحلف اٹھاتے ہی وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اورپیپلزپارٹی کے دیگرمرکزی رہنماؤں نے ان جرائم پیشہ عناصر کے عشائیہ میں شرکت کرکے کراچی کے شہریوں،تاجروں، صنعتکاروں،دکانداروں اورتمام عوام کو یہ واضح اشارہ دیدیاہے کہ انہیں کراچی کے عوام کی نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے ایک گروہ کی خوشنودی عزیزہے اورپیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے یہ بھی واضح کردیاہے کہ وہ اپنی اس حکومت کوکس اندازسے چلاناچاہتے ہیں ۔

5/16/2024 5:08:53 AM