Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی سربراہی میں ایم کیوایم کے اعلیٰ سطحی وفدکی ایم ڈی کے الیکٹرک اورانتظامیہ سے کراچی بجلی کے حوالے سے مختلف مسائل پرملاقات


ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی سربراہی میں ایم کیوایم کے اعلیٰ سطحی وفدکی ایم ڈی کے الیکٹرک اورانتظامیہ سے کراچی بجلی کے حوالے سے مختلف مسائل پرملاقات
 Posted on: 5/6/2015 1
ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی سربراہی میں ایم کیوایم کے اعلیٰ سطحی وفدکی ایم ڈی کے الیکٹرک اورانتظامیہ سے کراچی بجلی کے حوالے سے مختلف مسائل پرملاقات
ملاقات میں کراچی کے شہریوں کوK-Electکے حوالے سے درپیش مختلف مسائل اور بالخصو ص غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اورطویل دورانیئے کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے آگاہ کیا
ایم کیوایم نے K-Electکی انتظامیہ کے سامنے بجلی کے چیدہ چیدہ جن مسائل پراپنی تشویش کااظہاربھی کیا
ایم ڈی K-Electنے صارفین کی شکایات اورمصائب کوحل کرنے اورایم کیوایم کے 
منتخب نمائندوں سے زیادہ سے زیادہ ربطہ وتعاون رکھنے کی بھرپوریقین دہانی کرائی
وفدنے K-Electکوغریب اورمتوسطہ طبقے کی بستیوں میں رہائش پذیرعوام پراعلانیہ سات،
سات گھنٹے اوراس پرمزیدغیراعلانیہ تین،تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے آگاہ کیا
کراچی: ۔۔۔6، مئی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے اعلیٰ سطحی وفدنے ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکے سربراہی میں کے الیکٹرک کے ایم ڈی سے ملاقات کی ۔وفدمیں رابطہ کمیٹی کے قمرمنصور، سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن اورڈاکٹرصغیرشامل تھے جبکہ K-Electکی جانب سے ایم ڈی سمیت مختلف شعبوں کے افسران شامل تھے۔دوگھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی میٹنگ میں ایم کیوایم کے وفدنے کراچی کے شہریوں کوK-Electکے حوالے سے درپیش مختلف مسائل اور بالخصوص غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اورطویل دورانیئے کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے آگاہ کیااورانہیں فی الفور حل کرنے پرزوردیا۔ایم ڈی K-Electنے صارفین کی شکایات اورمصائب کوحل کرنے اورایم کیوایم کے منتخب نمائندوں سے زیادہ سے زیادہ ربطہ وتعاون رکھنے کی بھرپوریقین دہانی کرائی۔ایم کیوایم نے K-Electکی انتظامیہ کے سامنے بجلی کے چیدہ چیدہ جن مسائل پراپنی تشویش کااظہارکیاان میں طویل دورانئیے کی اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، متوسط اورنچلے طبقے کے مبالغہ آمیزبلنگ کی شکایت،بجلی کے نظام تقسیم میں نہ ہونے والی سرمایہ کاری،مرمت اورتوسیع کے کاموں میں شکایت ،بجلی اوربلنگ کی شکایت کے ازالے میں ہونے والی غیرضروری تاخیراورایک ہی گھرمیں رہائش پذیرایک سے زادہ فیملیزکوایک سے زیادہ انفرادی میٹرزکی فراہمی پر بندش اورنیوکنکشن کے اجراء کی ناقص اورتاخیرپرمبنی پالیسیوں سے آگاہ کیا۔ایم کیوایم کے وفدنے K-Electکوغریب اورمتوسطہ طبقے کی بستیوں میں رہائش پذیرعوام پراعلانیہ سات،سات گھنٹے اوراس پرمزیدغیراعلانیہ تین،تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے آگاہ کیاپھرستم بالائے ستم پھرانہی علاقوں میں سروس اورمرمت کے نام پرہرماہ دوبارکم ازکم12،12گھنٹے کی مزیدبجلی کے ذریعے ہزاروں صارفین کوخودساختہ مبالغہ آمیزبلوں سے ان کی اذیتوں میں مزیداضافے کی شکایت سے بھی آگاہ کیا۔ایم کیوایم کے وفدنے K-Electکی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ دہندہ صارفین اورباقاعدگی سے بل دینے والی بستیوں اورنادہندہ صارفین کوایک ہی لکڑی سے ہانکنے اوردونوں کی مشترکہ پی ایم ٹی یافراہمی کوبنیادبنانے کی بجائےLoad Segregationکے ذریعے بجلی کی فراہمی کے نظام کوالگ الگ کیاجائے۔وفدنے ایم ڈی K-Electکوباورکرایاکہ K-Electایک پبلک سروس کاادارہ ہے اسے خالصتاً تجارتی مقصدکے استعمال کے بجائے غریب اورپسماندہ علاقوں کے صارفین کے لئے مختلف ریلیف پیکیجز دیئے جائیں۔خرابPMTsکی درستگی اورمعطل بجلی کی بحالی اورغلط بلوں کی درستگی میں غیرضروری تاخیرکوہرحال میں ختم کیاجائے اورہرشکایت کے ازالے کاایک وقت مقررکیاجائے۔وفدنے بجلی کی تقسیم کے نظام کوبہتربنانے کے لئے فی الفورنئے گرڈاسٹیشنز،نئے فیڈزاورنئیPMTsکے لئے خطیرسرمایہ کاری کی جائے تاکہ غیرضروری لوڈشیڈنگ اوربجلی کے تعطل کی اذیت سے لوگوں کوبچایاجائے۔KWSBکے بڑے پمپنگ اسٹیشنزپرلوڈشیڈنگ اوربجلی کی معطلی سے ہرحال گریزکیاجائے اورK-Elect اور KWSB کے مابین تنازعات بات چیت سے حل کیئے جائیں اوران کے سبب عوام کوپانی کی فراہمی میں خلل کی اذیت سے دوچارنہ کیاجائے۔
*****

4/25/2024 8:01:50 AM