Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گزشتہ رات ایم کیو ایم کے قائد جناب الطا ف حسین نے اپنے خطا ب میں عسکری قیادت پرکوئی تنقید نہیں کی بلکہ پاک افواج کے سپہ سالار جناب راحیل شریف کی تعریف کی، رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن


گزشتہ رات ایم کیو ایم کے قائد جناب الطا ف حسین نے اپنے خطا ب میں عسکری قیادت پرکوئی تنقید نہیں کی بلکہ پاک افواج کے سپہ سالار جناب راحیل شریف کی تعریف کی، رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن
 Posted on: 5/1/2015 1
گزشتہ رات ایم کیو ایم کے قائد جناب الطا ف حسین نے اپنے خطا ب میں عسکری قیادت پرکوئی تنقید نہیں کی بلکہ پاک افواج کے سپہ سالار جناب راحیل شریف کی تعریف کی، رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن
جناب الطاف حسین نے اپنے بے شمار عوامی خطابات میں پاک فوج اور اس کے سربراہ جناب راحیل شریف کے اقدامات کی تائید وحمایت بلکہ تعریف کی ہے
اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے آرمی اسٹاف راحیل شریف کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ وہ ہمارے ساتھ انصاف کریں
ضرب عضب کے ساتھ ساتھ ملک دولت لوٹنے والوں، قرضے ہڑپ کرنے والے چور ڈاکوں ، اورلیٹروں کے خلاف بھی کاروائی کریں
قائد تحریک کی جانب سے فوج کے عوامی سیلوٹ فوجی مورال بڑھانے کا سبب تو ہو سکتا ہے نفرت پھیلانے کا سبب ہر گز نہیں ہو سکتاہے
کراچی: یکم مئی ۔۔۔۔2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جرنل عاصم باجوہ کی جانب سے ٹویٹ پیغامات کے جواب میں کہا کہ گزشتہ رات ایم کیو ایم کے قائد جناب الطا ف حسین نے اپنے خطا ب میں عسکری قیادت پرکوئی تنقید نہیں کی بلکہ پاک افواج کے سپہ سالار جناب راحیل شریف کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہاکہ ضرب عضب کے ساتھ ساتھ ملکی دولت لوٹنے والوں، قرضے ہڑپ کرنے والے چور ڈاکوں ، اورلیٹروں کے خلاف بھی کاروائی کریں۔انہوں نے کہاکہ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے آرمی چیف راحیل شریف کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ وہ ہمارے ساتھ انصاف کریں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ تنقید نہیں بلکہ تعریف ہے۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری پر تنقید نہیں کی بلکہ قائدتحریک نے اپنی تقریر میں کہاکہ فرقہ واریت کے حوالے سے تحقیقات کرواراھا ہوں اور اگر ایم کیوایم کا کوئی فردحتی کہ میرا بھائی بھی ملوث ہو اتو اسے سرعام پھانسی پر لٹکادو ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائد تحریک اور ایم کیوایم کی جانب سے پریس کانفرنس میں آٹھائے گئے اس نکتہ پر وزیر اعلی ہاؤس میں ہونیو الی ملاقات کا تذکرہ کر تے ہوئے کہاکہ وہاں سابق صدر �آصف زرداری ، اور قائم علی شاہ کے علاوہ موجود تیسری شخصیت مراد کسی عسکری ادارے یا اس کے فرد سے نہیں جس کی ہم خود تحقیقات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے اپنے بے شمار عوامی خطابات میں پاک فوج اور اس کے سربراہ جناب راحیل شریف کے اقدامات کی تائید وحمایت بلکہ تعریف بھی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی سطح پر ایک ملین مارچ میں نہ صرف عوامی سلیوٹ بلکہ قائد تحریک نے پاک فوج کے شہید جوانوں اور افسروں کو سیلوٹ پیش کیا متعدد موا قع پر پاک فوج کے لئے اپنے لاکھوں کارکنان کو فوج کے ساتھ شانہ بشانہ مدد کے لئے وقف کرنے کا اعلان کیا یہ عوام میں فوج کا مورال بڑھانے کا سبب تو ہو سکتا ہے نفرت پھیلانے کا سبب ہر گز نہیں ہو سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وقت میں جب ضرب عضب آپریشن جاری ہے ایک بد نام زمانہ پولیس افسرکی طرف سے نام بنام غداری ، ملک دشمنی ، اوربد نام ذمانہ را سے ایم
کوایم جیسی محب وطن سیاسی جماعت سے تعلق جوڑنے پر کسی کے بھی جذبات برانگتہ ہوسکتے ہیں۔
English
 

4/25/2024 9:00:32 AM