Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا قائدایم کیوایم الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ


رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا قائدایم کیوایم الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 4/26/2015
رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا قائدایم کیوایم الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ
کراچی ضمنی اورسندھ میں کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی
آپ کی شاندار کامیابی نے ایم کیوایم پر الزامات لگانے والوں کو غلط ثابت کردیا ہے، جمشید دستی
منفی پروپیگنڈے کرنے والی تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو بری طرح شکست ہوئی اور حق کی فتح ہوئی ہے ، جمشید دستی
کامیابی ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقہ کی کامیابی ہے،قائد ایم کیوایم الطاف حسین
دوفیصد جاگیردارطبقہ نے آپس میں رشتہ داریاں قائم کرکے ایک خاندان کی شکل اختیار کررکھی ہے، الطاف حسین
ملک بھرکے غریب ومتوسط طبقہ سے تلق رکھنے والے محکوم عوام بھی متحد ہوکر ایک خاندان کی شکل اختیار کریں، الطاف حسین
لندن۔۔۔26، اپریل2015ء
جنوبی پنجاب کے غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں کراچی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی الیکشن اورسندھ میں کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ۔ جمشید دستی نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم بھرپورعوامی قوت ہے ،الیکشن میںآپ کی شاندار کامیابی نے ایم کیوایم پر الزامات لگانے والوں کو غلط ثابت کردیا ہے، ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈے کرنے والی تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو بری طرح شکست ہوئی اور حق کی فتح ہوئی ہے جس پر میں آپ ، آپ کی جماعت کے رہنماؤں ، کارکنوں اورہمدردوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جناب الطاف حسین نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بھی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہاکہ یہ کامیابی ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقہ کی کامیابی ہے ۔ پاکستان میں دوفیصد جاگیردارطبقہ نے آپس میں رشتہ داریاں قائم کرکے ایک خاندان کی شکل اختیار کررکھی ہے اوریہ چند خاندان اقتدار میں آکرملک بھرکے مظلوم عوام کے بنیادی حقوق غصب کرتے رہے ہیں ۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ ملک بھرکے غریب ومتوسط طبقہ سے تلق رکھنے والے محکوم عوام بھی متحد ہوکر ایک خاندان کی شکل اختیار کریں اور ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور ظالم وسفاک جاگیرداروں ،وڈیروں اور سرداروں سے نجات کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں۔ جمشید دستی نے جناب الطاف حسین کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ ملک سے ظلم وجبرکے فرسودہ نظام کے خاتمہ بغیرپاکستان اور اسکے عوام ترقی نہیں کرسکتے ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیا ن گفتگوباہمی دلچسپی کے مختلف امورپر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

4/24/2024 10:02:49 PM