Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعلیٰ سندھ ، بلاسوچے سمجھے ردعمل ظاہر کرنے کے بجائے الطاف حسین کا پورا خطاب سنتے، ندیم نصرت


وزیراعلیٰ سندھ ، بلاسوچے سمجھے ردعمل ظاہر کرنے کے بجائے الطاف حسین کا پورا خطاب سنتے، ندیم نصرت
 Posted on: 4/25/2015
وزیراعلیٰ سندھ ، بلاسوچے سمجھے ردعمل ظاہر کرنے کے بجائے الطاف حسین کا پورا خطاب سنتے، ندیم نصرت
کاش یہی تیزی شہری سندھ کے مسائل کے حل کیلئے دکھاتے تو عوام کو صوبہ کے مطالبہ کی ضرورت نہ پڑتی،ندیم نصرت
قائد تحریک نے کراچی کے ساتھ ملک کے دیگر صوبوں میں انتظامی یونٹس کے قیام کی ضرورت پر زوردیا تھا، ندیم نصرت
عوام سوال کرنے کا حق رکھتے ہیں کہ بحیثیت وزیراعلیٰ سندھ انہوں نے اس شہر کو کیا دیا ہے؟ ندیم نصرت
وزیراعلیٰ سندھ ، عوام کو جواب دیں کہ صوبہ سندھ میں مردم شمار ی کب کرائی جائے گی ؟ندیم نصرت
حق پرست اراکین کے باربار مطالبات کے باوجودقائم علی شاہ کی حکومت نے کراچی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی منصوبہ منظور نہیں کیا ہے،ندیم نصرت
کراچی کی پولیس میں کراچی کے نوجوانوں کو نہیں لیاجاتا ،رینجرز میں کراچی کے نوجوان نہیں ہیں، ندیم نصرت
سرکاری ملازمتوں میں کراچی والوں کو دھتکاردیا جاتا ہے ،ندیم نصرت
کوٹہ سسٹم کے نام پر کراچی ہی کے تعلیمی اداروں کے دروازے کراچی کے اہل نوجوانوں پر بند ہیں ، ندیم نصرت
کراچی میں پانی اور بجلی کی شدید قلت ہے لیکن وفاقی اور صوبائی حکومت کوئی نوٹس نہیں لے رہی ہے، ندیم نصرت
قائم علی شاہ بتائیں کہ کراچی کو ماس ٹرانزٹ سسٹم کب ملے گا؟ صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے ؟ ندیم نصرت
وزیراعلیٰ سندھ سے شہری سندھ کے جائز مطالبات کی مخالفت کرنے کے بجائے کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ ، سانگھڑاور ٹنڈوالہیار سمیت سندھ کے تمام علاقوں کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں،ندیم نصرت
لندن ۔۔۔25، اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے کراچی صوبہ کے حوالہ سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیاہے اور اسے حقائق کے منافی قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ کو چاہیے تھا کہ وہ بلاسوچے سمجھے ردعمل ظاہر کرنے کے بجائے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پورا خطاب سنتے یاکم ازکم اس کے مکمل مندرجات کا مطالعہ کرتے۔ صوبہ کا مطالبہ قائد تحریک نے پیش نہیں کیاتھا بلکہ کل کے اجتماع کے لاکھوں شرکاء نے کیاتھا جس پر قائد تحریک نے کراچی کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر صوبوں میں انتظامی یونٹس کے قیام کی ضرورت پربھی زوردیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے جس تیزی سے قائد تحریک کے بیان پر ردعمل ظاہرکیا ہے کاش وہ یہی تیزی شہری سندھ کے مسائل کے حل کیلئے بھی دکھاتے تو عوام کو صوبہ کے مطالبہ کی ضرورت نہ پڑتی۔ندیم نصرت نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ، کراچی صوبہ کی مخالفت کا حق رکھتے ہیں لیکن کراچی کے عوام بھی ان سے یہ سوال کرنے کا حق رکھتے ہیں کہ بحیثیت وزیراعلیٰ انہوں نے اس شہر کو کیا دیا ہے؟ کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، نواب شاہ حتیٰ کہ خود پی پی پی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کا آبائی شہر لاڑکانہ بھی کھنڈرات میں تبدیل ہوتے جارہے ہیں ۔ صحت وصفائی کا نظام تباہ ہوچکا ہے اور پورے صوبے میں کسی بھی سطح پر ترقیاتی کام نظر نہیں آرہے ہیں ۔ندیم نصرت نے کہاکہ آئین کے مطابق ملک میں ہردس سال بعد مردم شماری کرائی جانی چاہیے تاکہ آبادی کے تناسب سے وسائل کی منصفانہ تقسیم کی جاسکے لیکن شہری سندھ کے عوام کو 1998ء کی مردم شماری کے اعدادوشمار کے مطابق بھی ان کا جائز حق نہیں دیا جارہا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ ، عوام کو جواب دیں کہ صوبہ سندھ میں مردم شمار ی کب کرائی جائے گی ؟ انہوں نے کہاکہ کراچی کے ٹیکسوں سے پورا ملک خصوصاً صوبہ سندھ چلتا ہے لیکن حق پرست اراکین کے باربار مطالبات کے باوجود قائم علی شاہ کی حکومت نے کراچی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی منصوبہ منظور نہیں کیا ہے ۔ کراچی کی پولیس میں کراچی کے نوجوانوں کو نہیں لیاجاتا ، رینجرز میں کراچی کے نوجوان نہیں ہیں، سرکاری ملازمتوں میں کراچی والوں کو دھتکاردیا جاتا ہے ، کوٹہ سسٹم کے نام پر کراچی ہی کے تعلیمی اداروں کے دروازے کراچی کے اہل نوجوانوں پر بند ہیں ، کراچی میں پانی اور بجلی کی شدید قلت ہے لیکن نہ تو وفاقی اور نہ ہی صوبائی حکومت ان مسائل کا کوئی نوٹس لے رہی ہے ۔ اربوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود اس شہر کے عوام، ہائیڈرنٹ مافیا سے منہ مانگی قیمتوں پر پانی خریدنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ بتائیں کہ کراچی کو ماس ٹرانزٹ سسٹم کب ملے گا؟ صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے ؟ کراچی کے نوجوانوں پر تعلیم اور روزگارکے دروازے کب کھلیں گے ؟ندیم نصرت نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہاکہ وہ شہری سندھ کے جائز مطالبات کی مخالفت کرنے کے بجائے کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ ، سانگھڑاور ٹنڈوالہیار سمیت سندھ کے تمام علاقوں کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں۔

4/26/2024 4:30:04 AM