Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بھاری اکثریت سے کامیابی این اے246کے عوام کا قائد تحریک کی قیادت پر بھر پوراعتمادہے،کنورنویدجمیل


بھاری اکثریت سے کامیابی این اے246کے عوام کا قائد تحریک کی قیادت پر بھر پوراعتمادہے،کنورنویدجمیل
 Posted on: 4/24/2015
بھاری اکثریت سے کامیابی این اے246کے عوام کا قائد تحریک کی قیادت پر بھر پوراعتمادہے،کنورنویدجمیل
تمام مشکلات اورپریشانیوں کے باوجودعوام نے غیرمعمولی تعداد میں ووٹ دیکر مجھے جس طرح کامیاب بنایا اس پر میں بہت مشکوروممنون ہوں
قائدتحریک الطا ف حسین کے فکروفلسفے پرعمل پیراہوکر عوام کی بلا تفریق رنگ و نسل زبان و مذہب بے لوث خدمت کواپنانصب العین بناؤں گا
نومنتخب رکن قومی اسمبلی کنورنویدجمیل کی ارکان رابطہ کمیٹی اسلم آفریدی،ایوب شیخ اور رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس
کراچی۔۔۔24اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے نو منتخب حق پرست رکن قومی اسمبلی کنوید نوید جمیل نے کہا ہے کہ بھاری اکثریت سے کامیابی این اے246کے عوام کا قائد تحریک کی قیادت پر بھر پوراعتمادہے تمام مشکلات اورپریشانیوں کے باوجودعوام نے غیرمعمولی تعداد میں ووٹ دیکر مجھے جس طرح کامیاب بنایا اس پر میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ ساتھ عوام کابہت مشکوروممنون ہوں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں میڈیانمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی اسلم آفریدی،ایوب شیخ اور رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف بھی موجود تھے۔کنور نوید نے کہا کہ جناب الطاف حسین کی ہدایت ہے کہ عوام کی بلا تفریق رنگ و نسل زبان و مذہب خدمت کرنی ہے اور انکے مسائل کے حل کے لئے محنت و لگن سے کام کرنا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ میں جناب الطاف حسین کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ شہر قائد کے مسائل کی جانب دلاؤنگاجس میں پانی ، بجلی، ٹریفک اور ماسٹرانزٹ سمیت دیگر مسائل شامل ہیں انہوں نے کہاکہ کراچی شہر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے،بن قاسم میں جو بجلی کا پاور پلانٹ لگا یا جارہا ہے اس میں سے بھی کراچی کو بجلی نہیں دی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کراچی کے عوام پراضافی ٹیکس کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے اس کے باوجود کبھی کوئی منصوبہ یا پیسہ دیا جاتا ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھیک دی جارہی ہے،1997ء میں نواز شریف صاحب کی حکومت میں سہراب گوٹھ سپر ہائی وے بنانے کیلئے تختی لگائی گئی تھی آج 19سال گزر جانے کے باجود وہ تختی موجود ہے مگر سپرہائی وے کا روڈ نہیں بن سکا۔ انہوں نے کہا کہ قرضہ پورے ملک کے لئے لیا جاتا ہے مگر اس قرضے کو اتارنے کیلئے کراچی پر بوجھ ڈالا جاتا ہے اس پیسے میں سے بھی کراچی کے حصے میں کچھ نہیں آتا یہ زیادتیاں کب تک چلیں گی عوام کی محرومیاں بڑھ رہی ہیں اور کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔انہوں نے کہا کہ 2008سے 2015ء تک پاکستان پیپلز پارٹی نے لاکھوں نوکریاں بانٹیں یا تقسیم کیں اس میں ایک فیصد بھی کراچی یا اردو بولنے والوں کو نہیں دی گئیں کیا یہ ظلم یا زیادتی نہیں پورے ملک میں کوئی جماعت اس بات پر آواز نہیں اٹھاتی بس کہا جاتا ہے کراچی سب کا ہے ،یہاں کے مسائل سے کسی کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی یہ کامیابی شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے ۔ایک سوال کے جواب میں کنور نوید نے کہا کہ پولنگ کے دوران رینجر زکی جانب سے صحافیوں کے ساتھ جو سلوک کیاگیا وہ مناسب نہیں تھا ،ڈنڈے اور دھکے مارے گئے اس میں آپ کے غم میں برا بر کے شریک ہوں،میں اس حلقے سے امید وار ہونے کے باوجود پیلے اسکول میں داخل نہ ہوسکاجو کام الیکشن کمیشن کو کرنا تھا وہ رینجرزکے سپر د کردیا گیا یہ الیکشن کمیشن کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ این اے 246میں رہنے والے عوام بڑی تعداد میں کل اپنا ووٹ نہیں ڈال سکے کیونکہ انکا ووٹ یا تو دیگر علاقوں میں ڈال دیا یا پھر دیگر صوبوں میں منتقل کردیا گیا یہ بھی ہمارے ساتھ نادرا کی جانب سے زیادتی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ نے نمائندوں ہر دور میں اپنے فنڈز کنٹونمنٹ کے علاقوں میں لگائے ہیں اور کنوٹمنٹ کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم کنٹونمنٹ کے انتخابات میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں اور امید کر تے ہیں کنٹونمنٹ عوام قائد تحریک مایوس نہیں کرگی اور بھر پور تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب کریں گی۔

4/19/2024 12:00:28 PM