Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دس شیعہ تنظیموں کا این اے 246کی نشست پر متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کی بھر پور حمایت کا اعلان


دس شیعہ تنظیموں کا این اے 246کی نشست پر متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کی بھر پور حمایت کا اعلان
 Posted on: 4/20/2015
10شیعہ تنظیموں کا این اے 246کی نشست پر متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کی بھر پور حمایت کا اعلان 
23،اپریل کے ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر 
کامیاب کرائیں، شیعہ تنظیموں کے علمائے کرام کی حلقہ انتخاب کے عوام سے اپیل 
اہل تشیہہ کمیونٹی طالبان ، داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کبھی نہیں کرسکتی اورجو لوگ آج طالبان اور داعش کی ذہنیت رکھنے والوں کی حمایت کررہے ہیں وہ ہم میں سے نہیں ہیں،عہدیداران شیعہ تنظیم وانجمن 
کراچی کے لوگوں کو زندہ لاشیں کہنے والی جماعتوں کو 23،اپریل کے دن عوام اپنے ووٹ کی 
طاقت کے ذریعے ان کی سیاسی قبروں میں دفن کردیں گے ۔ ، شیعہ علمائے کرام 
حق پرست امیدوار کنور نوید کی حمایت کرنے والی شیعہ تنظیموں میں تنظیم عزاداری پاکستان ، تنظیم عزا پاکستان ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ، شیعہ فیڈریشن ، جعفریہ الائنس ، انجمن ذاکرین امامیہ ، انجمن ذاکرینِ محمد و آل محمد ، ادارہ دین و دانش آل محمد ، پاکستان شیعہ کونسل اور ادارہ تبلیغات اسلامی شامل ہیں 
علامہ زوہیر عباس عابدی ، علامہ اطہر مشہدی ، علامہ سید علی کرار نقوی ، علامہ نواب حیدر عابدی ، علامہ قلب جعفر بلگرامی ، علامہ عباس جعفری اور دیگر شیعہ علمائے کرام کا خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔20، اپریل 2015ء 
این اے 246کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں نامزد متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنور نویدجمیل ایڈ ووکیٹ کی ملک بھر سے تعلق رکھنے والی 10شیعہ تنظیموں نے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور تمام اہل تشیہہُ سے اپیل کی ہے کہ وہ 23،اپریل کے ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنور نویدجمیل ایڈ ووکیٹ کی حمایت کا اعلان کرنے والی شیعہ تنظیموں میں تنظیم عزاداری پاکستان ، تنظیم عزا پاکستان ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ، شیعہ فیڈریشن ، جعفریہ الائنس ، انجمن ذاکرین امامیہ ، انجمن ذاکرینِ محمد و آل محمد ، ادارہ دین و دانش آل محمد ، پاکستان شیعہ کونسل اور ادارہ تبلیغات اسلامی شامل ہیں ۔ ایم کیوایم کے این اے 246کی نشست پرنامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں علامہ زوہیر عباس عابدی ، علامہ اطہر مشہدی ، علامہ سید علی کرار نقوی ، علامہ نواب حیدر عابدی ، علامہ قلب جعفر بلگرامی ، علامہ عباس جعفری ، علامہ سید محسن کاظمی ، علامہ توفیق نجفی ، علامہ حسن رضا رضوی ، ایس ایم نقی ، شمس الحسن شمسی اور سید ابرارحسن رضوی نے پیر کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان شیعہ کونسل و ادارہ دین و دانش علامہ زوہیر عابدی نے کہا کہ ہم ماضی کی طرح اپنے عہد پر قائم رہتے ہوئے ایک نظریہ کی حمایت کرنے کیلئے اور اسے اپنی قوم تک پہنچانے کیلئے یہاں جمع ہوئے ہیں ، ہم پہلے بھی متحدہ قومی موومنٹ کی حمایت اس لئے کرتے رہے ہیں کہ اس شہر میں اس ملک میں ایم کیوایم وہ واحد جماعت ہے جس نے کم از کم دو کام ایسے کئے جو کسی جماعت نے کرنے کا سوچا بھی نہیں ہے اور ان دو کاموں میں ایک امت مسلمہ کے بکھرے ہوئے تمام فرقوں کو جمع کرنااور مسلمانوں کو لڑانے کی سامراجی سازشوں کو ختم کرنے میں اپنا اہم کردار اداکرنا ہے جبکہ دوسراکام دہشت گردوں کے خلاف اعلان جہاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی دشمنوں نے ملت مسلمہ کے لوگوں کوفرقہ وارایت کے نام پربانٹ دیا تھا جبکہ امت مسلمہ کے تمام بکھرے ہوئے فرقوں کو جمع کرنے کا سہراجناب الطاف حسین کے سر جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 25سال قبل کراچی میں فرقہ واریت کے نام پرلوگوں کو لڑایاجارہا تھا اور عوام کو یہ نہیں معلوم تھا کہ فرقہ وارایت کے نام پر انہیں کون لڑ ارہا ہے اور فرقہ واریت کے نام پر اس خونریزی کو جناب الطاف حسین اور ان کے ساتھ کام کرنے والوں نے روکا ۔انہوں نے کہاکہ بہت سی ایسی جماعتیں ہیں جو یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں لیکن دہشت گرد انہی کی گودوں میں پل رہے ہوتے ہیں ۔ ابھی ملک میں الیکشن کے دوران ایک جماعت نے جیتنے کے بعد دہشت گرد جماعت کا شکریہ اداکیا اور ان کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا ، ایک طرف دہشت گردی کی مذمت اور دوسری طرف پرورش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد امیدور کنور نوید جمیل کو حلقہ این اے 246کی نشست پر کامیاب کرایاجائے تاکہ شہر سے فرقہ واریت ختم ہواو رحقیقی معنوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی جاسکے ۔ انہوں نے واضح طو رپر کہا کہ شیعہ کمیونٹی سب کچھ کرسکتی ہے لیکن طالبان ، داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کبھی نہیں کرسکتی ۔ جو طالبان اور داعش کی ذہنیت رکھنے والوں کی حمیات کر رہے ہیں وہ ہم میں سے نہیں ہیں اور یہ عمل شیعت کے بنیادی نظریئے کے خلاف ہے ،جن ظالموں کے خاتمے کیلئے ہم نے گلے کٹوائے ہیں ، جانیں دی ہیں ، گھر برباد کئے ہیں ہم ان کی حمایت کیسے کرسکتے ہیں ، یہ دہشت گردوں کی حمایت کا عمل اپنے مفادات کے حصول کے لئے کسی کا ذاتی فعل ہوسکتا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ بھی کسی کا پروردہ ہو،جو بنیادی اصولوں سے جو انکار کردے وہ بنیادی طو رپر دائرے سے نکل جاتا ہے ،ہماری طالبان ،د اعش اور ظالموں سے دشمنی چودہ سو سال پرانی ہے ہم اس ظلم کے حامیوں سے اتحاد نہیں کرسکتے ۔ شیعہ تنظیموں کے علمائے کرام اور عہدیداران نے حلقہ این اے 246کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 23، اپریل کو حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں اور انشاء اللہ کراچی کے لوگوں کو زندہ لاشیں کہنے والی جماعتوں کو عوام 23،اپریل کے دن ان کی سیاسی قبروں میں دفن کردیں گے ۔ 
English

4/19/2024 3:11:08 PM