Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نوابشاہ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا فی الفور سدباب کیا جائے اور انتخابی دھاندلیوں کا نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی


نوابشاہ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا فی الفور سدباب کیا جائے اور انتخابی دھاندلیوں کا نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 5/14/2013
نوابشاہ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا فی الفور سدباب کیا جائے اور انتخابی دھاندلیوں کا نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی
نوابشاہ میں امن و امان کی صورتحال کی خرابی کی مکمل ذمہ داری سیاسی جماعت کے دہشت گردوں پر عائد ہوتی ہے جو اپنی شکست کے خوف میں مبتلا ہو کر کھلی دہشت گردی اور قتل و غارتگری پر اتر آئے، رابطہ کمیٹی 
نوابشاہ کے حق پرست امیدواران کی شکایات اور تحفظات پر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے، رابطہ کمیٹی
پولنگ کے دن نوابشاہ میں بوگس ووٹ بھگتائے گئے، پولنگ اسٹیشنوں پر قبضے کئے گئے اور طاقت و اسلحہ کے زور پر ایم کیوایم کی فتح کو شکست میں تبدیل کردیا گیا، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔14، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نوابشاہ میں سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کی پولنگ کے دن سے جاری کھلی غنڈہ گردی ، بد معاشی ،انتخابی دھاندلی اور ایم کیوایم کے کارکنان کو فائرنگ کرکے شہید اور متعدد کارکنان کو زخمی کرنے کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ نوابشاہ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا فی الفور سدباب کیاجائے اور انتخابی دھاندلیوں کا نوٹس لیاجائے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نوابشاہ میں پولنگ کے دن ایک سیاسی جماعت کے دہشت گردوں نے پولنگ اسٹیشنوں پر قبضے کئے ، بوگس ووٹ بھگتائے اور ایم کیوایم کے حق پرست امیدواران برائے قومی وصوبائی اسمبلی کی یقینی فتح کو طاقت اور اسلحہ کے بل بوتے پر شکست میں تبدیل کردیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نوابشاہ میں پولنگ کے دن سیاسی جماعت کے کارکنان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے دو کارکنان کو شہید کردیا جبکہ پولنگ کے دوسرے روز بھی کھلی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایم کیوایم کے کارکنان پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نوابشاہ کے کارکنان غلام رسول ، عرفان ملک اور نوید ملک قتل اور متعدد کارکنان شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف کھلی دہشت گردی اور کارکنان کو فائرنگ کرکے شہید و زخمی کئے جانے کے واقعات اور نوابشاہ میں امن و امان کی صورتحال کی خرابی کی مکمل ذمہ داری سیاسی جماعت کے دہشت گردوں پر عائد ہوتی ہے جو اپنی شکست کے خوف میں مبتلا ہوکر کھلی دہشت گردی اور قتل و غارتگری پر اتر آئے ۔ رابطہ کمیٹی نے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ نوابشاہ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر فی الفور قابو پایاجائے ، انتخابی دھاندلیوں ، سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کے شہید اور متعد د کو زخمی کئے جانے سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، نوابشاہ کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر حق پرست امیدواران کی شکایات اور تحفظات پر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیاجائے اور ایم کیوایم ک کارکنان کو شہید اور زخمی کرنے کے واقعات اور نوابشاہ میں امن و امان سبوتاژ کرنے میں ملوث سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کے خلاف آئین و قانون اور انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

5/10/2024 12:42:32 PM