Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوامی مسلم لیگ پاکستان سندھ کے سینئر نائب صدر اور نامزد انتخابی امیدوار برائے این اے 245 ایس ایم بخاری، این اے 246 سے کنور عامر سمیع، این اے 249 سے محمد محبوب آفتاب خان ایڈوکیٹ اور پی ایس 118 سے آنسہ رانا پروین کا حق پرست امیدواران کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان

 Posted on: 5/8/2013 1

عوامی مسلم لیگ پاکستان سندھ کے صدر محفوظ یار خان کا ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن سے فون پر رابطہ
جناب الطاف حسین اور شیخ رشید کے دیرینہ تعلقات ہیں، ان تعلقات کو مزید مضبوط و دیر پا بنانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا ہے، محفوظ یار خان
عوامی مسلم لیگ پاکستان سے تعلقات مضبوط سے تر مضبوط تر بنائیں گے، رابطہ کمیٹی کے ارکان رضا ہارون، واسع جلیل
کراچی ۔۔۔08، مئی 2013ء
عوامی مسلم لیگ پاکستان سندھ کے سینئر نائب صدراورنامزد امیدوار برائے این اے 245ایس ایم بخاری ،این اے 246سے کنور عامر سمیع،این اے 249سے محمد محبوب آفتاب خان ایڈوکیٹ اور پی ایس 118سے آنسہ رانا پروین نے حق پر ست امیدواران کے حق میں دستبردار ی کا اعلان کردیا ہے۔یہ اعلان انہوں نے بدھ کے روز خورشید بیگم سیکریٹر یٹ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان رضا ہارون ، واسع جلیل اور یوسف شاہوانی سے ملاقات کے دوران کی ۔ عوامی مسلم لیگ پاکستان کے وفد نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم سے اظہار یکجہتی کے طور پر ہم نے ان حلقوں سے اپنے انتخابی امیدواران کو دستبردار کردیا ہے ۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں لبرل ، اعتدال پسند اور روشن خیال جماعتوں کو انتخابات میں انتہا پسند جماعتوں کو شکست دینے کے لئے یکجا ہونا پڑے گا ۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے عوامی مسلم لیگ پاکستان کی جانب سے انکے نامزد امیدوار ان کو حق پرست امیدواران کے حق میں دستبرداری ہونے کا خیر مقدم کیا۔ دریں اثنا عوامی مسلم لیگ پاکستان سندھ کے صدر محفوظ یار خان نے رکن رابطہ کمیٹی ارکان ، رضاہاروں ، واسع جلیل سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین اور شیخ رشید کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور ان تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے ہم نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے ارکان نے عوامی مسلم لیگ پاکستان سندھ کے صدر محفوظ یار خان سے گفتگو کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ہمارے اور آپ کے تعلقات مضبوط سے تر مضبوط تر ہوں گے ، انہوں نے عوامی مسلم لیگ پاکستان سندھ کے انتخابی امیدواران کی حق پرست انتخابی امیدواران کے حق میں دستبرداری کا خیرمقدم کیا۔

5/16/2024 9:31:46 AM