Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدارا ہماری حب الوطنی پر شک کرناچھوڑدیں اورغلط فہمیوں کاخاتمہ کرلیں۔الطاف حسین


خدارا ہماری حب الوطنی پر شک کرناچھوڑدیں اورغلط فہمیوں کاخاتمہ کرلیں۔الطاف حسین
 Posted on: 4/18/2015
خدارا ہماری حب الوطنی پر شک کرناچھوڑدیں اورغلط فہمیوں کاخاتمہ کرلیں۔الطاف حسین
جوہم سے غلطیاں ہوئیں آپ انہیں بھلادیجئے، جوآپ نے کیاہم اسے بھول جاتے ہیں،آئیے محبتوں کانیاسفرشروع کرتے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ اورارباب اختیارکوالطاف حسین کاپیغام
خدارا کراچی کے مسئلے کوسمجھنے کی کوشش کی جائے ،کراچی کے مسئلے کاحل صرف آپریشن نہیں،کراچی کواس کے سیاسی، معاشی حقوق دیے جائیں
کراچی کے عوام نے فیصلہ دیدیاہے کہ ہمیں طالبان اورالقاعدہ کی حامی جماعتیں نہیں بلکہ لبرل ایم کیوایم چاہیے
خدارا بلوچستان کے لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھیں،ان سے بات کریں اورانہیں ان کاحق دیں 
وزیرستان آپریشن کے باعث بے گھرہونیوالے آئی ڈی پیز کی گھروں پرجلدازجلد واپسی کویقینی بنایاجائے
گلگت بلتستان اورفاٹاکے لوگوں کوان کے حقوق دیں، اگروہ صوبہ مانگتے ہیں توانہیں صوبہ دیں
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کااجلاس بلوایاجائے اوروہاں کشمیریوں پرہونے والے مظالم پرآواز اٹھائیں
انشاء اللہ 23 اپریل کو کنورنوید ایک مرتبہ پھر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوجائیں گے
کارکنان وعوام مخالفین کی اشتعال انگیز یوں پر صبر کریں، اللہ تعالیٰ صبر کا پھل جیت کی صورت میں عطا کرے گا
ضمنی انتخاب کے سلسلے میں لیاقت آباد فلائی اوور پر ہونے والے جلسہ عام سے فون پر خطاب
کراچی۔۔۔ 18، اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اسٹیبلشمنٹ اورتمام ارباب اختیارسے کہاہے کہ خدارا ہمیں بھی برابرکاپاکستانی سمجھیں ،ہماری حب الوطنی پر شک کرناچھوڑدیں اورخداراغلط فہمیوں کاخاتمہ کرلیں۔آئیے محبت واخوت کے ایک نئے باب کاآغاز کرتے ہیں،جوہم سے غلطیاں ہوئیں آپ انہیں بھلادیجئے، جوآپ نے کیاہم اسے بھول جاتے ہیں،آئیے محبتوں کانیاسفرشروع کرتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کااظہارقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246پرہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں آج لیاقت آباد فلائی اوورپرہونے والے جلسہ عام سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام میں لاکھوں افرادنے شرکت کی جن میں نوجوانوں اوربزرگوں کے ساتھ ساتھ خواتین اوربچوں کی بہت بڑی تعداد شامل تھی۔ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں ضمنی انتخاب کے ساتھ ساتھ پاکستان بھرکے عوام اوراہل فکرکومخاطب کرکے تمام اہم قومی اوربین الاقوامی ایشوزپر نہایت اہم گفتگوکی ۔ جناب الطاف حسین نے جلسہ عام میں بڑی تعدادمیں شرکت کرنے پر لیاقت آباد اورفیڈرل بی ایریا کی ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور بچے بچیوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیااور انتہائی مختصرنوٹس پر جلسہ عام کے شاندارانتظامات کرنے پر ذمہ داروں اور کارکنوں کوشاباش پیش کی ۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج کے تاریخی جلسہ عام میں لاکھوں عوام نے متفقہ طور پر فیصلہ دیدیاہے کہ ہمیں طالبان اورالقاعدہ کی حامی جماعتیں نہیں بلکہ لبرل اورپروگریسوجماعت ایم کیوایم چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بعض لوگ کہتے تھے کہ لیاقت آبادکے اس جلسہ عام میں ماضی کے مقابلے میں زیادہ لوگ نہیں آئیں گے جبکہ میراکہناتھاکہ جلسہ عام میں پہلے سے زیادہ لوگ شرکت کریں گے کیونکہ پہلے ایم کیوایم کے جلسہ عام میں صرف اردوبولنے والے شریک ہوتے تھے مگراب پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی،ہزارے وال، سرائیکی، کشمیری، گلگتی بلتستانی تمام قومیتوں اوربرادریوں کے لوگ شریک ہوں گے۔میری بات درست ثابت ہوئی اور آج کے جلسہ عام نے ماضی کے جلسوں کاریکارڈتوڑدیاہے اوراس جلسہ میں ہرمسلک، ہرفقہ ، ہرمذہب ، ہرقومیت اور تمام اقلیتوں کے لوگ شریک ہیں جوہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کہہ رہے ہیں ’’ اس پرچم کے سائے تلے ،ہم ایک ہیں ‘‘ ۔انہوں نے اینکر پرسنزاورتجزیہ نگاروں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ ایمانداری سے کام لیجئے اور جلسہ کی حاظری کے بارے میں صحیح تعداد بتائیے ۔ انہوں نے این اے 246 سے ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید کوایم این اے منتخب ہونے پرپیشگی مبارکبادپیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ 23اپریل کوامن ، پیار اورمحبت واخوت کی بات ہوگی۔ملک کی بہتری کیلئے ہاتھو ں میں ہاتھ ڈال کرکام کرنے کی بات ہوگی ۔ پاکستان کے ارباب اختیار ،تمام سیاسی ومذہبی رہنماؤں اور اکابرین کومخاطب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہا کہ ہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں ، ہمارے بزرگوں نے 20لاکھ جانوں کی قربانی دیکرپاکستان بنایا ، ہم نے پاکستان کوبچانے کیلئے1971ء میں پھر سات لاکھ جانوں کی قربانی دی، اس وطن کی بنیادوں میں ہمارے بزرگوں کالہوشامل ہے،ہم چاہتے ہیں کہ ہمارایہ پیاراوطن ہمیشہ قائم رہے ، پاکستان مضبوط ومستحکم ہو،ترقی کرے اورترقی کرتاہوا سپرپاورزکی صف میں شامل ہو۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں لیاقت آباد کے اس تاریخی مقام سے ایک بارپھرپورے پاکستان کویہی پیغام دیتاہوں کہ خدارا ہمیں بھی برابر کا پاکستانی سمجھیں،خدارا ہماری حب الوطنی پر شک کرناچھوڑدیں۔خداراغلط فہمیوں کاخاتمہ کرلیں۔ہمارے دل زخمی ہیں ،ہمارے ہرگھرمیں آہیں اورسسکیاں ہیں لیکن آج میں ایک بار پھر کہتاہوں آئیے تلخیوں کوبھلاتے ہیں اورمحبت واخوت کے ایک نئے باب کا آغاز کرتے ہیں،جوہم سے غلطیاں ہوئیں آپ انہیں بھلادیجئے، جوآپ نے کیاہم اسے بھول جاتے ہیں ،آئیے محبتوں کانیا سفر شروع کرتے ہیں۔یہ وطن ہم سب کاہے ،خداراکسی کی پاکستانیت پر شک نہ کریں،آئیے ہم تمام ترسیاسی ونظریاتی اختلافات کوبالائے طاق رکھ کر سب ملکر اس پیارے پاکستان کومضبوط بناتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان پھلے پھولے اورترقی کرے۔اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو تیل ، گیس ، سونا ، پیٹرولیم اورطرح طرح کے قدرتی وسائل کی دولت سے نوازا ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستانیوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے، ایک مرتبہ حق پرستوں کی حکومت ملک میں آنے دیجئے ، انشاء اللہ چوری چکاری اورقومی خزانے کی لوٹ مار کاسلسلہ ختم ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ جولوگ ایم کیوایم کے لوگوں کوچائناکٹنگ کاطعنہ دیتے ہیں میں ان سے کہتاہوں کہ مجھ میں اتنی اخلاقی جرات وہمت کہ اگرامیرابھائی یاتحریک کاکوئی ذمہ دار بھی چوری کرے تومیں رابطہ کمیٹی کا اجلاس کرکے یہ کہہ سکتاہوں کہ فلاں ساتھی نے چوری کی ہے اور اس کوسزادی جائے ۔ جناب الطا ف حسین نے حکمرانوں اورتمام ارباب اختیارکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خدارا کراچی کے مسئلے کوسمجھنے کی کوشش کی جائے ،کراچی کے مسئلے کاحل صرف آپریشن نہیں،کراچی کواس کے سیاسی، معاشی حقوق دیے جائیں،اسی طرح حیدرآباد، سکھر ، میرپورخاص،نوابشا ہ، ٹھٹھہ، بدین، لاڑکانہ، جیکب آباد اورسندھ کے تمام شہروں اوردیہی علاقوں کوبھی ان کے جائز حقوق دیے جائیں۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے ایک صاحب ہمیں توبرا بھلا کہہ گئے لیکن ہمارا آپ سے یہی کہناہے کہ خدارا بلوچستان کے لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھیں،ان سے بات کریں ،انہیں ان کاحق دیں اورانہیں قومی دھارے میں واپس لائیں ۔ وزیرستان میں آپریشن کے باعث لاکھوں آئی ڈی پیز ابھی تک کیمپوں میں طرح طرح کے مسائل کاشکارہیں ۔ انہیں ان کے گھروں پرجلدازجلد اوربحفاظت واپسی کویقینی بنایا جائے ۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کوان کے حقوق دیں، فاٹاکے لوگوں کوان کے حقوق دیں، اگروہ صوبہ مانگتے ہیں توانہیں صوبہ دیں۔ انہوں نے حکومت سے کہاکہ کشمیرکے مسئلے پر کوشش کرکے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کااجلاس بلوایاجائے اوروہاں کشمیریوں پرہونے والے مظالم پرآواز اٹھائیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ایسی خارجہ پالیسی چاہتی ہے جس میں پاکستان کی آبرو ، عزت اور وقارپر کوئی سمجھوتا نہ ہو ، پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور خطہ میں پائیدار امن کیلئے پڑوسی ممالک سے آبرومندانہ اور دوستانہ روابطہ قائم ہوں ۔ہمیں دشمنوں کی نہیں دوستوں کی ضرورت ہے ،ہمیں جنگ کی نہیں تجارت کی ضرورت ہے۔ اگر یورپین ممالک جنگ عظیم اول اورجنگ عظیم دوم کے بعد دوستی کرسکتے ہیں اوریورپی یونین بناسکتے ہیں تو ہم پڑوسی ممالک سے دوستی کرکے ایشیئن یونین کیوں نہیں بناسکتے؟جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی چاہتی ہے، فرقہ واریت کی بنیاد پر کسی کو قتل کرنا سراسر جاہلانہ اور غیراسلامی ہے ، میری تمام مسالک کے ماننے والوں سے اپیل ہے کہ خدارا!!مسلک اورفرقہ واریت کی بنیاد پرقائم دشمنی ترک کرکے ایک دوسرے کا سہارا اورمحافظ بنیں۔ہمارے ملک کے لاکھوں بچے سڑکوں پر کاریں صاف کررہے ہیں اورکچرا چن رہے ہیں ، ان کے پاس تعلیم حاصل کرنے کیلئے وسائل نہیں ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم ان بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کیلئے اسکول کھولیں۔ جناب الطاف حسین نے میڈیا کے نمائندگان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ الطاف حسین اور ایم کیوایم پرجتنی چاہیں تنقید کریں ، تنقید کرنا آپ کا حق ہے ، ہم آپ کے حق کا احترام کرتے ہیں لیکن خدارا اپنی ریٹنگ بڑھانے اور پسند ناپسند کی بنیاد پر جھوٹے الزامات لگاکر لوگوں کی پگڑیاں نہ اچھالیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت پوری دنیا گواہ ہے کہ جب ایم کیوایم کے پاس کراچی اور حیدرآباد کی بلدیاتی حکومت تھی تو ایم کیوایم نے ان شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔ اگر پاکستان کے عوام نے ایم کیوایم کو ووٹ دیکر قومی اسمبلی میں اکثریت دلائی اور ایم کیوایم وفاق میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی تو انشاء اللہ ہم پانچ سال کے عرصے میں پاکستان کو یورپین ممالک کی صف میں کھڑا کردیں گے ۔جناب الطاف حسین نے انگریزی زبان میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ، پاکستان بھر کے عوام کو بلاامتیاز رنگ ونسل ، زبان ، جنس، مسلک اور مذہب ایک پرچم تلے متحد کرنا چاہتی ہے اور ملک میں سچاجمہوری نظام قائم کرنا چاہتی ہے جہاں معاشرے کے ہرفرد کو زندگی کے ہرشعبہ میں یکساں مواقع میسر ہوں اور تمام فیصلے دوستی ،رشتہ داری اور اقرباء پروری کے بجائے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پرکیے جائیں ۔ ایم کیوایم تمام مذاہب اور عقائد کا احترام کرتی ہے اور جیواور جینے دوپر یقین رکھتی ہے ، ایم کیوایم ، ملک میں مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا فروغ چاہتی ہے تاکہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کو زندگی گزارنے کے یکساں مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ، پاکستان میں صحت اور تعلیم کے نظام کو بہتر بنانا چاہتی ہے اور چاہتی ہے کہ صرف شہروں میں ہی نہیں بلکہ دوردراز کے گاؤں دیہاتوں میں بھی جگہ جگہ اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں قائم ہوں، ایم کیوایم ملک میں جاری ’’اسٹیٹس کو‘‘کاخاتمہ چاہتی ہے اور زندگی کے ہرشعبہ میں مثبت تبدیلیاں لانے کی جدوجہدکررہی ہے تاکہ غریب عوام کوبھی آبرومندانہ غذا، پینے کا صاف پانی ، بجلی ، گیس ، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات میسر آسکیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ایک دوسرے کے وجود کو برداشت کرنے کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے ، ایم کیوایم لفظ ’’نفرت ‘‘ کو نہیں بلکہ پیار، محبت ، امن اور عزت کو پسند کرتی ہے،ایم کیوایم ہرقسم کی دہشت گردی اور تشدد کے خلاف ہے اور ایم کیوایم ،سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر اپنے بہت سے ذمہ داروں اورکارکنوں کو ایم کیوایم سے خارج اور معطل کرچکی ہے،ایم کیوایم ، ایک منظم عوامی قوت ہے اور لاکھوں کے اجتماع پر کنٹرول رکھتی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں اس جلسہ کے توسط سے رینجرز کے افسران اور اہلکاروں سے کہتا ہوں کہ اگر انہیں کوئی فرد مطلوب ہے تو اسے بے شک گرفتارکرکے عدالت میں پیش کریں اور عدالت میں جرم ثابت ہوجائے تو قرارواقعی سزا دی جائے ہم اس عمل پر اف تک نہیں کریں گے لیکن گرفتارشدگان کے ساتھ غیرانسانی وغیرقانونی سلوک نہ کیا جائے اور انہیں تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج، طالبان ، القاعدہ اورداعش کے دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب جنگ میں مصروف ہے ، مسلح افواج کے افسران اور جوان اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کا صفایا کررہے ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں لہٰذا کارکنان وہمدرد عوام دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مسلح افواج کے تمام دستوں کو دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی وکامرانی سے ہمکنارکرے ۔جناب الطاف حسینن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کے نامز د امیدوار کنورنوید جمیل کو پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ 23 اپریل کو وہ ایک مرتبہ پھر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوجائیں گے ۔جناب الطاف حسین نے لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا کے کارکنان وہمدرد عوام پرزوردیا کہ وہ مخالفین کی اشتعال انگیز باتوں پر صبروتحمل کا مظاہرہ کریں ، اگرکوئی آپ کو گالی دے یاآپ پر طنز کرے تو اس کے جواب میں آپ برداشت سے کام لیں، اللہ تعالیٰ آپ کے صبر کا پھل 23، اپریل کو آپ کی جیت کی صورت میں عطا کرے گا۔
تصاویر 
وڈیو     جیو    اب تک   آج ٹی وی   سماء
 

4/25/2024 3:56:51 PM