Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جب تک چند مخصوص خاندانوں کی موروثی سیاست کا خاتمہ نہیں ہوگااورغریب ومتوسط طبقہ کی حکومت قائم نہیں ہوگی اس وقت تک ملک کی قسمت نہیں بدلے گی۔الطاف حسین


جب تک چند مخصوص خاندانوں کی موروثی سیاست کا خاتمہ نہیں ہوگااورغریب ومتوسط طبقہ کی حکومت قائم نہیں ہوگی اس وقت تک ملک کی قسمت نہیں بدلے گی۔الطاف حسین
 Posted on: 5/8/2013 1
جب تک چند مخصوص خاندانوں کی موروثی سیاست کا خاتمہ نہیں ہوگااورغریب ومتوسط طبقہ کی حکومت قائم نہیں ہوگی اس وقت تک ملک کی قسمت نہیں بدلے گی۔الطاف حسین
الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو بلاخوف وخطر الیکشن میں حصہ لینے کا حق دلانے میں ناکام رہی ہے
آج سب نوجوان قیادت کانعرہ لگارہے ہیں، الطاف حسین نے جب 1978ء کواے پی ایم ایس او کی بنیادرکھی اس وقت میری عمر 23 اور24 سال کے درمیان تھی
ایم کیوایم غریب ومحروم عوام کے ساتھ ساتھ خواتین اورغیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کی محافظ ہے
میرپورخاص ، ٹنڈوآدم، کوٹری، نصیرآباد اور مانسہرہ میں منعقدہ انتخابی جلسوں سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب
لندن۔۔۔8، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان بھر کے محب وطن عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک پاکستان کے عوام غریب ومتوسط طبقہ کی حکومت قائم نہیں کریں گے چند مخصوص خاندانوں کی موروثی سیاست کا خاتمہ نہیں کریں گے تو ملک کی قسمت نہیں بدلے گی اور پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں کیاجاسکتا۔جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نگراں حکومت اب تک بے گناہ شہریوں کو شہید وزخمی کرنے والے مجرموں کو گرفتارکرنے اور ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو آزادی کے ساتھ بلاخوف وخطر الیکشن میں حصہ لینے کا حق دلانے میں ناکام رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی شام صوبہ سندھ کے شہرمیرپورخاص کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن ، سانگھڑزون میں ٹنڈوآدم، جامشورو زون میں کوٹری، صوبہ بلوچستان کے شہر نصیرآباد اور صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ میں منعقدہ انتخابی جلسوں سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان پانچوں اجتماعات میں خواتین ، بزرگوں ، نوجوانوں اور بچوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اپنے خطاب میں جناب الطا ف حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ پیش آنے والے دلخراش حادثے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان قومی ہیرو اور قومی رہنما ہیں ،جناب الطاف حسین نے عمران خان کے اہل خانہ، تحریک انصاف کے رہنماؤں اورکارکنوں سے دلی ہمدردی کااظہار کیا۔ انہوں نے عمران خان کی جلد ومکمل صحت یابی کی دعا کی اور انتخابی جلسوں کے شرکاء سے اپیل کی وہ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو جلدازجلد صحت کاملہ عطا فرمائے ۔جناب الطاف حسین نے ملک کی مجموعی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال کاتذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ 11،مئی 2013ء کے عام انتخابات عجب انداز میں ہورہے ہیں جس میں مخصوص جماعتوں کو بلاخوف وخطرکھلے عام انتخابی سرگرمیوں ، جلسوں اورجلوس کی آزادی ہے خاص طور پر صوبہ پنجاب میں انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں لیکن دیگرتین صوبوں میں ایم کیوایم ، اے این پی اور پیپلزپارٹی کو انتخابی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جارہی۔ انکے دفاتر، جلسوں اور علاقوں میں دھماکے کئے جارہے ہیں ۔ بم دھماکوں میں اب تک سو سے زائد کارکنان کو شہید جبکہ ہزاروں کو زخمی کیاجاچکا ہے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نگراں حکومت اب تک بے گناہ شہریوں کو شہید وزخمی کرنے والے مجرموں کو گرفتارکرنے اور ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو آزادی کے ساتھ بلاخوف وخطر الیکشن میں حصہ لینے کا حق دلانے میں ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے انتخابی جلسوں کے شرکاء سے سوال کیا کہ کسی ملک میں مخصوص جماعتوں کو انتخابی سرگرمیوں کی آزادی ہو اور دیگر جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی آزادی حاصل نہ ہو تو کیا ایسے انتخابات کو آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف الیکشن قراردیاجاسکتا ہے ؟ جس پر اجتماعات کے شرکاء نے بلند آواز سے جواب دیا’’ہرگز نہیں‘‘۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ روز سے پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روزمسلح دہشت گردوں نے حیدرآباد میں فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے کارکنوں کو شہیدوزخمی کردیا، دیر بالا کے علاقے میں پیپلزپارٹی کی انتخابی ریلی پر حملہ کیا گیا، ہنگو میں جے یوآئی(ف) کی ریلی پر خود کش حملہ کیا گیااور آج ہنگو، بنوں ، باجوڑ ایجنسی اور خار میں انتخابی ریلیوں میں بم دھماکے کئے گئے ۔ جناب الطاف حسین نے بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ شہریوں کو شہید وزخمی کرنے والے سفاک دہشت گردوں کو آئین کے تحت گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ، نگراں حکومت، انسانی حقوق کی انجمنوں اور این جی اوز کو اس بات کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں امن وامان کی صورتحال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے ، بے گناہ شہریوں کا لہو بہایا جارہاہے اورایم کیوایم سمیت مخصوص جماعتوں کو نہ صرف دھمکیاں دی جارہی ہیں بلکہ انہیں دہشت گردحملوں کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جوعناصر نوجوان قیادت کا نعرہ لگارہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ الطاف حسین نے جب 11، جون1978ء کواے پی ایم ایس او کی بنیادرکھی اس وقت میری عمر 23 اور 24 سال کے درمیان تھی ۔اس دن سے آج تک 35 برسوں کے دوران الطاف حسین نے غریب ومتوسط طبقہ اورمحروم طبقہ کے حقوق کی جدوجہد میں اپنے دن رات صرف کردیئے ،جیلوں کی صعوبتیں برداشت کیں، دربدری اور روپوشی کی زندگی گزاری اور گزشتہ 22 سال سے جلاوطنی کی زندگی گزاررہا ہے لیکن ان تمام تر مظالم اور دشواریوں کے باوجود الطاف حسین نے ہمت اورحوصلہ نہیں ہارا بلکہ رات دن جوانوں کی طرح جدوجہد میں مصروف ہے ۔ الطاف حسین نے غریب ومتوسط طبقہ کے تعلیم یافتہ اور ایماندارافراد کو سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے ایوانوں میں ان جاگیرداروں اوروڈیروں کے برابربٹھادیا جوغریب عوام کواپنے ساتھ بٹھانا پسند نہیں کرتے ، الطاف حسین نے غریبوں کا سراونچا کرکے ان جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں کا غرور خاک میں ملادیا اور انشاء اللہ وہ دن بہت جلد آئے گا جب ملک بھر سے غریب ومتوسط طبقہ کے تعلیم یافتہ اور ایماندار افراد ایوانوں میں جائیں گے، ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام اور کرپٹ موروثی سیاسی کلچر کا خاتمہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اپنے پرائے اور دوست دشمن سبھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ الطاف حسین جو کہتا ہے وہ کرکے دکھاتاہے ،متحدہ قومی موومنٹ زبانی جمع خرچ اور دعوے کرنے والی جماعت نہیں ہے بلکہ عمل کرکے دکھاتی ہے، ایم کیوایم نے غریب طبقہ کے ڈاکٹرفاروق ستارکو کراچی کا میئربنادیا، آفتاب شیخ کو حیدرآباد کامیئر بنایا، اسکے بعد مصطفی کمال کو ناظم اعلیٰ کراچی بنایااور کنورنوید کو ڈسٹرکٹ حیدرآبادکا ناظم بنایا ، حق پرست عوامی نمائندوں کو جتنا موقع ملا انہوں نے عوام کی خدمت کی اور ترقیاتی کام کرکے کراچی اورحیدرآباد کانقشہ بدل دیا ۔انہوں نے کہاکہ 65 برسوں سے چند مخصوص خاندان ملک پر حکمرانی کرتے چلے آرہے ہیں ، ان مخصوص خاندانوں نے اپنی سیاسی جماعتیں بنارکھی ہیں اور موروثی سیاست کررہی ہیں جبکہ ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جس کاقائد نہ خود الیکشن میں حصہ لیتا ہے اور نہ ہی اپنے بہن بھائی یا بھانجے بھتیجے کو الیکشن کاٹکٹ دیتا ہے بلکہ تحریک کے مخلص ، تعلیم یافتہ اور ایماندار کارکنوں کو میرٹ کی بنیاد پر الیکشن ٹکٹ دیئے جاتے ہیں۔جناب الطاف حسین نے پاکستان بھر کے محب وطن عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر انہوں نے چند مخصوص خاندانوں کی موروثی سیاست کا خاتمہ نہ کیا تو نہ ملک کی قسمت بدلے گی اورنہ 98 فیصد غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کو خوشحالی میسرآئے گی بلکہ ملک کمزورسے کمزورہوتاچلاجائے گا۔
جب تک پاکستان کے عوام غریب ومتوسط طبقہ کی حکومت قائم نہیں کریں گے پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے سندھی اوراردوبولنے والے سندھی عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کا فرسودہ نظام بدلنے کیلئے اپنا فرض پورا کریں اور ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکرکامیاب بنائیں تاکہ عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں اور ملک ترقی کرسکے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پورے ملک میں صحت وتعلیم کایکساں نظام رائج کرنا چاہتی ہے جہاں امیروں اورغریبوں کے بچوں کو تعلیم اورصحت کے یکساں سہولیات میسر ہوں۔ جاگیرداروں اوروڈیروں نے دیہی علاقوں میں اسکولوں اور صحت کے مراکز کو اپنی اوطاق اور جانوروں کے باڑوں میں تبدیل کررکھا ہے ۔ ایم کیوایم حکومت میں آئی تو ان جاگیرداروں اوروڈیروں سے قومی خزانے سے لوٹی گئی دولت اور غریب عوام پرڈھائے جانے والے ایک ایک ظلم کاحساب لے گی ۔ایم کیوایم ، کاروکاری اورونی جیسی فرسودہ رسومات اورخواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم کاخاتمہ کرے گی ، ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جو غریب ومحروم عوام کے ساتھ ساتھ خواتین اورغیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کی محافظ ہے ۔ انہوں نے سندھی زبان میں تقریرکرتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین سندھ دھرتی کا بیٹا ہے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہم سندھ کے حقوق کا سودا نہیں کریں گے۔جناب الطاف حسین نے تمام پنجابیوں ،سندھیوں ،اردو بولنے والے سندھیوں ، پختونوں ،بلوچوں ،ہزارہ وال والوں ،تما م اقلیتوں اور خواتین کو مخاطب کر کے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ تما م لوگ 11مئی کو صح سویر ے اٹھ کر پولنگ اسٹیشنز پر جائیں گے اور پتنگ پر مہر لگائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو اپنے وڈیر ے جاگیر دار کا خوف ہوتو آپ کسی کا بھی بیج لگالیں لیکن پولنگ بوتھ میں جاکر ووٹ صرف پتنگ کو ہی دیں ۔

5/10/2024 12:12:04 PM