Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لوئر دیرمیں پیپلزپارٹی کے جلسے کے بعد بم دھماکہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت


لوئر دیرمیں پیپلزپارٹی کے جلسے کے بعد بم دھماکہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 5/7/2013 1
لوئر دیرمیں پیپلزپارٹی کے جلسے کے بعد بم دھماکہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت 
دہشت گرد تاریک راہوں کے مسافر ہیں اور نام نہاد شریعت نافذ کرکے ملک و قوم کا مستقبل تباہ کرنا چاہتے ہیں، الطاف حسین 
بم دھماکے میں شہید افراد کے سوگوار لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا 
لندن ۔۔7مئی2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لوئر دیر میں پیپلزپارٹی کے جلسے کے بعد بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوردھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے شہید اورزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردی اور بم دھماکوں جیسی بزدلانہ کاررائیاں لبرل ، اعتدال پسند اور جمہوریت پسند جماعتوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی اور عام انتخابات میں عوام دہشت گردوں اوران کی حمایت یافتہ جماعتوں کو مسترد کرکے حکومت پر قبضہ کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنا دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اوربم دھماکوں کے ذریعے لبر ل ، اعتدال پسند اور روشن خیال جماعتوں کو انتخابات دور کرنے کیلئے جس طرح سے دہشت گردی اور بم دھماکوں کے ذریعے بربریت کی مثال قائم کی جارہی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد تاریک راہوں کے مسافر ہیں اور نام نہاد شریعت نافذ کرکے ملک و قوم کا مستقبل تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمددری اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور شہداء کے بلند درجات اورزخمیوں جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ جناب الطاف حسین نے صدر پاکستان آصف علی زداری، نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو اور وفاقی وزیر اخلہ حبیب ملک سے مطالبہ کیاہے کہ پیپلزپارٹی کے جلسہ کے بعد لوئر دیر میں بم دھماکہ کا نوٹس لیایا جائے ، شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ٹھوس و مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائے اور دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو لگام دیکر ملک بھرمیں پر امن انتخابی ماحول یقینی طور پر فراہم کیاجائے ۔



4/29/2024 7:40:58 AM