Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب خان کا ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد کا ہنگامی دورہ


نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب خان کا ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد کا ہنگامی دورہ
 Posted on: 5/5/2013 1
نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب خان کا ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد کا ہنگامی دورہ
عزیز آباد میں ایم کیوایم کے انتخابی دفتر کے قریب دو بم دھماکوں میں ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
دہشت گردی ایک ناسور بن چکی ہے جسے ختم کرنا نگراں حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، ملک حبیب خان
سیکوریٹی فورسز دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں مصروف عمل ہیں، کراچی کے حالات پر ہماری گہری نظر ہے
جناب الطاف حسین سے ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ان کا رویہ قومی سوچ کی عکاسی کرتا ہے
دہشت گردوں نے ریاست کے اندر ریاست قائم کر رکھی ہے کل کا بم حملہ نائن زیرو پر حملے کے مترادف ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
ان دہشت گردوں کو آج نہ روکا گیا تو کل وہ نائن زیرو اور خورشید بیگم سیکریٹریٹ تک آسکتے ہیں
نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان بے بس نہیں تو وہ پوری سنجیدگی کے ساتھ اس کا نوٹس لیں
عام انتخابات میں ایک ہفتے سے کم وقت ہے، کراچی کے ووٹرز خوفزدہ ہو کر گھروں سے نہ نکلے تو کیا آنیوالی حکومت جمہوری ہوگی؟ یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہوگا
حق پرست عوام حالات کی پرو اکیے بغیر گیارہ مئی کو گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے ووٹ کا استعمال کریں 
عوام نے ووٹ نہ ڈالے تو یہ دہشت گرد کل ہمارے بچوں کے اسکولوں پر بھی حملے کریں گے
نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب خان کی نائن زیرو پر ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
تصاویر
کراچی:۔۔۔5 مئی 2013ء
نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب خان نے اتوارکی شام ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآبادکاہنگامی دورہ کیااورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستارسے ملاقات کرکے گزشتہ شب عزیزآبادمیں ایم کیوایم کے انتخابی دفترکے قریب یکے بعددیگرے دوبم دھماکوں میں جاں بحق ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کی المناک شہادت پردلی افسوس کااظہارکیا۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسابق حق پرست صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرصغیراحمد، نامزدحق پرست امیدواران عادل صدیقی اور نبیل گبول سمیت ایم کیوایم کے دیگرذمہ داران وکارکنان بھی بڑی تعدادمیں موجودتھے۔قبل ازیں انہوں نے بم دھماکے کی جگہ کادورہ کیااوردھماکوں میں جاں بحق ایم کیوایم کے کارکنان اورہمدردوں کے لواحقین سے ملاقات کرکے ان سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااور شہداء کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں نائن زیروپرمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے ملک حبیب نے کہاکہ دہشت گردی ایک ناسوربن چکی ہے جسے ختم کرنانگراں حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے عزیزآباد میں ایم کیوایم کے انتخابی دفترکے قریب یکے بعددیگرے دو بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہم سبپاکستانی ہیں،پاکستان ہوگاتوعوام خوشحال ہونگے ،قوم کیلئے یہ تاریخی موقع ہے ایک جمہوری نظام بحال ہونے جارہاہے،ہماری ہرممکن کوشش ہے کہ انتخابات کے عمل کوشفاف بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری فورسزدہشت گردوں کیخلاف جنگ میں مصروف عمل ہیں، کراچی کے حالات پر ہماری گہری نظرہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے پرائم منسٹرصاحب نے فون کرکے کہاکہ آپ فوری کراچی پہنچیں اوروہاں کے حالات کاجائزہ لیں اورمعاملات کی مکمل تفتیش کرکے متاثرین کاازالہ کریں۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کارویہ قومی سوچ کی عکاسی کرتاہے،گذشتہ شب جناب الطاف حسین سے بھی میری تفصیلی گفتگوہوئی اورمجھے خوشی ہے کہ انہوں نے اتناسب کچھ ہونے کے باوجودحوصلہ افزاء باتیں کیں۔اس موقع پرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ دہشت گردوں نے ریاست کے اندرریاست قائم کررکھی ہے کل کابم حملہ نائن زیروپرحملے مترادف ہے،اگرنگراں حکومت اورالیکشن کمیشن آف پاکستان بے بس نہیں تووہ پوری سنجیدگی کے ساتھ اس کانوٹس لیں اورقانون نافذکرنیوالے اداروں کو پابندکریں کہ وہ دہشت گردوں کیخلاف موثرکارروائی کریں اوریہ معلوم کریں کہ یہ کون سے عناصرہیں جونگراں حکومت،الیکشن کمیشن اورقانون نافذکرنیوالے اداروں کوکھلاچیلنج کررہے ہیں اور آزادانہ اورشفاف انتخابات میں روکاٹ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب جبکہ عام انتخابات میں ایک ہفتے سے کم وقت رہ گیاہے ،کہیں ایسانہ ہوکہ ووٹرزخوفزدہ ہوکرگھروں سے نہ نکلیں اوراگرایساہواتوسوال یہ ہے کہ کیا آنیوالی حکومت جمہوری ہوگی ؟یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اگرآج ان دہشت گردوں کونہ روکاگیاتوکل وہ نائن زیرو اورخورشیدبیگم سیکریٹریٹ تک آسکتے ہیں۔انہوں نے حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ حالات کی پرواکیے بغیرگیارہ مئی کوگھروں سے باہرنکلیں اوراپنے ووٹ کااستعمال کریں کیونکہ اگرووٹرباہرنہ نکلے اورووٹ نہ ڈالیں تویہ دہشت گردکل ہمارے بچوں کے اسکولوں پربھی حملے کریں گے اورپھرکراچی کی ملالائیں بھی انکی دہشت گردی کا نشانہ بننے گی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے نگراں وفاقی وزیرداخلہ کے توسط سے کراچی میں امن وامان کی تمام ترصورتحال کے حوالے سے نگراں حکومت تک اپنے تحفظات پہنچادیئے ہیں اورکراچی میں موجودجرائم پیشہ گینگ وارکی سرگرمیوں سے بھی انہیں وقتاًفوقتاًآگاہ کرتے رہے ہیں کہ کس طرح لیاری کوگینگ وارکے جرائم پیشہ عناصر نے یرغمال بنارکھاہے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے ملک حبیب کی نائن زیروآمداور ہرممکن یقین دہانی پران کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہمیں قوی امیدہے کہ دہشت گردوں کے خلاف موثرکارروائی اوراقدامات کیے جائیں گے تاکہ صاف شفاف اورآزادانہ انتخابات کویقینی بنایاسکے۔

5/15/2024 5:19:44 PM