Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الیکشن کمیشن، نگراں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانا ہوگا ، ورنہ جھرلو انتخابات کے نتائج ملک و قوم کی بقاء و سلامتی کے لئے شدید ترین خطرات لائیں گے۔ رضا ہارون


 الیکشن کمیشن، نگراں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانا ہوگا ، ورنہ جھرلو انتخابات کے نتائج ملک و قوم کی بقاء و سلامتی کے لئے شدید ترین خطرات لائیں گے۔ رضا ہارون
 Posted on: 5/2/2013 1
الیکشن کمیشن، نگراں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانا ہوگا ، ورنہ جھرلو انتخابات کے نتائج ملک و قوم کی بقاء و سلامتی کے لئے شدید ترین خطرات لائیں گے۔ رضا ہارون
ٹھٹہ اور سجاول میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں انتخابی مہم کے دوران اظہار خیال
کراچی۔۔۔۔02مئی 2013ء 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فکر و فلسفہ جس تیزی سے ملک بھر کے عوام میں پھیل رہا ہے اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ایم کیو ایم ہی ملک بھر کے 98%متوسط اور غریب طبقے کی واحدنمائندہ جماعت ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن رضا ہارون نے ٹھٹہ اور سجاول میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA-237، اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں -84 PS ، PS-85 (حاجی علی محمد ہادیہ بلوچ گوٹھ، محمد صدیق جٹ گوٹھ، جہاں محمد شیخ گوٹھ ، ساکرو ) میں حق پرست نامزد امیدواران کی انتخابی مہم کے دوران مختلف علاقوں اور گوٹھوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دن دور نہیں کہ جب ملک بھر میں حق پرستی کے نعرے گونجیں گے، عوام کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ 11مئی کے عام انتخابات میں وہ اپنی ضمیر کی آواز کے مطابق اپنے ووٹوں کا حقدار بم دھماکے کرنے والے دہشت گردوں، وڈیروں اور غاصبوں کو سمجھتے ہیں یا پھر حق پرستی کی راہ پر گامزن عوام کو انکے بنیادی حقوق اور ملک و قوم کو ترقی دینے والی جماعت کوسمجھتے ہیں۔ جب سوچی سمجھی سازش کے تحت شدت پسند ، جنگجو اور دھونس دھمکی دینے والی دائیں بازو کی جماعتوں اور ان کی حامی جماعتوں کو انتخابات لڑنے کی مکمل آزادی دی جارہی ہے تو ملک کی لبرل ، روشن خیال اور ترقی پسند جماعتوں کو بھی آزادانہ انتخابات میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہیے ۔ انتخابات کے ضابطہ اخلاق کے یکسر منافی کئی جماعتیں اور انکے امیدواران اپنی انتخابی سرگرمیوں میں کروڑو ں روپے خرچ کر رہے ہیں ، اور اسلحہ کا آزادانہ استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، مخالف سیاسی جماعتوں اور کارکنان پر مغلظات کی بارش ہورہی ہے اور اخلاق سے گری ہوئی گفتگو اور القابات آزادانہ دیئے جارہے ہیں مگر الیکشن کمیشن اس سلسلے میں بھی چپ سادھے بیٹھا ہے۔ انتخابی 58اس سلسلے میں الیکشن کمیشن، نگراں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانا ہوگا ، ورنہ جھرلو انتخابات کے نتائج ملک و قوم کی بقاء و سلامتی کے لئے شدید ترین خطرات لائیں گے، غریب و متوسط طبقے کے محروم مظلوم عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی رہیں گے ، اور ایسے جھرلو انتخابی نتائج مشکوک نظر وں سے دیکھیں جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب تو نام نہاد قومی لیڈران بڑے بڑے جلسے منعقد کرتے ہیں مگر اپنے انتخابی جلسوں میں وہ کراچی سمیت ملک بھر میں انتخابی مہم کے دوران رونما ہونے والے پرتشدد واقعات اور انکے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر سوگ منانے اور ایسے واقعات کی مذمت تو دور کی بات ہے دو بول افسوس و تعزیت کے ادا کرنے پر بھی تیار نہیں ہیں۔ پاکستان کے باشعور عوام نام نہاد قومی لیڈران کے انتخابی جھوٹے دعووں وعدوں پر یقین نہ کرتے ہوئے انشاء اللہ ملک کی اعتدال پسند، روشن خیال اور ترقی پسند جماعت ایم کیو ایم کو ووٹ دیتے ہوئے ملک کی تقدیر بدلنے میں اپنا اہم ترین کردار ادا کریں گے، عوام جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم مسائل کے شکار محروم و مظلوم طبقات کے ساتھ امتیاز ی سلوک سے انہیں نجات دلاتے ہوئے ان کے حقوق دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ دہشت گرد ملک کے عوام ، فوج کے اداروں ، تنصیبات اور معصوم بچوں تک کو اپنی درندگی کا نشانہ بنانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی نظام اشد ضروری ہے، تاریخ گواہ ہے کہ ایم کیو ایم بلدیاتی نظام کو جمہوریت کی نرسری سمجھتے ہوئے اس کی بحالی کے لئے اپنی کوششوں میں مصروف رہی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد عوام کو صحت، تعلیم اور روزگار کے یکساں اور وسیع مواقع فراہم کئے جائیں اور نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرتے ہوئے روزگار اور انصاف فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی محترمہ بلقیس مختار اور ٹھٹھہ زون کے انچارج و دیگر ذمہ داران نے محمد ہاشم گوٹھ بھنبھور میں ایک بزرگ کے انتقال پر ان کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کی۔

5/15/2024 6:05:10 PM