Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

۔11 مئی کا سورج طلوع ہونے کے بعد جو پاکستان قائم ہوگا وہ 2 فیصد استحصالی مراعات یافتہ طبقے کے بجائے 18 کروڑ عوام کا پاکستان ہوگا، ڈاکٹر فاروق ستار


۔11 مئی کا سورج طلوع ہونے کے بعد جو پاکستان قائم ہوگا وہ 2 فیصد استحصالی مراعات یافتہ طبقے کے بجائے 18 کروڑ عوام کا پاکستان ہوگا، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 4/27/2013
11 مئی کا سورج طلوع ہونے کے بعد جو پاکستان قائم ہوگا وہ 2 فیصد استحصالی مراعات یافتہ طبقے کے بجائے 18 کروڑ عوام کا پاکستان ہوگا، ڈاکٹر فاروق ستار 
ہم انتخابی ناانصافیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور 11 مئی کو کامیاب ہونگے، عنایت علی رند 
انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے والے عناصر جان لیں کہ جناب الطاف حسین کے چاہنے والے اپنے جمہوری حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عاصم کبیر
جناب الطاف حسین کی فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف جدوجہد کامیاب ہورہی ہے، ملک بھر کے عوام حق پرست امیدواران کو کامیاب کرائیں، سکندر کیریو ایڈووکیٹ 
ایم کیوایم ملک گیر جماعت بن چکی ہے، نوابشاہ سے حق پرست امیدواران کو عوام بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے، عبد القادر خلجی 
میری کوئی حیثیت نہیں میرا امیدوار بننا صرف اور صرف جناب الطاف حسین کی مرہون منت ہے، محمد سعید خانزادہ
جناب الطاف حسین نے جس طرح ہم پر اعتماد کیا ہے انشاء اللہ 11مئی کے عام انتخابات میں انہیں مایوس نہیں کریں گے، خان محمد زرداری 
الطاف حسین نے ڈٹ کر کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی اور ہر موقع پر سندھ کے حقوق اور وحدت کا تحفظ کیا، مرید بروہی 
نوابشاہ میں کوئی سازش، فساد کامیاب نہیں ہوگا، کوئی کامیاب ہوگا تو وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد امیدواران ہونگے، شیراز مسعود
نوابشاہ کے میونسپل اسکول گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ عام سے ڈاکٹر فاروق ستار اور حق پرست امیدوران برائے قومی و صوبائی اسمبلی کا خطاب 
نوابشاہ۔۔۔27، اپریل 2013ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نوابشاہ کے عظیم الشان جلسہ عام میں اردو، سندھی بولنے والے اور سندھ میں آباد کار عوام بھی موجود ہیں جو کہ اس بات کی دلیل ہے کہ 11مئی کو جو سورج طلو ع ہوگا وہ پاکستان کا ہوگا اور اس کے بعد جو پاکستان قائم ہوگا وہ 2فیصد استحصالی مراعات یافتہ طبقے کے بجائے 18کروڑ عوام کا پاکستان ہوگا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کی شب ایم کیوایم نوابشاہ زون کے زیر اہتمام میونسپل اسکول گراؤنڈ میں ہونیو الے عظیم الشان انتخابی جلسہ عام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسہ عام سے نوابشاہ کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر نامزد حق پرست امیدواران اور زونل انچارج نوابشاہ نے بھی خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ یہ تاریخی جلسہ عام اس بات کی ضمانت ہے کہ اس مرتبہ سندھ میں بھی متوسط اور غریب طبقے کے حق پرست نمائندے ضلع نوابشاہ ، دادو ، لاڑکانہ، ٹھٹھہ ، خیر پور ، سانگھڑ اور سندھ بھر سے کامیاب ہونگے اور کسان ، مزدور اور متوسط طبقے کے نمائندے وڈیرے اور وڈیریوں کی ضمانتیں ضبط کرادیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اب پاکستان اور سندھ کی تمام زبانیں بولنے والوں کی جماعت ہے مجھے اس بات میں کوئی فرق نظرنہیں آرہا کہ ہم کراچی یا حیدرآباد میں جلسہ کررہے ہیں یہ جلسہ عام نوابشاہ کی تمام تحصیلوں کا جلسہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین اس لئے انقلاب کی ضمانت دے رہے ہیں کہ سندھ کے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ 65برس سے انہوں نے ووٹ مانگنے والوں کو ووٹ دیئے تھے اور آج ووٹ دینے والے ووٹ مانگنے جارہے ہیں انشاء اللہ اب ووٹ دینے والے اپنے آپ کو ووٹ دیں گے اور یہی پاکستان اور سندھ میں تبدیلی کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ پاکستان کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا صوبہ ہے اس کے باوجود صوبہ سندھ سب سے زیادہ قرضہ لینے والا صوبہ بھی ہے ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے فقید المثال انتخابی جلسہ عام کے انعقاد پر ایم کیوایم نوابشاہ کے تمام ذمہ داران کو دلی مبارکباد پیش پیش کی اور جلسہ عام کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 11مئی کو ایم کیوایم کے امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں اور صرف پتنگ کے انتخابی نشان پر ہی اپنی مہر ثبت کریں ۔PS-24کی نشست پرنامزد حق پرست امیدوار عاصم کبیر نے کہا کہ نوابشاہ کی تاریخ کا عظیم الشان جلسہ عام قبل از وقت بتا رہا ہے کہ 11مئی کو عام انتخابات میں نوابشاہ کے انتخابی نتائج کیا ہونگے ۔ جو عناصر جاگیرداریت اور پیسے کی بنیاد پر انتخابی نتائج کو تبدیل کرتے رہے ہیں وہ جان لیں کہ اب جناب الطاف حسین کے چاہنے والے بیدار ہیں اور وہ اپنے جمہوری حق سے ایک قدم بھی ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ NA-213کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار عنا یت علی رند نے کہاکہ حق پرست نامزد امیدواران کو کوئی سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی ہے جبکہ ہمارے مخالفین کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کی بھر مار ہے ، ہم کارنر میٹنگ کرتے ہیں تو لائٹ بند کردی جاتی ہے جبکہ ہمارے مخالف امیدواروں کیلئے واپڈا نے اسٹینڈ بائی جنریٹرل رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ان حالات اورانتخابی ناانصافیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور 11مئی کو کامیاب ہونگے ۔ NA-214کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار سکندر کیریو ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ افسوس کا مقام ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے ملک میں جاگیردارانہ ، وڈیرانہ نظام اور سرمایہ دارانہ نظام اب تک رائج ہے اور یہ نظام دنیا بھر میں ملک کی بدنامی کا باعث ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف جدوجہد کامیاب ہورہی ہے اور صوبہ سندھ سمیت ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقے کے عوام ایم کیوایم کی جدوجہد کا حصہ بن رہے ہیں ۔ PS-28نوابشاہ کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار عبد القادر خلجی نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین نے شروع دن سے ہی غریب ومظلوم عوام کیلئے آواز اٹھائی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جناب الطاف حسین کی ولولہ انگیز قیادت میں ایم کیوایم ملک گیر جماعت بن چکی ہے اور انشاء اللہ ایک دن ضرور ملک پر غریب ومتوسط طبقے کی جماعت ایم کیوایم کی حکومت ہوگی ۔ الیکشن 2013ء میں نوابشاہ سے تمام حق پرست امیدواران کو عوام بھاری اکثریت جیتائیں گے ۔PS-27نوابشاہ کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار محمد سعید خانزادہ نے کہاکہ میں قائد تحریک کا بیحد مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے انتخابی ٹکٹ دیا ، میری کوئی ذاتی حیثیت نہیں میرا امیدوار بننا صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کی مرہون منت ہے ۔ PS-26نوابشاہ کی نشست پر نامزد امیدوار خان محمد زرداری نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے جس طرح ہم پر اعتماد کیا ہے انشاء اللہ 11مئی کے عام انتخابات میں انہیں مایوس نہیں کریں گے ، انہوں نے جلسہ کے شرکاء سے اپیل کی کہ انہوں نے جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں کو بار بار آزمایا ہے اوراب ملک کی تقدیر بدلنے اور سندھ دھرتی کے جائز حقو ق کے حصول کیلئے غریب و متوسط طبقے کی جماعت ایم کیوایم کو عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں ۔ PS-25نوابشاہ کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار مرید بروہی نے کہا کہ 11مئی عام انتخابات کے نتائج کے بعد ہم جشن منائیں گے اور جناب الطاف حسین کو نوابشاہ کی جانب سے حق پرست امیدواران کی کامیابی کا تحفہ پیش کریں گے ۔ ایم کیوایم کے خلاف یہ سازش ہوتی آرہی ہے کہ الطاف حسین سندھ دھرتی کے خلاف ہیں لیکن میں واضح کردوں کہ الطاف حسین نے ڈٹ کر کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی اور ہر موقع پر سندھ کے حقوق اور وحدت کا تحفظ کیا ہے ۔ نوابشاہ زون کے زونل انچارج شیراز مسعود نے کہا کہ الیکشن 2013ء کے حوالے سے یہ بات عام ہورہی ہے کہ اب نوابشاہ میں کوئی سازش اور فساد کامیاب نہیں ہوگا اور اگر کوئی کامیاب ہوگا تو وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد امیدواران ہیں۔ آج کے جلسہ عام نے یہ بات ثابت کی ہے کہ نوابشاہ کل بھی جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا تھا اور آج بھی ہے ، آج نوابشاہ کی ہر گلی روشن اور نوجوان ، بزرگوں اور خواتین کے چہرے پُر اعتماد ہیں کہ اب الیکشن میں حق پرستی کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے امیدواران کو ہی کامیاب کرائیں گے ۔ الطاف حسین نے اگر کچھ مانگا ہے تو عوام کی بقاء ، سلامتی اور استحکام مانگا ہے کیونکہ کوئی بھی حق پرست امیدوار کامیاب ہوگا تو وہ شہر اور ملک کی خدمت ہی کرے گا ۔ 

5/2/2024 3:37:53 AM