Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب اور نگراں وزیر اعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی سے ٹیلی فون پر علیحدہ علیحدہ گفتگو


 Posted on: 4/19/2013
ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب اور نگراں وزیر اعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی سے ٹیلی فون پر علیحدہ علیحدہ گفتگو
ایم کیوایم کے ذمہ داران، کارکنان، ہمدردوں اور شہریوں کے بہیمانہ قتل کے تیزی سے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش سے آگاہ کیا
اگر زیادتیوں کا سلسلہ جاری رہا تو ملک میں صاف و شفاف الیکشن کا خواب کبھی پورا نہیں ہو پائیگا، فاروق ستار
ملک حبیب اور زاہد قربان علوی نے ڈاکٹر فاروق ستار کو نگراں حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی
کراچی:۔۔۔19اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمد فاروق ستار نے نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب اورنگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہدقربان علوی سے ٹیلی فون پر علیحدہ علیحدہ گفتگوکی ۔اور انہیں ایم کیوایم کے ذمہ داران ،کارکنان،ہمدردوں اورشہریوں کے اغواء اور قتل کے تیزی سے بڑھتے ہوئے واقعات پر اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے ذمہ داران ،کارکنان ،ہمدردوں،ووٹرزسمیت معصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورایم کیوایم کوبھرپور انداز میں آزادانہ انتخابی مہم چلانے کاحق دیا جائے اور نوگوایریا کی آڑمیں ایم کیوایم کیخلاف جاری غیراعلانیہ ریاستی آپریشن بند کرایا جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے انہیں ماری پورکے علاقے میں ایم کیوایم لیاری سیکٹریونٹ32کے کارکن خلیل احمد کے بڑے بھائی سمیت 4ہمدردوں کے اغواء کے بہیمانہ قتل کے واقعے سے بھی آگاہ کیااوربتایاکہ دہشت گردی کے واقعات سے ایسامحسوس ہوتاہے کہ ایم کیوایم کوانتخابی عمل سے دورکرنے کاسلسلہ دن بہ دن زورپکڑتا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی کمین گاہیں جہاں موجود ہیں ان جگہوں کے بارے میں کراچی کابچہ بچہ اچھی طرح جانتاہے تویہ کیسے ممکن ہے کہ رینجرز ،پولیس یاسیکوریٹی اداروں کوان جگہوں کاعلم نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ ان علاقوں میں خودرینجرزپولیس اورقانون نافذکرنیوالے اداروں کے اہلکارجانے سے کتراتے ہیں ۔ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ اگریہی سلسلہ جاری رہاتوملک میں صاف وشفاف الیکشن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوپائیگا۔ملک حبیب اورزاہدقربان علوی نے جمہوریت کے فروغ اورمستحکم پاکستان کے قیام کیلئے ایم کیوایم کی جدوجہدکوسراہتے ہوئے ڈاکٹر محمد فاروق ستارکی گذارشات کوغورسے سنااورانہیں حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

5/4/2024 2:48:03 PM