Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ہرگز انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریگی، ڈاکٹر محمد فاروق ستار


 Posted on: 4/19/2013
ایم کیوایم ہرگز انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریگی، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
ایم کیوایم کو سوچے سمجھے منصوبے کے ذریعے انتخابی عمل سے دور رکھنے کی گھناؤنی سازش پورے زور و شور سے جاری ہے
متحدہ قومی موومنٹ اپنے آئینی، قانونی اور جمہوری حق سے کسی قیمت پر دستبردار نہیں ہوگی
ذمہ داران، کارکنان اور ہمدردوں کاتسلسل کے ساتھ دہشت گردی کے واقعات میں سفاکانہ قتل ایم کیوایم کو انتخابی عمل سے دور رکھ کر مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی سازش ہے
شہداء کے لواحقین سوال کررہے میں کہ آخر ہم کب تک اپنے پیاروں کے جنازے اٹھاتے رہیں گے؟
ماری پور کے علاقے میں ایم کیوایم لیاری سیکٹر یونٹ 32 کے کارکن خلیل احمد کے بھائی سمیت 4 ہمدردوں کو اغواء کے بعد سفاکانہ قتل کی مذمت
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی پرہجوم پریس کانفرنس
کراچی:۔۔۔۔19، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے واضح کیاہے کہ ایم کیوایم ہرگزانتخابات کابائیکاٹ نہیں کریگی اوراپنے آئینی ،قانونی اورجمہوری حق سے کسی قیمت پردستبردارنہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کوسوچے سمجھے منصوبے کے ذریعے انتخابی عمل سے دوررکھنے کی گھناؤنی سازش پورے زوروشورسے جاری ہے پہلے صرف کراچی میں غیرآئینی وغیرقانونی حلقہ بندیاں کی گئیں اوراب تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے نامزدامیدواروں،ذمہ داران،کارکنان اورہمدرد شہریوں کے اغواء اور بہیمانہ تشدبناکرقتل عام کے واقعات،رینجرز پولیس کی جانب سے کراچی کی پرامن مہاجربستیوں کے محاصرے کرکے ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان اورشہریوں کو بلاجوازگرفتارکرکے ٹارچرسیلوں میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات اسی اسکرپٹ اور سازش کاحصہ ہیں جس کامقصدایم کیوایم کوانتخابی عمل سے دوررکھ کراس کی روایتی نشستیں چھین کراس کے مینڈیٹ پرشب خون مارناہے۔عوام ، کارکنان اور شہداء کے لواحقین ہم سے یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ آخر ہم کب تک اپنے پیاروں کے جنازے اٹھاتے رہیں گے ؟یہ بات انہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی واراکین رابطہ کمیٹی رضاہارون،وسیم آفتاب،ڈاکٹرصغیراحمد،یوسف شاہوانی اورارشادکمالی کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے آج صبح ماری پور کے علاقے میں ایم کیو ایم لیاری سیکٹر یونٹ 32کے کارکن خلیل احمد کے بھائی سمیت 4 ہمدردوں کواغواء کے بعدسفاکی سے شہیدکرنے کی واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ جمعہ کی صبح ایم کیوایم لیاری سیکٹر یونٹ32 کے کارکن خلیل احمد کے بڑے بھائی شکیل احمدولد وکیل احمد، چچا زاد بھائی عبدالخالق ولد پرویز احمداور نوید احمد ولد پرویز احمد رکشہ ڈرائیور ندیم ولد بہادر کے ہمراہ ماری پور میڈیسن کمپنی میں گوشت سپلائی کرنے گئے تھے کہ مسلح دہشت گردوں نے انہیں اغواء کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں سفاکی سے قتل کرکے انکی لاشیں شیرشاہ اور میوہ شاہ قبرستان میں پھینک دیں۔انہوں نے کہاکہ ابھی صبح ہی ہم نے ایم کیوایم محمود آباد یونٹ کے جوائنٹ انچارج محمد فیصل بھائی کی نمازہ جنازہ اداکی اور انکی تدفین کی اور مزید چار لاشیں ہمیں تحفے میں دے دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے عہدیداروں ، کارکنوں اور ہمدردوں کا قتل روزمرہ کا معمول بن چکا ہے اور کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب ہم کسی نہ کسی کارکن یا ہمدرد کے جنازے نہیں اٹھاتے ۔پاکستان کی سیاسی ومذہبی جماعتیں انتخابی مہم میں مصروف ہیں جبکہ ایم کیوایم ،اپنے ذمہ داروں ،کارکنان اور ہمدردوں کے جنازے اٹھانے میں مصروف ہے ۔ہم ایم کیو ایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کے مسلسل قتل کے واقعات کے پس پردہ کارفرما سازش سے آپ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم کے انتخابی امیدواروں،عہدیداروں اورکارکنوں کابہمانہ قتل ایک سوچے سمجھے منصوبے اورطے شدہ اسکرپٹ کے تحت کرایاجارہاہے جس کا مقصد ایم کیو ایم کو الیکشن کے بائیکاٹ پر مجبور کرنا اور مہاجروں سے ان کا مینڈیٹ چھیننے کی کوشش کرنا ہے۔اس بات کا عندیہ جماعت اسلامی کے امیر منور حسن بھی دے چکے ہیں کہ اس دفعہ جماعت اسلامی بائیکاٹ نہیں کرے گی بلکہ دوسرے بائیکاٹ کریں گے۔ایک منظم سازشی منصوبے کے تحت ایم کیوایم کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے اور ایم کیوایم کو حاصل عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کا عمل دہرایا جارہا ہے لیکن آج اس پریس کانفرنس کے ذریعہ ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم اپنے آئینی ، قانونی اور جمہوری حق سے کسی قیمت پر دستبردار نہیں ہوگی اور الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی ۔ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے کہاکہ کراچی میں ایک طرف توپوری پوری بستیوں کے محاصرے کرکے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اورہمدردوں کوگرفتارکیاجارہاہے اور سرکاری ٹارچرسیلوں میں انہیں وحشیانہ تشددکانشانہ بنایاجارہاہے،کراچی کی پرامن بستیوں میں شہریوں نے جرائم پیشہ عناصر سے تحفظ کی خاطر اپنے خرچ پرجو حفاظتی بیرئیرز لگائے تھے انہیں توڑاجارہاہے لیکن قاتلوں اوردہشت گردوں کوقتل وغارتگری کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے جوایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کوروزانہ چن چن کرقتل کررہے جبکہ دوسری جانب معصوم وبے گناہ افرادکواغواکرکے لیاری میں لیجانے کے بعدسفاکی سے قتل کرنے والے درندہ صفت دہشت گردوں کی آماجگاہوں کے خلاف آج تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔آج تک کسی ایک بھی دہشت گردکوگرفتارنہیں کیاگیا۔ واضح رہے کہ یہی وہ علاقے ہیں جہاں پولیس نے بھی جانے سے معذوری کا اظہار کیا اور عدلیہ میں بھی یہی بیان دیا ۔ انہوں نے کراچی میں نوگوایریاکی باتیں کرنے والوں سے سوال کیاکہ وہ بتائیں کہ ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں،تاجروں،دکانداروں کا قتل عام کس جگہ کیا جارہا ہے؟انہیں اغواء کر کے کہا ں رکھا جارہا ہے؟کس علاقے میں قائم ٹارچر سیلوں میں انہیں وحشیانہ تشددکا نشانہ بنانے کے بعدان کے گلے کاٹے جارہے ہیں؟یہ سب کچھ جاننے کے باوجود بھی جرائم پیشہ اور دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی جارہی؟۔ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ ہم ایم کیوایم کے خلاف دہشت گردی اور قتل وغارتگری کے واقعات سے ارباب اختیار اور اقتدار کو مسلسل آگاہ کر رہے ہیں اور ان سے انسانیت کے نام پر اپیلیں کررہے ہیں کہ خدارا!! ایم کیوایم کے بے گناہ ذمہ داروں ، کارکنوں اورہمدردوں کے قتل کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور سفاک قاتلوں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے لیکن افسوس ہماری داد فریاد کا کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا ہے اور ایم کیوایم کے کارکنان کو سفاک دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صدرمملکت آصف علی زرداری، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تمام تریقین دہانیوں کے باوجود ایم کیوایم کے ذمہ داروں ،کارکنوں اورہمدردوں کے بہیمانہ قتل کا سلسلہ بدستورجاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام ، کارکنان اور شہداء کے لواحقین ہم سے یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ آخر ہم کب تک اپنے پیاروں کے جنازے اٹھاتے رہیں گے ؟ سفاک قاتلوں اور دہشت گردوں کے خلاف کب حکومت اور قانون حرکت میں آئے گا ؟ اور کراچی کا امن تباہ کرنے والے عناصر کب اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے ؟ڈاکٹرفاروق ستارنے ایم کیوایم لیاری سیکٹریونٹ 32 کے کارکن خلیل احمد کے بڑے بھائی شکیل احمد ، ان کے چچازادبھائیوں نویداحمد، عبدالخالق اور ایم کیوایم کے ہمدردندیم بہادر کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے تمام کارکنان ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اورانشاء اللہ حق پرست شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور سفاک دہشت گرد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے ۔ڈاکٹرفاروق ستارنے ایک بارپھرپرزورالفاظ میں صدرمملکت آصف علی زرداری ، نگراں وزیراعظم میرہزارکھوسو، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری، نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب، گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی سے مطالبہ کیاکہ وہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کے قتل کے مسلسل واقعات کا سختی سے نوٹس لیں،سفاک قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے اور ایم کیوایم کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی گھناؤنی سازشوں کا قلع قمع کیا جائے۔

5/7/2024 11:00:41 AM