Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم محمدنوازشریف یمن ،سعودی عرب کے معاملے میں فوری طورپرآل پارٹیز کانفرنس طلب کریں۔الطاف حسین


وزیراعظم محمدنوازشریف یمن ،سعودی عرب کے معاملے میں فوری طورپرآل پارٹیز کانفرنس  طلب کریں۔الطاف حسین
 Posted on: 3/29/2015
وزیراعظم محمدنوازشریف یمن ،سعودی عرب کے معاملے میں فوری طورپرآل پارٹیز کانفرنسطلب کریں۔الطاف حسین
تمام جماعتوں کے مشوروں کی روشنی میں فیصلہ کیاجائے کہ موجودہ نازک صورتحال میں پاکستان کو کیا کرنا چاہیے
موجودہ نازک اور خراب حالات دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف بھی دھکیل سکتے ہیں
افسوس کی بات یہ ہے کہ اپنے آپ کوانتہائی ترقی پسند اور لبرل کہنے والی بعض قومی جماعتیں آج
اصول سے ہٹ کر سعودی عرب کی حمایت کرنے کا درس دے رہی ہیں
خدارا اپنے اپنے وقتی مفادات کی خاطر کوئی فیصلہ کرنے اور کسی ملک کی حمایت کرنے سے پہلے ہمیں
آج تک ہونے والی پانچ جنگوں کے نتائج کو سامنے رکھناچاہیے
ہمیں اس بات کاجائزہ ضرورلیناچاہیے کہ بیرونی قوتوں کے مفادات کیلئے کسی معاملے میں ہاتھ
ڈال کر ہمیں کیا کیا فائدے اور کیا کیا نقصانات ہوئے
سردجنگ کے دوران امریکہ کے حق میں فیصلہ کرنے کے جو نتائج آج کے دن تک ہمارے سامنے
آئے ہیں ہم اس کا خراج آج بھی ضرب عضب کی شکل میں ادا کررہے ہیں
پاکستان کی بقاء وسلامتی کا جذبہ رکھنے والی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں، انکے رہنماؤں اور عوام سے الطاف حسین کی اپیل

لندن ۔۔۔29، مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے سینئراورتجربہ کارلیڈروں کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ کیا ہم ماضی کے تلخ تجربات سے کچھ سبق حاصل کریں گے یا نہیں کریں گے؟ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ روس اور امریکہ کی سردجنگ کے دوران ہمارے بعض جید علمائے کرام اور چوٹی کے بعض سیاسی رہنماؤں نے عوام کو اسٹیبلشمنٹ کے طے شدہ منصوبے کے تحت کیا یہ نہیں بتایا تھا کہ روس لادین ملک ہے اور امریکہ اہل کتاب ہے لہٰذا ہمیں لادین کے مقابلے میں بحیثیت مسلمان امریکہ کا ساتھ دینا چاہیے ۔ بالآخر اس فیصلے کے جو نتائج آج کے دن تک ہمارے سامنے آئے ہیں ہم اس کا خراج آج ضرب عضب کی شکل میں بھی ادا کررہے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اب معاملہ سعودی عرب اور یمن کا ہے ، دونوں مسلمان ممالک ہیں ، افسوس کی بات یہ ہے کہ اپنے آپ کوانتہائی ترقی پسند اور لبرل کہنے والی بعض قومی جماعتیں آج اصول سے ہٹ کر سعودی عرب کی حمایت کرنے کا درس دے رہی ہیں اوراس کے لئے یہ جوازپیش کرررہی ہیں کہ وہاں مکہ اور مدینہ ہے اسلئے ہمیں سعودی عرب کاساتھ دیناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ شائدیہ جماعتیں صرف پاکستان کی موجودہ نازک ترین صورتحال بلکہ ساؤتھ ایشیا ریجن اور بین الاقوامی سطح پر جاری سرد اور گرم جنگو ں سے آگاہ نہیں ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ موجودہ نازک اور خراب حالات دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف بھی دھکیل سکتے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں پاکستان کی بقاء وسلامتی کا سچا جذبہ رکھنے والی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں، ان کے رہنماؤں اور عوام سے اس یقین کے ساتھ کہ آپ سب کوپاکستان کی سلامتی وبقاء عزیز ہے ، یہ دردمندانہ اپیل کرتا
ہوں کہ خدارا اپنے اپنے وقتی مفادات کی خاطر کوئی فیصلہ کرنے اور کسی ملک کی حمایت کرنے سے پہلے ہمیں 1948ء سے لیکر آج تک ہونے والی پانچ جنگوں کے نتائج کو سامنے رکھناچاہیے اورکوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اس بات کاجائزہ ضرورلیناچاہیے کہ بیرونی قوتوں کے مفادات کیلئے کسی معاملے میں ہاتھ ڈال کر ہمیں کیا کیا فائدے ہوئے اور کیا کیا نقصانات ہوئے ۔جناب الطاف حسین نے آخر میں وزیراعظم میاں محمدنوازشریف سے کہاکہ وہ اس اہم معاملے میں کوئی وقت ضائع کئے بغیر فوری طورپرآل پارٹیز کانفرنس طلب کریں اور وہاں ہر جماعت کو اپنا مؤقف کھل کربیان کرنے کاموقع دیا جائے اور اس کی روشنی میں حکومت فیصلہ کرے کہ موجودہ نازک صورتحال میں پاکستان کو کیا کرنا چاہیے ۔ 

4/24/2024 5:08:44 AM