Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیر آف نوشہرو فیروز پیر کما ل سہروردی نے ساتھیوں اورمریدوں کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیارکرلی


پیر آف نوشہرو فیروز پیر کما ل سہروردی نے ساتھیوں اورمریدوں کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیارکرلی
 Posted on: 4/16/2013
پیر آف نوشہرو فیروز پیر کما ل سہروردی نے ساتھیوں اورمریدوں کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیارکرلی
میں شروع دن سے قائدتحریک الطاف حسین کی شخصیت سے متاثررہاہوں اورآج ایم کیوایم کے ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے میری خدمات الطاف حسین کیلئے حاضرہیں،پیرکمال سہروردی
قائدتحریک الطاف حسین کی طرف سے پیرکمال سہروردی کاساتھیوں سمیت ایم کیوایم میں خیرمقدم کرتے ہیں
متحدہ قومی موومنٹ غریب و متوسط طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے،اشفاق منگی
سکھرپریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے پیرآف نوشہروفیروزپیرکمال سہروردی اوررکن رابطہ کمیٹی اشفاق منگی کاخطاب
سکھر:۔۔۔16، اپریل2013ء
پیر آف نوشہروفیروز پیر کما ل سہروردی نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی قیادت پرمکمل اعتماد اورانکے فکروفلسفہ ،تعلیمات اورایم کیوایم کی عملی جدوجہدسے متاثر ہوکر باقاعدہ طورپرمتحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔ایم کیوایم میں شمولیت کااعلان انہوں نے سکھرپریس کلب میں اپنے دیگرساتھیوں،دوستوں اور مریدوں کے ہمراہ شمولیت کے موقع پرپریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی سینٹرل ایگزیکٹیوکونسل کے اراکین وحید عباسی ، ڈاکٹر نورمحمد شاہ،پیرفرزندعلی شاہ،متحدہ سوشل فورم کے رکن غلام مصطفی،سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، نوشہروفیروز اور سکھر زون کے انچارج واراکین بھی موجود تھے۔ پیرآف نوشہروفیروزپیرکمال سہروردی کہاکہ میں شروع دن سے ہی قائدتحریک الطاف حسین کی شخصیت سے متاثررہاہوں اوران کے فکروفلسفے کاباقاعدہ مشاہدہ کرتا رہا ہوں اورآج ایک ادنیٰ سپاہی کے حیثیت سے اپنے دیگرساتھیوں،دوستوں اورمریدوں کے ہمراہ جناب الطاف حسین کے شانہ بشانہ ایم کیوایم کی عملی جدوجہد میں شامل ہونے کا اعلان کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ میں خود بھی دومرتبہ نوشہروفیروز کاسٹی ناظم بھی رہ چکاہوں اورحالیہ عام انتخابات میں بھی پی ایس 19نوشہروفیروز سے بطورآزادامیدوار فارم جمع کرواچکا ہوں بعدازاں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیرآف نوشہروفیروز پیرکمال سہروردی کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کازبردست خیرمقدم کیا اور انہیں شمولیت اختیارکرنے پرجناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکبادپیش کی اورکہاکہ متحدہ قومی موومنٹ غریب و متوسط طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے جو فر سودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ،اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف عملی جدوجہد کر رہی ہے اور عوام میں شعوری بیداری کے لئے ہر ممکن کردار ادا کر رہی ہے ۔یہ ایم کیو ایم کے پیغام کی سچائی اور عوام کے اعتماد کی کھلی دلیل ہے کہ آج ایم کیو ایم کا حق پرستانہ پیغام ملک کے گوشے گوشے میں پھیل رہا ہے ،پاکستان کی تمام قومیتوں بشمول مختلف مکاتبِ فکر اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افرادجوق در جوق ایم کیو ایم کے پرچم تلے جمع ہورہے ہیں اور وہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کو اپنا نجات دہندہ تسلیم کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذات سے پوری امید ہے کہ انشاء اللہ ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کا یہ اتحاد پاکستان کی بقاء و سلامتی ،ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اہم سنگِ میل ثابت ہو گا اورملک سے ظلم و ستم ،جبر و استبداد، قومی دولت کی لوٹ مار اور کمیشن کی سیاست کا خاتمہ ضرور ہو گا۔اشفاق منگی نے کہاکہ صوبہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے اور صوفیائے کرام نے ہمیشہ مذہبی رواداری،احترامِ انسانیت،فرقہ ورانہ ہم آہنگی امن و آشتی اور بھائی چارے کا درس دیا ہے، ایم کیو ایم ، قائدِتحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں صوفیائے کرام کے پیغامِ امن اور ان کی تعلیمات کے فروغ کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتی رہی ہے ،آپ اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں کہ متحد ہ قومی موومنٹ ملک بھر کے غریب و متوسط طبقہ کے حقوق کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ سند ھ دھرتی کے مستقل باشندوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے بھی عملی کو ششیں کر تی رہی ہے اور یہ ایم کیو ایم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ آج سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان غلط فہمیوں کا خاتمہ ہو رہا ہے اور سندھ دھرتی میں بسنے والے عوام آپس میں بھائیوں کی طرح رہ رہے ہیں۔

5/4/2024 7:42:13 AM