Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم کا احتجاج میڈیا میں موجود چند گندی مچھلیوں کے خلاف ہے، میڈیا ٹرائل کو یکسر نامنظور کرتے ہیں ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار


ایم کیوا یم کا احتجاج میڈیا میں موجود چند گندی مچھلیوں کے خلاف ہے، میڈیا ٹرائل کو یکسر نامنظور کرتے ہیں ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 3/26/2015
ایم کیوا یم کا احتجاج میڈیا میں موجود چند گندی مچھلیوں کے خلاف ہے، میڈیا ٹرائل کو یکسر نامنظور کرتے ہیں ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
ایم کیو ایم پر غیر اعلانیہ پابندی لگا کرکراچی پر طالبان اور اسکے سیاسی ونگ کو قابض کرنے کی سازش کی جارہی ہے
ڈیڑھ سال میں ایم کیو ایم کے 20کارکنان لاپتہ اور 45ماورائے عدالت قتل کئے گئے ،میڈیا انصاف کی فراہمی میں مدد کرے
نجی ٹی وی چینل پر ایم کیوا یم کے خلاف عدالت لگا کر چند بے ضمیر لوگ ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل کر رہے ہیں ،سید حیدر عباس رضوی 
صحافت دنیا بھر میں عوام کو حقائق سے آگاہ کرتی ہے لیکن پیسوں کے عیوض ایک عوامی جماعت کا ٹرائل صحافت نہیں ہے
عمرا ن خان نے کراچی کے عوام کو زندہ لاشیں کہا اور اب ان سے ہی ووٹ مانگنے آ رہے ہیں ،عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیاہے
ایم کیو ایم میں کسی جرائم پیشہ شخص کی گنجائش نہیں ہے ، کردار کشی کے بجائے حقائق عوام تک پہنچائے جائیں، سید فیصل علی سبزواری
جب تک پاکستان قائم ہے کوئی مائنس الطاف حسین سازش میں کامیاب نہیں ہوسکتا، عارف خان ایڈوکیٹ
1992ء میں بھی منفی پروپگنڈہ کیا گیا تھا عوام ہر مشکل گھڑی میں جناب الطاف حسین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،اسلم آفریدی
مہاجر زندہ قوم ہے جس نے طالبان ، انتہاء پسندوں کا جرأت سے مقابلہ کیا ، عوام NA-246میں عمران خان کی ضمانتیں ضبط کروادیں گے، وسیم اختر
میڈیا پر ایم کیو ایم کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے متعصب افراد معتبر صحافیوں کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں، سینیٹر خوش بخت شجاعت
عمران خان آپریشن ضرب عضب میں طالبان کی شکست کے باعث ذہنی اذیت کا شکار ہو چکے ہیں، عبد الرؤف صدیقی 
عمران خان نے کراچی میں بسنے والوں کو زندہ لاشیں کہا NA-246 ثابت کریگا کے کون زندہ اور کون مردہ ہے،ہیر سوہو
اگر میڈیا میں ایم کیوایم کے خلاف عدالتیں لگیں گی تو عوام سڑکوں پر اپنی عدالتیں لگالیں گے، وقار شاہ
ایم کیو ایم کے زیر اہتمام نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر بڑے احتجاجی مظاہرے سے رابطہ کمیٹی و دیگر مقررین کا خطاب
کراچی ۔۔۔26مارچ2015ء
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج ایک نجی ٹی وی چینل پر میڈیا ٹرائل کے خلاف لاکھوں عوام کے احتجاج پر تمام شرکاء خراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت و خوف کے ماحول کے باوجود جناب الطاف حسین کے چاہنے والے لاکھوں کی تعداد میں جمع ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت ہے جو شتر بے مہار نہیں بلکہ ایک ذمہ داری کی متقاضی ہوتی ہے اور اگر کوئی قوم یا ملک یا میڈیا آزادی کا استعمال ذمہ داری کے بغیر کرے تو اللہ تعالیٰ ان سے وہ آزادی چھین لیتا ہے، آج ایم کیوا یم کا احتجاج میڈیا میں موجود چند گندی مچھلیوں کے خلاف احتجاج ہے جو ایم کیو ایم کے خلاف میڈیا ٹرائل کو یکسر نامنظور کرتاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادئ اظہار رائے کے غلط استعمال اور ایم کیو ایم کے میڈیا ٹرائل کے خلاف نجی ٹی وی چینل کے باہر منعقدہ بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ 
ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ آج بھی ملک کی صحافت میں ایسے با ضمیر و باکردار صحافی اکثریت میں موجود ہیں جو ایم کیو ایم کے بلا جواز میڈیا ٹرائل کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور ہم ایسے با ضمیر صحافیوں کو سوچنے کی دعو ت دیتے ہیں کہ آج جبکہ پاکستان اپنی بقاء کی جنگ لڑرہا ہے اور اب تک افواج پاکستان کے ہزاروں جوانوں اور معصوم شہریوں کو شہید کیا جاچکاہے ایسے میں ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان بنانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنی ہتک عزت کا مقدمہ عوام کی عدالت کے بعد آئین و قانون کی عدالت میں بھی لیکر جائے گی کیونکہ اس سے قبل بھی میڈیا ٹرائل اور ایسے ہتھکنڈوں کے ذریعے پہلے بھی جناب الطاف حسین کا چیپٹر بند کرنے کی سازشیں کی گئیں لیکن آج بھی جناب الطاف حسین کا چیپٹر کھلا ہواہے اور اختتام میں فتح ایم کیو ایم کی اور ناکامی ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے والوں کا مقدر ہوگی۔انہوں نے کہاکہ سابقہ مشرقی پاکستان میں مڈل کلاس کی جماعت عوامی لیگ کو ختم کرنے کیلئے پاکستان کو دولخت کردیا گیا اور ایک مرتبہ پھر ساز ش کی جارہی ہے لیکن ایم کیو ایم اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم پر غیر اعلانیہ پابندی لگا کر اسے دیوار سے لگایا جائیگا تو اسکا مقصد کراچی پر طالبان اور اسکے سیاسی ونگ کو قابض کرنے اور کراچی کے اعتدال پسند شہریوں پر ڈانڈا بردار نظریہ نافذ کرنے کی سازش ہے جسے کراچی کے عوام ایسے تمام عناصر کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم محبت کا ایسا نظریہ ہے جس کا آغاز جناب الطاف حسین کے دل سے اور اختتام عوام کے دلوں میں ہوتاہے اور وہ جغرافیوں پر نہیں عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی پر ایم کیوایم کے گرفتار کارکنوں کو مجرم بنا کر پوری جماعت کو پاکستان کے مظلوموں کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے اور ہمارے مؤقف کو سنا نہیں جارہا جو پاکستان کے آئین و قانون کے منافی ہے اور ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائل اور مختلف متنازعہ فوٹیجز ایسے عناصر کے اپنے گلے پڑ جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے ایم کیو ایم کے 20کارکنان لاپتہ ہیں اور 45ماورائے عدالت قتل کئے گئے اور یہ بھی میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ انصاف کی فراہمی میں ایم کیو ایم کی مدد کرے اور یہ کراچی سے جرائم کے خاتمے کیلئے بے حد ضروری ہے۔سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ جناب الطاف حسین سے والہانہ محبت و عقیدت کے اظہا ر پر لاکھوں شرکاء احتجاجی کو خراج تحسین و سلیوٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے احتجاجی مظاہرے میں عوام کی لاکھوں کی تعداد میں شرکت اور اطراف میں موجود تجارتی مراکز کے تاجروں کی جناب الطاف حسین سے عقیدت و محبت نے ثابت کردیا کہ ایم کیو ایم کو نہ پہلے ختم کیا جاسکا تھا اور نہ اب ایم کیو ایم ختم کیا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل پر بیٹھ کو ایم کیوا یم کے خلاف عدالت لگا کر چند بے ضمیر لوگ ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل کر رہے ہیں ، ہم صحافت کو نصف پیغمبری تصور کرتے ہیں اورقلم کی عزت و حرمت کا ادرا ک رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے آباء و جداد نے پاکستان بنانے کیلئے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیکر پاکستان کی تحریر اپنے خون کی روشنائی سے لکھ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافت دنیا بھر میں عوام کو حقائق سے آگاہ کرتی ہے لیکن پیسوں کے عوض ایک عوامی جماعت کامیڈیا ٹرائل صحافت نہیں ہے اور اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس قسم کے غیر قانونی ہتھکنڈوں کے ذریعے جناب الطاف حسین کی محبت کو پاکستان بالخصوص کراچی کے عوام سے دور کیا جاسکتاہے تو یہ ایسے عناصر کی بھول ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کراچی کے لوگوں کو زندہ لاشیں کہہ کر انکی توہین و تذلیل کی اور پھر انہی لوگوں سے ووٹ مانگنے کراچی آجاتے ہیں لیکن آج احتجاجی مظاہرے میں شریک عوام نے فضاء میں ہاتھ بلند کرکے پی ٹی آئی اور عمران خان کو NA-246میں مسترد کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کو پیشکش کی ہے کہ وہ پر امن و آئینی طریقوں سے NA-246میں الیکشن میں حصہ لیں اور عوام کا سامنا کریں ۔انہوں نے ملک کی تمام صحافتی یونینوں سے استدعا کی کہ وہ صحافتی اقدار کو برقرار رکھنے اور صحافت کے قوانین و آئین کے دائرے میں نجی ٹی وی چینل پر انسداد ایم کیو ایم ایکٹ کے تحت ہونیوالے میڈیا ٹرائل کا خاتمہ کرکے ہمیں انصاف فراہم کریں ۔انہوں نے وقافی وزیر اطلاعات و نشریات، پیمرا اور پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن سے مطالبہ کیا کہ وہ نجی ٹی وی چینل پر آزادئ اظہار کے غلط استعمال کو روکیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے کے حق میں ہیں لیکن غیر آئینی و غیر جمہوری میڈیا ٹرائل کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکے گا۔تقریر کے اختتام پر انہوں نے اسٹیج سے نعرہ بلند کیا جس کا جواب عوام نے دنوں ہاتھ فضاء میں بلند کرکے دیا ۔رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ مہاجروں نے پاکستان بنانے میں 20لاکھ جانوں کی قربانی دی ہے اور آج بھی ملک کو بچانے میں پیش پیش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل بند نہ کیا گیا تو عوام ملک کے چپے چپے میں پر امن احتجاج کریں گے ، جناب الطاف حسین کو اللہ تعالیٰ نے کروڑوں چاہنے والے دئیے ہیں اور جسے اللہ عزت دے اسے کوئی میڈیا ٹرائل چھین نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جڑیں عوام کے اندر ہیں اور ملک کی ہر زبان سے تعلق رکھنے والا ایم کیو ایم کا حصہ ہے جسے مذموم و اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جناب الطا ف حسین کے خلاف ہرزہ سرائی بند کریں کیونکہ جب تک پاکستان قائم ہے کوئی مائنس الطاف حسین سازش میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔رابطہ کمیٹی رکن اسلم خان آفریدی نے کہا کہ مبشر لقمان زرد صحافت کا علمبردار اور تحریک انصاف کا سربراہ عمران خان ملک بھر کے پختونوں کی بدنامی کا سامان ہے۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کے چاہنے والے کراچی سے کشمیر تک ہیں اور ہم خیبر پختونخوا کے مظلوموں کو بھی دوغلی سیاست سے نجات دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ1992ء میں بھی جناب الطاف حسین خلاف پروپگنڈہ کیا گیا تھا لیکن عوام نے انکا ہر حالت میں ساتھ دیا اور ہر مشکل گھڑی میں جناب الطاف حسین کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔حق پرست نو منتخب سینیٹر خوش بخت شجاعت نے احتجاجی مظاہرے میں لاکھوں کی تعداد میں شریک ہونے پر عوا م کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے احتجاج کا مقصد یہ ہے کہ جناب الطاف حسین نے قائد اعظم محمد علی جناح کا علم اُٹھایااور قائد اعظم کے بعد جناب الطاف حسین ہی ملک کے مظلوموں کے حقیقی قائد ہیں۔انہوں نے کہا کہ مظاہرے کا یہ مقصد نہیں کہ صداقت پر کوئی حر ف آ گیا ہے بلکہ احتجاجی مظاہرے کا مقصد اپنی عزت نفس کا تحفظ کرنا ہے اور اس احتجاج نے ثابت کردیا کہ جناب الطاف حسین ہمارے دلوں میں بستے ہیں اور میڈیا ٹرائل انہیں کروڑوں لوگوں کے دلوں سے نہیں نکال سکتا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تہذیب یافتہ و با ادب قوم کو زندہ لاشیں کہا ہے جس وقت عمران خان نے سیاست میں قدم نہیں رکھا تھا لوگ تب سے جناب الطاف حسین کو چاہتے ہیں اور انکے لئے ہر دم تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے نوجوانی میں سیاست کا آغاز کیا تھا اورانکے جلسوں کی تعداد عمران خان کی سیاسی عمر سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج میڈیا ٹرائل کے نام پر ایم کیو ایم کے خلاف ہرزہ سرائی کی جارہی ہے اور صحافت کے لبادے میں قابض چند متعصب افراد تمام معتبر صحافیوں کی بدنامی کا سبب بن رہی ہیں۔ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید فیصل علی سبزواری نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل پر جناب الطاف حسین ، انکے چاہنے والوں اور ایم کیو ایم کے ایک ایک فر د کو دہشت گرد کے طور پر دکھایا جاتاہے اور لیکن آج لاکھوں افراد کے اس پر امن احتجاج نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ الطاف حسین کے ماننے والے امن پسند ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چند متعصب ٹی وی چینلز اور چند غیر ذمہ دار اینکر پرسنز اپنے جانبدار تجزیوں سے صحافت کو بدنام کر رہے ہیں اور آزادئ اظہارکا غلط استعمال کر رہے ہیں لیکن یہ ایم کیو ایم کا حق ہے کہ اسکی کردار کشی کرنے کے بجائے حقائق عوام کے سامنے بیان کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کو لوگ 3دہائیوں سے زائد عرصے سے وابستہ ہیں اور ان سے محبت کرتے ہیں اور جناب الطاف حسین کا میڈیا ٹرائل عوام کو کسی طور منظور نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم میں کسی جرائم پیشہ شخص کی گنجائش نہیں ہے لیکن ایک نجی ٹی وی چینل پر ہونیوالے ایک گھنٹے کے ٹاک شو میں ایم کیوا یم اور اسکے کارکنوں کو مجرم بنا کر عدالتوں کی طرح فیصلے سنا دئیے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم تمام پابندیوں اور قدغن لگنے کے باوجود عوام کے دلوں اورملک کی گلیوں میں موجود تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر نے کہا کہ مبشر لقمان جیسے بے ضمیر وجانبدار لوگ مہاجروں سے بغض میں اس قسم کے متعصب پروگرام کر رہے ہیں اور صحافت کے پورے شعبے کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی نے پوری مہاجر قوم کو زندہ لاشیں قراردیا جو افسوسناک ہے اور یہ زندہ لاشیں نہیں بلکہ طالبان ، انتہاء پسندوں اور دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انکا مقابلہ کیا ہے وہ یہ زندہ قوم NA-246میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ضمانتیں ضبط کروادیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے قانون کی سربلندی کے لئے جوڈیشنل کمیشن کی مخالفت میں ووٹ ڈالا ہے اور ہم اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایم کیو ایم کے میڈیا ٹرائل کانوٹس لیں اور حقائق کو مسخ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عبد الرؤف صدیقی نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے طالبان کی حمایت سے خیبر پختونخوا میں الیکشن جیتا اور پاک افواج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب میں طالبان کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے باعث عمرا ن خان ذہنی اذیت کا شکار ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں اور اس سے قبل بھی انکو عوام کے دلوں سے نکالنے کی ناکام کوششیں کی جاچکی ہیں لیکن آج بھی حق پرستوں کا دل الطاف حسین کے ساتھ ہی دھڑکتا ہے۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ہیر سوہو نے کہاکہ آج جس طرح جناب الطاف حسین ، ایم کیو ایم اور ایم کیوایم کے چاہنے والوں کے خلاف بدترین میڈیا ٹرائل کیا جارہاہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے ملک کے مظلوموں کو زندہ قوم بنا کر انہیں اپنے حق کیلئے اُٹھنے کا حوصلہ دیا ہے اور عام خواتین ، مردوں اورنوجوانوں کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کراچی میں بسنے والوں کو زندہ لاشیں کہا تو وہ آکردیکھ لیں کے کراچی والے الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں اور زندہ قوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان NA-246کی باتیں کرتے ہیں وہ لیاقت آباد اور عزیز آباد کے گھر گھر جاکر لوگوں سے ملیں یہ وقت ثابت کریگا کا کون زندہ اور کون مردہ قوم ہے۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی وقار شاہ نے کہا کہ ٹی وی چینلز کی ریٹنگ حاصل کرنے کیلئے جناب الطاف حسین کے خلا ف ہرزہ سرائی کسی صورت منظور نہیں ہے ۔صحافت کے اصول کسی کو بھی آزادی اظہار کے غلط استعمال کا حق نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ آج کا احتجاجی مظاہر ہ دنیا کے سامنے ایک مثال ہے کہ جناب الطاف حسین کے چاہنے والے ان سے کتنی محبت کرتے ہیں اور انکے لئے ہر قربانی دینے کوتیا ر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صحا فت ایک مہذب پیشہ ہے اور مبشر لقمان جیسے بے ضمیر لوگ اس مہذب شعبے بدنام کر رہے ہیں ،جناب الطاف حسین ملک کے مظلوموں ، غریبوں اور محکوموں کے ترجمان ہیں اور انکے خلاف ہرزہ سرائی سے ملک کے ہر مظلوم کی دل آزاری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ35سالوں میں بھی جناب الطاف حسین کے خلاف سازشیں ہوئی ہیں لیکن وقت نے ان سازشوں کوغلط ثابت کردیاہیاس سب کے باوجود جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کی تعداد ہمیشہ بڑھتی رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ اگر میڈیا میں عدالتیں لگیں گی تو عوام سڑکوں پر اپنی عدالتیں لگائیں گے اور ہر کرپٹ، متعصب شخص کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں گے۔

 

4/25/2024 4:11:07 PM