Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اگرنائن زیروپرچھاپہ کرمنلز کوپکڑنے کیلئے مارا گیا تھا توپھر میری بڑی بہن سائرہ اسلم کے گھرپرچھاپہ کیوں مارا گیا؟الطاف حسین


اگرنائن زیروپرچھاپہ کرمنلز کوپکڑنے کیلئے مارا گیا تھا توپھر میری بڑی بہن سائرہ اسلم کے گھرپرچھاپہ کیوں مارا گیا؟الطاف حسین
 Posted on: 3/11/2015
اگرنائن زیروپرچھاپہ کرمنلز کوپکڑنے کیلئے ماراگیاتھاتوپھر میری بڑی بہن سائرہ اسلم کے گھرپرچھاپہ کیوں ماراگیا؟الطاف حسین
رینجرزکی جانب سے آج جواسلحہ میڈیاکودکھایاگیاہے وہ ہم نے آج تک ایسااسلحہ نہیں دیکھا
نائن زیروکی سیکوریٹی کیلئے جواسلحہ ہے وہ لائسنس والاہے ۔ اس کے علاوہ جوبھی اسلحہ دکھایاگیاہے اس کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں
19جون1992ء سے اب تک نائن زیروپر سوسے زائدچھاپے مارے گئے ،آخر ہمارے ساتھ ایساسلوک کیوں کیاجارہاہے؟
رینجرزکے افسران کواسلئے اختیاردیاگیاہے کہ وہ لوگوں کے ساتھ انصاف کریں۔
نائن زیر وعزیزآباداورحیدرآبادمیں جمع ہونے والے کارکنوں اورہمدردوں سے خطاب 
کراچی۔۔۔ 11 مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ اگرنائن زیروپرچھاپہ کرمنلز کوپکڑنے کیلئے ماراگیاتھاتوپھر میری سب سے بڑی بیوہ بہن سائرہ اسلم کے گھرپرچھاپہ کیوں ماراگیا؟ 19جون1992ء سے اب تک نائن زیروپر سوسے زائدچھاپے مارے گئے ہیں۔ انہوں نے ارباب اختیارسے سوال کیاکہ کیاہم مسلمان نہیں ہیں؟ آخرہمارے ساتھ ایساسلوک کیوں کیاجارہاہے؟انہوں نے یہ بات آج نائن زیروپر چھاپے کے بعدعزیزآباد اور حیدرآباد میں جمع ہونے والے کارکنوں اورہمدردوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ ہمارے گھروں میں چھاپوں کے دوران ہماری ماؤں بہنوں اور بزرگوں کے ساتھ جو توہین آمیزسلوک کیاجاتا ہے اور جوزبان استعمال کی جاتی ہے وہ بیان سے باہرہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کئی سیاسی جماعتیں ہیں اورسپریم کورٹ نے بھی مختلف جماعتوں کانام لیکرکہاکہ ان کے پاس عسکری ونگز ہیں لیکن کیاعوام نے کبھی دیکھا کہ جس طرح ایم کیوایم کے دفترپرچھاپے مارے گئے ہیں اس طرح کسی اورجماعت کے دفترپر چھاپے مارے گئے ہوں؟انہوں نے کہاکہ میرے 65سالہ بڑے بھائی ناصر حسین اور28سالہ بھتیجے عارف حسین جن کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں تھاانہیں5دسمبر 1995ء کو گرفتارکرکے تین روزتک تشددکانشانہ بناکر9دسمبر1995ء کوگڈاپ میں لیجاکرشہید کردیاگیا ۔ میں نے اس وقت بھی صبرکیااور ساتھیوں کوبھی صبرکرنے کادرس دیا۔جناب الطاف حسین نے رینجرزکے اہلکاروں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے جواں سال کارکن وقاص شاہ کی شہادت کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ وقاص شاہ کوکئی لوگوں اورخواتین کے سامنے رینجرزکے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے شہیدکیا لیکن رینجرزکے بڑے افسران کہتے ہیں کہ وقاص شاہ رینجرزکی گولی سے نہیں مرا ۔اس بات پر وہا ں موجودخواتین نے ایک آوازہوکرکہا وقاص کوہمارے سامنے گولیاں ماری گئیں۔ انہوں نے کہاکہ رینجرزکے افسران کواسلئے اختیاردیاگیاہے کہ وہ لوگوں کے ساتھ انصاف کریں۔انہوں نے کہا کہ وقاص شہید آج ہم میں نہیں ہیں لیکن ان کالہورائیگاں نہیں جائے گااورہم دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگرنائن زیروپرچھاپہ کرمنلز کوپکڑنے کیلئے ماراگیاتھاتوپھرمیراسوال یہ ہے کہ میری سب سے بڑی بیوہ بہن سائرہ اسلم کے گھرپرچھاپہ کیوں ماراگیا؟انکے گھرمیں توڑپھوڑکیوں کی گئی؟میری بہن اوران کے گھرمیں موجود دیگر خواتین کے ساتھ توہین آمیزسلوک کیوں کیاگیا؟انہیں مغلظات کیوں دی گئیں؟کیا رینجرزوالوں کی اپنی مائیں بہنیں نہیں ہیں؟ انہوں نے کہاکہ رینجرزکی جانب سے آج جواسلحہ میڈیاکودکھایاگیاہے کہ یہ نائن زیروسے برآمدہواہے،وہ ہم نے آج تک ایسااسلحہ نہیں دیکھا۔نائن زیروکی سیکوریٹی کیلئے جواسلحہ ہے وہ لائسنس والاہے ۔ اس کے علاوہ جوبھی اسلحہ دکھایاگیاہے اس کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں بلکہ علاقے کے عینی شاہدین نے دیکھاکہ رینجرز کے اہلکارکمبل میں بھرکے اسلحہ لائے تھے۔انہوں نے کہاکہ اگریہ اسلحہ ہمارا ہوتا تو کیاہم اسے نائن زیرو پررکھتے؟انہوں نے کہاکہ رینجرزنے کراچی میں جہاں بھی جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراوہاں ان پر فائرنگ ہوئی اور حملہ ہوالیکن نائن زیروپرچھاپہ ماراگیاتوان پر کوئی حملہ نہیں ہواکیونکہ ہم لڑنانہیں چاہتے ۔ انہوں نے کہاکہ نجانے کیوں اسٹیبلشمنٹ ایم کیوایم کے وجود کو برداشت نہیں کرتی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم میں جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ میں عدم تشددکاحامی ہوں اوربدلہ پر یقین نہیں رکھتا۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ملک میں آئین کی بالادستی نہیں ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ 1999ء میں جب فوج نے نوازشریف حکومت کاخاتمہ کیاتواس وقت جنرل پرویزمشرف طیارے میں تھے لیکن وہ توآج قید وبندکی زندگی گزاررہے ہیں لیکن جن افسران نے ٹیک اوورکیاوہ آزاد ہیں۔میں نے تمام مفتی صاحبان سے سوال کیاکہ ایسامسلمان شخص جوناجائزبچی کا باپ ہوکیاوہ سیاست میں حصہ لینے کااہل ہے لیکن کسی کا جواب اس پرنہیں آیا۔ کل حقوق نسواں کادن منایاگیا، عمران خان نے مجھ پر زہرہ شاہد کے قتل کاالزام لگایا لیکن کل زہرہ شاہدکی صاحبزادی نے خودسوشل میڈیاپرآکرکھل کریہ کہہ دیاکہ میری والدہ زہرہ شاہد کے قتل کاذمہ دارعمران خان ہے ۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ آپ صبروتحمل سے کام لیں اوراللہ تعالیٰ کے انصاف پر یقین رکھیں۔ 

4/23/2024 10:56:18 PM