Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کا فیصلہ کرتے وقت ملازمین کی رائے ضرورلی جائے۔الطاف حسین


پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کا فیصلہ کرتے وقت ملازمین کی رائے ضرورلی جائے۔الطاف حسین
 Posted on: 3/9/2015 1
پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کا فیصلہ کرتے وقت ملازمین کی رائے ضرورلی جائے۔الطاف حسین
پی آئی اے کے ملازمین کی اکثریت ادارے کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف ہے ۔الطاف حسین
پی آئی اے کے ملازمین کو ادارے کی طرف سے جاری کئے جانے والے ٹکٹ پر عائدٹیکس ختم کیا جائے 
پی آئی اے میں ملازمتیں دوستی، اقرباء پروری یاسیاسی وابستگی کی بنیادیامالی فوائد کیلئے نہ دی جائیں
غیرملکی پروازوں پر ملازمین کی ڈیوٹی کاشیڈول انصاف اور میرٹ پر بنایاجائے،قائدتحریک الطاف حسین کی 
ایم کیوایم پی آئی اے یونٹ کے وفدسے گفتگو
وفدنے قائدتحریک الطاف حسین کوپی آئی اے کی نجکاری کے بارے میں ملازمین کی تشویش سے آگاہ کیا
لندن۔۔۔ 9 مارچ 2015ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف سے مطالبہ کیاہے کہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کا فیصلہ کرتے وقت اس ادارے کے ملازمین کی رائے ضرورلی جائے اوران کے جذبات اورمفادات کوملحوظ خاطررکھاجائے کیونکہ ادارے کے ملازمین کی اکثریت پرائیویٹائزیشن کے خلاف ہے ۔انہوں نے یہ بات ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں پی آئی اے یونٹ کے ذمہ داران کے ایک وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پی آئی اے کوایک ایماندار،محنتی اور جفاکش سربراہ کی ضرورت ہے جو ادارے کو ایک مرتبہ پھرترقی کی راہ پر گامزن کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پی آئی اے میں ملازمتیں دوستی، اقرباء پروری یاسیاسی وابستگی کی بنیادیامالی فوائد کیلئے نہ دی جائیں بلکہ ادارے اورملک کے مفاد کیلئے دی جائیں کیونکہ ادارہ اچھاچلے گا تو اس سے ملک کابھی نام اچھاہوگا اورساتھ ہی لوگوں کا ادارے پراعتماد بھی بڑھے گا۔ پی آئی اے کے ملازمین نے جناب الطاف حسین سے ملاقات کے دوران ادارے کی نجکاری کے بارے میں اپنی اوردیگر محنت کشوں میں پائی جانے والی تشویش اورپریشانی سے بھی آگاہ کیا۔ جناب الطاف حسین نے مجھے بخوبی اندازہ ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کی اطلاعات سے اس کے ملازمین شدیدپریشانی کا شکارہیں اوروزیراعظم نوازشریف سے میرامطالبہ ہے کہ نجکاری کے بارے میں کوئی بھی ایسا فیصلہ نہ کیا جائے جو پی آئی اے کے ملازمین کوکسی پریشانی سے دوچارکردے۔ انہوں نے وزیراعظم سے یہ بھی مطالبہ کیاکہ پی آئی اے کے ملازمین کو ادارے کی طرف سے جاری کئے جانے والے ٹکٹ پر عائدٹیکس ختم کیاجائے کیونکہ ادارے کے بہت سے غریب ملازمین یہ ٹیکس اداکرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ۔ جناب الطاف حسین نے پی آئی اے کے حکام سے یہ مطالبہ بھی کیاکہ غیرملکی پروازوں پر ملازمین کی ڈیوٹی کاشیڈول انصاف اور میرٹ پر بنایاجائے اوراس بات کویقینی بنایاجائے کہ صرف چندمخصوص افرادہی غیرملکی پروازوں پرنہ جائیں بلکہ تمام ملازمین کوبیرون ملک پروازوں پراپنی خدمات پیش کرنے کا موقع ملے ۔ 
English
وڈیو


4/20/2024 1:56:45 AM