Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میں پاکستان کیلئے ایک اثاثہ ہوں، خدا کیلئے مجھے اپنا دشمن سمجھنے کے بجائے میری صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں۔ الطاف حسین


میں پاکستان کیلئے ایک اثاثہ ہوں، خدا کیلئے مجھے اپنا دشمن سمجھنے کے بجائے میری صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 3/5/2015 1
میں پاکستان کیلئے ایک اثاثہ ہوں، خدا کیلئے مجھے اپنا دشمن سمجھنے کے بجائے میری صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں۔ الطاف حسین
بڑے بڑے سیاسی رہنماؤں نے اپنی قوم کیلئے آوازاٹھائی اس پر کوئی اعتراض نہیں کیاگیا لیکن ہم مہاجروں کے حقوق کی بات کریں تواس کو پاکستانیت کی نفی قراردیاجاتاہے
ہمارے کارکنان شہید کردیئے جاتے ہیں لیکن قاتلوں کوگرفتارکرنے کے بجائے الٹا ایم کیوایم پر ہی الزام عائد کردیا جاتا ہے
ایم کیوایم کے کارکنوں وہمدردوں کے اہل خانہ کوبتایاجائے کہ انہیں کیوں گرفتارکیا گیا اور گرفتارکرکے کہاں رکھا گیا ہے 
اچھے برے لوگ ہر جماعت اور ادارے میں ہوتے ہیں۔ ایم کیوایم میں جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے 
سینیٹ کے الیکشن میں ایم کیوایم کی کامیابی کے موقع پر نائن زیرو پر کارکنان سے ٹیلی فون پر خطاب
سینیٹ کی رکنیت عوام کی امانت ہے اس میں ہرگز خیانت نہ کریں، قائدتحریک کی نومنتخب حق پرست سینیٹرز کو تلقین
لندن۔۔۔5،مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم سچے محب وطن پاکستانیوں کی جماعت ہے جو پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کے الیکشن میں ایم کیوایم کی کامیابی کے موقع پر نائن زیروعزیزآباد پر ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا جو سینیٹ کے انتخابات میں ایم کیوایم کے امیدواروں کی کامیابی اورجناب الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف کی سالگرہ کی مبارکباددینے کیلئے جمع ہوئے تھے ۔ جناب الطاف حسین نے نومنتخب سینیٹرز محترمہ نکہت مرزا حنا، محترمہ خوش بخت شجاعت ، بیرسٹرمحمدعلی سیف اور میاں عتیق شیخ سمیت تمام شرکاء کو ایم کیوایم کے سینیٹرز کی کامیابی اور افضاء الطاف کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مظلوموں کی نمائندہ جماعت ہے جس نے غریب ومتوسط طبقہ سے جنم لیا۔یہ افسوس کی بات ہے کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کی اس جماعت پر ہردورمیں ظلم وستم کے پہاڑتوڑے گئے۔انہوں نے کہاکہ آج بھی کراچی میں کسی نوجوان کی گرفتاری ہوتی ہے تو ان کے والدین ، بہن بھائی ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں سے رابطہ کرتے ہیں اورنائن زیرو پر آکر سوال کرتے ہیں کہ ہمارے بھائی بیٹے کوکیوں گرفتارکیا گیا ہے اورانہیں گرفتارکرکے کہاں رکھا گیا ہے ؟ ان روتی ماؤں ، بلکتی بہنوں اورتڑپتے بچوں کے سوالات ہمارے جگر کاٹ دیتے ہیں لیکن ہم انہیں یہ تک بتانے سے قاصر ہیں کہ ان کے بھائی بیٹوں کو کس نے گرفتارکیا اور گرفتارکرکے کہاں رکھا ہے ۔ہم جب ان گرفتاریوں کاذکر کرتے ہیں تواس کابرامنایاجاتاہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کے بڑے بڑے سیاسی رہنماؤں نے اپنی قوم کے لئے آوازاٹھائی اوراپنی قوم پرفخرکرتے ہیں تواس پر کوئی اعتراض نہیں کیاگیا لیکن ہم مہاجروں کے حقوق کی بات کریں تواس کوپاکستانیت کی نفی قراردیاجاتاہے۔انہوں نے سوال کیاکہ کیاخان عبدالولی خان نے پختونوں کے حقوق کی بات نہیں کی؟ کیا بینظیربھٹو شہید نے سندھیوں کی بات نہیں کی ؟کیاآصف زرداری نے سندھیوں کی بات نہیں کی؟ کیامیاں نوازشریف نے ’’ جاگ پنجابی جاگ ‘‘ کانعرہ نہیں لگایا؟ کیاعمران خان نے وقت پڑنے پرپختونوں کی بات نہیں کی؟ جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم سچے محب وطن پاکستانیوں کی جماعت ہے جو پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتی ہے۔میں پاکستان کے لئے ایک اثاثہ ہوں،خدا کے لئے مجھے اپنادشمن سمجھنے کے بجائے میری صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں۔میں پاکستان کااستحکام اورترقی وخوشحالی چاہتاہوں۔ اگر اسٹیبلشمنٹ کے لوگ پاکستان سے سوفیصد محبت کرتے ہیں تو میں پاکستان سے 99 فیصد محبت کرتا ہوں اور اس سے کم محبت کرنے کیلئے ہرگز تیار نہیں ہوں۔انہوں نے کہاکہ کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ نے کہاکہ کراچی کی تمام سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ہیں لیکن ٹی وی ٹاک شوز میں ہمیشہ ایم کیوایم کو ہی حدف تنقید بنایا جاتا ہے اورکہاجاتاہے کہ ایم کیوایم کا عسکری ونگ ہے، کبھی کسی دوسری جماعت کاذکرنہیں کیاجاتا ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اکثرٹاک شوزمیں دیگررہنماؤں کی قربانیوں کی باتیں توکی جاتی ہیں لیکن آج تک کسی اینکر کے منہ سے یہ نہیں سنا گیا کہ الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین ، بھتیجے عارف حسین کو کیوں ماورائے عدالت قتل کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سے بلاوجہ نفرت وتعصب رکھنے والے عناصر ہربات پر ایم کیوایم کوتنقیدکانشانہ بناتے ہیں۔ جب میں نے کہاکہ مسلح افواج ضرب عضب جاری رکھے ،ضرورت پڑی تو ایم کیوایم مسلح افواج کاساتھ دینے کیلئے اپنے لاکھوں کارکنان کی خدمات پیش کرنے کیلئے تیارہے لیکن ملک کیلئے ہمارے ان جذبات کی قدر کرنے کے بجائے ٹی وی ٹاک شوز کے نوسربازوں کی جانب سے کہاگیا کہ ایم کیوایم کی اس پیشکش سے ظاہرہے کہ اس کے پاس عسکری ونگ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک جماعت کے لوگ اسلام آباد کے ریڈزون پر قبضہ کرلیں، وہاں دھرنا دیں اورپاکستان ٹیلی ویژن کی عمارت پر حملہ کردیں لیکن انہیں چھوٹے بچوں کی غلطی قراردیا جاتا ہے لیکن جب ہم کہتے ہیں کہ ہمارے معصوم وبے گناہ نوجوانوں کو کیوں پکڑ اجارہاہے توکہاجاتا ہے کہ یہ بڑے ہوکر دہشت گرد ،ڈاکو بنیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا صرف اتناکہنا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنوں وہمدردوں کے اہل خانہ کوبتایاجائے کہ انہیں کیوں گرفتارکیا گیا اور گرفتارکرکے کہاں رکھاگیا ہے۔خدا کی قسم ،ہم کسی جرائم پیشہ فرد کی حمایت نہیں کریں گے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ بھارت، افغانستان اور ایران سے ہمارے تعلقات اچھے نہیں ہیں جبکہ بلوچستان کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے،ایسے میں ملک کو اتحاد ویکجہتی کی اشد ضرورت ہے ۔ اگر ایم کیوایم پر پابندی عائد کرکے اس کے کارکنوں کی گرفتاریاں بند ہوسکتی ہیں تو پھر سرکاری پریس نوٹ کے ذریعہ اعلان کردیا جائے ۔ ہنستے مسکراتے گھروں سے جانے والے ، مسجد سے نماز ادا کرکے گھر جانے والے ہمارے کارکنان شہید کردیئے جاتے ہیں لیکن قاتلوں کوگرفتارکرنے کے بجائے الٹا ایم کیوایم پر ہی الزام عائد کردیا جاتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اچھے برے لوگ ہر جماعت اور ادارے میں ہوتے ہیں ، میں بارہا کہتا رہا ہوں اور آج بھی اعادہ کرتا ہوں کہ ایم کیوایم میں جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے اور میں خود چاہتا ہوں کہ پارٹی سے ایسے عناصر کو علیحدہ کردیا جائے۔ جناب الطاف حسین نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی جانب سے پاکستان میں داعش کی موجودگی سے انکارپر کہاکہ میں نے طالبان کی کراچی آمدکے خطرے سے آگاہ کیاتواس وقت بھی انکار کیاگیااورآج طالبان کراچی کے کئی علاقوں میں اپنے گڑھ بناچکے ہیں۔آج داعش کی پاکستان میں موجودگی سے انکارکیاجارہاہے ۔ جناب الطاف حسین نے سینیٹ کے الیکشن میں ایم کیوایم کے چار ارکان کی کامیابی پر تمام کارکنوں اورحق پرست عوام کومبارکبادپیش کی اور نومنتخب سینیٹرز بیرسٹرمحمد علی سیف، میاں عتیق ،محترمہ خوش بخت شجاعت اورمحترمہ نکہت مرزاحناکوتلقین کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ کی رکنیت عوام کی امانت ہے اس میں ہرگز خیانت نہ کریں اور پسند ناپسند، اقرباء پروری اور دوستی یاری کے بجائے میرٹ کی بنیاد پر فیصلے اورلوگوں کی مددکریں اور اپنے عہدے اورپوزیشن کو اپنی ذات یا خاندان کے مفادکیلئے نہیں بلکہ ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے استعمال کریں۔انہوں نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں پر زور دیا کہ وہ محنت ولگن اورایمانداری سے کام کریں اور آنے والی نسلوں کی بہتر تربیت کریں ۔ 

4/25/2024 12:04:04 AM