Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد ایم کیوایم الطاف حسین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ


قائد ایم کیوایم الطاف حسین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 3/1/2015 1
قائد ایم کیوایم الطاف حسین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ
سینیٹ کے انتخابات میں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد
سندھ کی ترقی وخوشحالی اورصوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے مل جل کرکام کرنا چاہیے
ترجیحی بنیادوں پر عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے
ماضی کی غلطیوں ،کوتاہیوں اورغلط فہمیوں کو دہرایا نہیں جائے گا
صوبے میں مفاہمت کی فضاء کو عملی طورپرفروغ دیا جائے گا
ٹیلی فونک گفتگو میں الطاف حسین اور آصف علی زرداری کے درمیان اتفاق
پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے رہنما آپس میں مل جل کر صوبہ سندھ اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کریں، الطاف حسین اور آصف علی زرداری کی ہدایت
آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے حق میں اسلام آباد سے سینیٹ کے انتخابات کیلئے ایم کیوایم کی دو خواتین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا خیرمقدم کیا
لندن۔۔۔یکم ، مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور پیپلزپارٹی کے کوچیئرپرسن وسابق صدرپاکستان جناب آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پررابطہ ہوا۔ گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور سینیٹ کے انتخابات میں ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد بھی پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی صوبہ سندھ کی بڑی جماعتیں ہیں لہٰذا دونوں جماعتوں کو سندھ کی ترقی وخوشحالی اورصوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے مل جل کرکام کرنا چاہیے اورترجیحی بنیادوں پر عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔جناب الطاف حسین اورجناب آصف علی زرداری نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ماضی کی غلطیوں ،کوتاہیوں اورغلط فہمیوں کو دہرایا نہیں جائے گا اور صوبے میں مفاہمت کی فضاء کو عملی طورپرفروغ دیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنی اپنی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ آپس میں مل جل کر صوبہ سندھ اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کریں۔ جناب الطاف حسین نے پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے مابین نیک نیتی کے ساتھ اتحاد ویکجہتی کیلئے کوششیں کرنے والے افراد بالخصوص گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کاخصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر جناب آصف علی زرداری نے جناب الطاف حسین سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر عشرت العباد اوررحمان ملک نے ہرکڑے اور مشکل وقت میں مثبت کردارادا کیا ہے اور توڑنے کے بجائے ہمیشہ جوڑنے اور ملانے کی بات کی ہے ۔ جناب آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے حق میں اسلام آباد سے سینیٹ کے انتخابات کیلئے ایم کیوایم کی دو خواتین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا خیرمقدم کیا اور جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔

4/20/2024 7:01:09 AM