Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم کے دو امیدواران نگہت حنا مرزا اور بیرسٹر محمد علی سیف کے بلا مقا بلہ سینیٹر منتخب، نائن زیرو پر عظیم الشان جشن


ایم کیوا یم کے دو امیدواران نگہت حنا مرزا اور بیرسٹر محمد علی سیف کے بلا مقا بلہ سینیٹر منتخب، نائن زیرو پر عظیم الشان جشن
 Posted on: 2/28/2015
ایم کیوا یم کے دو امیدواران نگہت حنا مرزا اور بیرسٹر محمد علی سیف کے بلا مقا بلہ سینیٹر منتخب، نائن زیرو پر عظیم الشان جشن
جناب الطاف حسین کی خواہش ہے کہ ایم کیوا یم کے پلیٹ فارم سے ملک کے ہر علاقے اور زبان سے تعلق رکھنے والے لوگ منتخب ہوکر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اورایم کیوا یم نے ایک غیور پشتون بیرسٹر محمد علی سیف کو ٹکٹ دے کر اپنے اس نظریے کو شعور ی طور پر ثابت کر دیاہے۔
جناب الطاف حسین نے سینیٹرکا ٹکٹ دیکر مجھ سمیت ایک ایک پختون پر احسان کیا ہے، سینیٹر بیریسٹر محمد علی سیف 
ایک پختون کا ایم کیوا یم سے بحیثیت سینیٹر انتخاب ایم کیوا یم کوایک طبقے اور قومیت کی جماعت کہنے والوں کے منہ پر تمانچہ ہے ، سینیٹر بیریسٹر محمد علی سیف 
جناب الطاف حسین کی شکار گزار ہوں، انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اُترنے کی کوشش کروں گی، حق پرست سینیٹر نگہت حنا مرزا
ایم کیو ایم سے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد نائن زیرو پر عظیم الشان استقبالیہ سے رکن رابطہ کمیٹی اور نومنتخب سینیٹرز کا خطاب
کراچی ۔۔۔۔28فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سینیٹ انتخابات کیلئے نامزد دو امیدواران نگہت حنا مرزا اور بیرسٹر محمد علی سیف کے بلا مقا بلہ سینیٹر منتخب ہونے پر ایم کیوا یم کے زیر اہتمام جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف نائن زیرو پر ہفتہ کی شام عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارجز ڈاکٹر نصرت شوکت اور کہف الوریٰ نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمرا ہ نومنتخب سینیٹرز بیرسٹر محمد علی سیف اور نگہت حنا مرزا کا نائن زیرو آمد پر استقبال کیا اورانہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے ہار پہنائے۔جشن میں حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران ، کارکنان اور خواتین و بچو ں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور حق پرست سینیٹرز کی نائن زیرو آمد پر گلاب کی پتیاں نچھاور کرکے انکا پرتپا ک استقبال کیااور ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کیا۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے دونوں حق پرست سینیٹرز کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوا یم ملک کی تمام زبانیں بولنے والوں کی قومی جماعت ہے اور جناب الطاف حسین کی خواہش ہے کہ ایم کیوا یم کے پلیٹ فارم سے ملک کے ہر علاقے اور زبان سے تعلق رکھنے والے لوگ منتخب ہوکر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اورایم کیوا یم نے ایک غیور پشتون بیرسٹر محمد علی سیف کو ٹکٹ دے کر اپنے اس نظریے کو شعور ی طور پر ثابت کر دیاہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم نے ہمیشہ میرٹ کی بالادستی کو پروان چڑھایا ہے ۔انہو ں نے امید کا اظہار کیاکہ بیرسٹر محمد علی سیف جناب الطاف حسین کے معیار پر پورا اُترتے ہوئے عوام کی خدمت کریں گے ۔ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے ایم کیوا یم اوورزسیز سے تعلق رکھنے والی نو منتخب سینیٹر نگہت حنا مرزاکو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ انکو سینیٹ انتخابات میں منتخب کرکے ایم کیوا یم نے ثابت کردیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ملک کی ترقی میں کردار اداکرنے کیلئے نمائندگی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے جنرل الیکشن میں بھی ایم کیوایم شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں استحکام اور ترقی کا واحد راستہ قومی یکجہتی و اتحاد میں ہے۔ نو منتخب حق پرست سینیٹر بیریسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ میں جنا ب الطاف حسین کا شکر گزار ہوں اور انشاء اللہ ایوا ن میں غریب و مظلوم عوام کی خدمت کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے مجھے سینیٹ کا ٹکٹ دیکر مجھ سمیت ایک ایک پختون پر احسان کیا ہے اور مجھ سمیت میری قوم تمام عمر جناب الطاف حسین کے اس احسان کا شکریہ ادا کرتی رہے گی اور انشاء اللہ جناب الطاف حسین کی تحریک تمام تر ظلم کے باوجود چمکتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم حق پرست شہداء اور جہد مسلسل کرنے والوں کی جماعت ہے اور انشاء اللہ شہداء کے لہو کے صدقے میں یہ تحریک کبھی نہ ختم ہوگی اور نہ ظلم کے مقابلے سر جھکائے گی ۔انہوں نے کہا کہ آج میرا بحیثیت سینیٹر انتخاب ہر اس شخص کے منہ پر تمانچہ ہے جو ایم کیوا یم کو صرف ایک طبقے اور قومیت کی جماعت سمجھتا ہے ، جب میں نے ایم کیوا یم سے تعلق جوڑا تو مجھے کہا گیا کہ ایم کیوا یم میں کیوں جاتے ہوکسی اور جماعت میں چلے جاؤ لیکن میں نے ایم کیوا یم کو منتخب کیا جو کہ ایک منظم تحریک ہے ۔نو منتخب حق پرست سنیٹر نگہت مرزا حنا نے کہا کہ میں جناب الطاف حسین کی بے حد شکار گزار ہوں اور انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اُترنے کی کوشش کروں گی ۔ انہو ں نے کہا کہ اس سے قبل بھی جناب الطاف حسین نے مجھے پارلیمان میں بھیجا تھا جب میں نے عوام کی خدمت کیلئے بلا خوف و خطر اپنی آواز بلند کی تھی انہوں نے جناب الطاف حسین کیلئے لکھی گئی اپنی نظم کے چند اشعار بھی پیش کئے اور تحریک کے حق پرست شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وڈیو


مزید تصاویر 


4/24/2024 8:41:02 PM