Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں کو محدود کرنے اور جبر و تشدد کے ذریعے انتخابات میں دھاندلی کرکے ایم کیوایم کی کچھ نشستوں کو زبردستی چھیننے کی سازش کی جارہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار


ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں کو محدود کرنے اور جبر و تشدد کے ذریعے انتخابات میں دھاندلی کرکے ایم کیوایم کی کچھ نشستوں کو زبردستی چھیننے کی سازش کی جارہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 4/11/2013
ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں کو محدود کرنے اور جبر و تشدد کے ذریعے انتخابات میں دھاندلی کرکے ایم کیوایم کی کچھ نشستوں کو زبردستی چھیننے کی سازش کی جارہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
قاتلوں اور دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے قانون نافذ کرنے والوں کی جانب سے ایسی کارروائیاں کی جارہی ہیں جس سے ایم کیوایم کے خلاف ایک نئے ریاستی آپریشن کا گمان ہوتاہے
الیکشن کمیشن آف پاکستان ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کا نوٹس لیں، ڈاکٹر فاروق ستار
سینئر پختون عہدیدار اور سابق حق پرست کونسلر و حیدرآباد کے حلقہ پی ایس 47 سے نامزد امیدوار فخر الاسلام اور اے پی ایم ایس او کے سابق عہدیدار اور ایم کیوایم لٹریچر کمیٹی کے موجودہ عہدیدار سید شیراز اصغر کا قتل ایم کیوایم کو انتخابی عمل سے دور کرنے کی سازش ہے
کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ ایم کیوایم سے الیکشن چرالے گا تو یہ اس کی بہت بڑی بھول ہے، سید مصطفی کمال
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی: ۔۔۔ 11 اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے سینئر پختون عہدیدار اور سابق حق پرست کونسلرو حیدرآباد کے حلقہ پی ایس 47 سے نامزد امیدوار فخرالاسلام اور اے پی ایم ایس او کے سابق عہدیدار اور ایم کیوایم لٹریچر کمیٹی کے موجودہ عہدیدار سید شیراز اصغر کو فائرنگ کرکے شہیدکرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اورکہاکہ محب وطن قوتوں کو دیوار سے لگانے کے نتائج کبھی بھی ملک کی مضبوطی اور استحکام کیلئے نہیں ہوتے بلکہ ہمیشہ ایسے ہر عمل سے ملک کمزور اور غیر مستحکم ہوتا ہے، یہ سب کچھ ایک منظم سازش اور منصوبہ بندی کے تحت کیا جارہا ہے، جس کا مقصد ایم کیوایم کو چند علاقوں تک محدود کرنا،دہشت گردی کے ذریعے اس سے نشستیں چھیننا اور اس کے مینڈیٹ کا قتل کرنا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایم کیوایم کودیوارسے لگانے کانوٹس لیں ،ہمارے حوصلے بلندہیں ایم کیوایم پورے پاکستان سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں، ایم کیوایم ماضی میں بھی آگ اور خون کے دریاعبور کرتی رہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کی شب خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں رابطہ کمیٹی کے ارکان کنورخالدیونس ، وسیم آفتاب،ڈاکٹرصغیراحمد،سیدمصطفی کمال اورواسع جلیل کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ حیدر آباد میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ہمارے ایک سینئر پختون عہدیدار اور سابق حق پرست کونسلر فخرالاسلام کو بے رحمی سے شہید کردیا ۔ فخرالاسلام ان امیدواروں میں شامل تھے جن کے کاغذات نامزدگی حیدرآباد کے حلقہ پی ایس 47 سے داخل کئے گئے تھے ۔ فخرالاسلام اور انکا پورا خاندان ایم کیوایم میں انتہائی فعال ہے اورحق پرستی کی اس جدوجہد میں اپنا بھرپورکردار ادا کررہا ہے ۔ابھی ہم فخرالاسلام شہید کی تدفین بھی نہیں کرپائے تھے کہ یہ اطلاع موصول ہوئی کہ گینگ وار کے دہشت گردوں نے کیفے پیالہ کے قریب اے پی ایم ایس او کے سابق عہدیدار اور ایم کیوایم لٹریچر کمیٹی کے موجودہ عہدیدار سید شیراز اصغر کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ دونوں واقعات ایم کیو ایم کی سیاسی و انتخابی سرگرمیوں کو محدود کرنے اور جبر و تشدد کے زریعے انتخابات میں دھاندلی کا اسٹیج سجا کر ایم کیو ایم کی کچھ نشستوں کو زبردستی چھیننے کی سازش کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب تو ایم کیوایم کے رہنماؤں ، امیدواروں ، کارکنوں اور عام شہریوں کو چن چن کرقتل کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب قاتلوں اور دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے قانون نافذ کرنے والوں کی جانب سے ایسی کارروائیاں کی جارہی ہیں جس سے ایم کیو ایم کے خلاف ایک نئے ریاستی آپریشن کا گمان ہوتا ہے۔ ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ شہر میں بدامنی کے خاتمے، جرائم کی بیج کنی ، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی روک تھام کے لئے ایم کیو ایم نے جرائم مافیا اور دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز اور سخت سے سخت ترین کارروائی اور آپریشن کی ہمیشہ حمایت کی اور آج بھی ہمارا یہ عزم ہے کہ آئندہ بھی ایسے اقدامات کی حمایت کریں گے۔ (ایم کیو ایم کی زیرو ٹالیرنس کی پالیسی )۔ تاہم ایسی کارروائیوں کی آڑ میں اگر شہر کے پرامن علاقوں میں بے گناہ عام شہریوں کو گھنٹوں محصور رکھ کر گھر گھر تلاشی کے نام پر رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے الیکشن کی تیاری میں مصروف ایم کیو ایم کے کارکنان اور انکے اہل خانہ کو ہراساں کرنے، ایم کیو ایم کی حمایت سے باز رکھنے اور سینکڑوں کارکنان و شہریوں کو بلاجواز گرفتار کرکے خفیہ عقوبت خانوں میں انہیں جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جائے ، یہاں تک کہ ایم کیو ایم کے انتخابی دفاتر پر متواتر چھاپے مارے جائیں اور خوف و ہراس کی ایک ایسی فضاء قائم کی جائے جس سے انتخابی سرگرمیاں بری طرح سے متاثر ہوں ۔ ہم ریاستی اداروں کی جانب سے ایسی کارروائیوں کو کسی طور بھی جرائم و دہشت گردی کے خاتمے کے خلاف کارروائی تصور نہیں کرتے ، ایسی کارروائیاں صریحا ایم کیو ایم کے خلاف انتخابات سے قبل انتخابی دھاندلی ( Pre-Poll Rigging) کے مترادف ہیں۔ ایسی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک ایم کیو ایم کے نصف سے زائد انتخابی دفاتر بند ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایک جانب تودہشت گردوں کو ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کے قتل کا کھلا لائسنس دے دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب ایم کیو ایم کے خلاف ریاستی جبر کے زریعے اس کی سیاسی اور انتخابی آزادیاں سلب کی جارہی ہیں۔ جہادی تنظیمیں ا ور مذہبی انتہا پسند ، ٹیلی ویژن اور اخبارات کے ذریعے ایم کیوایم کی انتخابی سرگرمیوں کونشانہ بنانے کی کھلی دھمکیاں دے رہی ہیں، لیکن ان کے خلاف کسی بھی قسم کا ایکشن لینے کے بجائے الٹا ایم کیوایم کے خلاف آئین و قانون سے بالاتر کارروائیاں کی جارہی ہیں، یہ کہاں کا انصاف ہے کہ دہشت گردوں کے معروف ٹھکانوں (Known Hideouts ) پر چھاپے مارنے کے بجائے کراچی کے پرامن علاقوں میں عوام کی جانب سے اپنی حفاظت کیلئے رضاکارانہ طور پر لگائے گئے Barriers کو توڑا جارہا ہے اور اس طرح عوام کو مکمل طور پر دہشت گردوں اور مذہبی انتہا پسندوں کے حوالے کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ سب کچھ ایک منظم سازش اور منصوبہ بندی کے تحت کیا جارہا ہے، جس کا مقصد ایم کیوایم کو چند علاقوں تک محدود کرنا،دہشت گردی کے ذریعے اس سے نشستیں چھیننا اور اس کے مینڈیٹ کا قتل کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کی انتظامیہ اور پولیس جو پہلے ہی جانبدار اور Politicizedتھی اس میں مزید ایسے افراد کی تعیناتی کی جارہی ہے، جن کی ہمدردیاں اور تعاون اسٹیبلشمنٹ کی منظور نظر جماعتوں کو حاصل ہے ۔ اگر ارباب اختیار نے جمہوریت کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد میں اپنے من پسند امیدواروں کو الیکشن سے پہلے ہی جتوانے کا منصوبہ تیارکرلیا ہے تو انتخابات کا ڈرامہ رچانے کی ضرورت کیا ہے ؟ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ وطن عزیزاس وقت سنگین ملکی اور بین الاقوامی چیلنجز اور خطرات سے گزر رہا ہے ۔ مخصوص عناصر نے پاکستان کے مخصوص علاقوں میں ریاست کی رٹ کو مفلوج کرکے اپنی ریاستیں تشکیل دے دی ہیں ۔ وادی تیراہ میں پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملک کادفاع کررہے ہیں ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار وں پر جان لیوا حملے روزمرہ کامعمول بن چکے ہیں اور وہاں سے کسی بھی عسکری کاروائی کے نتیجے میں بڑے پیمانے میں بھاگ بھاگ کر کراچی آکر آباد ہونے والے دہشت گرد جنہوں نے بعض علاقوں کو اعلانیہ طو ر پر’’نو گو ایریا‘‘ میں تبدیل کردیا ہے ان تمام علاقوں کو کھلی چھوٹ دے کر ریاستی کارروائیوں کا سارا رخ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کراچی کے پرامن علاقوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ 1993 اور 1997کے انتخابات کی طرح کچھ طاقتور عناصر ایم کیو ایم کی مسلسل عوامی حمایت کو آزمانے کے باوجود پھر سے یہ خواہشات لے کر میدان میں اتر رہے ہیں کہ کراچی اور حیدرآباد میں زبردستی ایم کیو ایم سے چند نشستیں چھین کر یہاں کے محب وطن عوام کو ایم کیو ایم کی حمایت اور پاکستان سے محبت کی سزا دی جائے۔ ہم یہ باور کرادینا چاہتے ہیں کہ محب وطن قوتوں کو دیوار سے لگانے کے نتائج کبھی بھی ملک کی مضبوطی اور استحکام کے لئے نہیں ہوتے بلکہ ہمیشہ ایسے ہر عمل سے 
ملک کمزور اور غیر مستحکم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ماضی میں بھی آگ اور خون کے دریاعبور کرتی رہی ہے ، قتل وغارتگری اور دہشت گردی کے زریعے نہ تو ایم کیوایم کو حق پرستی کی جدوجہد سے باز رکھا جاسکتا ہے اور نہ ہی ایم کیوایم کے کارکنان وعوام کے حوصلے پست کئے جاسکتے ہیں۔ تمام تر دہشت گردی اور قتل وغارتگری کے باوجود ایم کیوایم ، پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمے اور ملک میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کی جدوجہد کرتی رہے گی ۔انشاء اللہ حق پرست شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا اور شہداء کا خون رنگ لائے گا اور حق پرستی کی جدوجہد اپنی منزل پر پہنچ کرہی دم لے گی ۔انہوں نے صدرپاکستان آصف علی زرداری ، نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسو، چیف الیکشن کمیشنر فخرالدین جی ابراہیم ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی سے مطالبہ کیاکہ فخرالاسلام شہید اور محمد شیراز شہیدکے سفاک قاتلوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے ، ایم کیوایم کے دفاترپر غیرقانونی چھاپوں اور گرفتاریوں اور ایم کیوایم کے زیراثرآبادیوں کے غیرقانونی محاصروں کا سلسلہ بند کیا جائے، تمام گرفتار شدگان کو فی الفور رہا کیا جائے ۔آخرمیں انہوں نے فخرالاسلام شہید اور سید شیراز اصغر شہید کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہیں اورانہیں یقین دلاتے ہیں کہ حق پرست شہداء کا مقدس لہوہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور جس نیک مشن ومقصد کیلئے ایم کیوایم کے شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اس مشن و مقصد کیلئے ہم تمام ایم کیوایم کے کارکنان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔پریس کانفرنس سے رابطہ کمیٹی کے رکن سیدمصطفی کمال نے صحافیوں کے سوال کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ کوئی یہ سمجھتاہے کہ وہ ایم کیوایم سے الیکشن چرالے گاتویہ اس کی بہت بڑی بھول ہے،ڈی لیٹیشن کی ہزاروں کے حساب سے درخواستیں پاکستان میں موجودہیں لیکن آپ نے صرف کراچی میں ڈی لیمٹیشن کرکے پاکستان کوکٹ لگادیاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کوکٹ لگانے مترادف عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردکسی سیکٹرآفس پرنہیں بلکہ پہاڑوں پرہیں جہاں دہشت گردبیٹھیں ہیں وہاں قانون نفاذ کرنے والے اداراے نہیں جارہے بلکہ ایم کیوایم کی انتخابی سرگرمیاں متاثرکرنے کیلئے سیکٹرآفسزاور انتخابی دفاترپردھاوے بول رہے ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستارنے سولجربازارمیں تین سٹی وارڈن کوفائرنگ کر کے شہیدکرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اورمطالبہ کیاکہ تینوں سٹی وارڈن کے قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔



5/4/2024 10:38:55 PM