Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جاگیردارانہ، قبائلی اور سرمایہ دارانہ مائنڈ سیٹ جمہوریت کی کھلی نفی ہے، الطاف حسین


جاگیردارانہ، قبائلی اور سرمایہ دارانہ مائنڈ سیٹ جمہوریت کی کھلی نفی ہے، الطاف حسین
 Posted on: 2/25/2015
جاگیردارانہ، قبائلی اور سرمایہ دارانہ مائنڈ سیٹ جمہوریت کی کھلی نفی ہے، الطاف حسین
اگر ملک کو ضرورت پڑی تو ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان ، عسکری قوتوں کے ساتھ مل کر داعش، القاعدہ اور طالبان کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن عزیز کا دفاع کریں گے، الطاف حسین
کارکنان وعوام کے اتحاد سے حق پرستی کی تحریک کے خلاف ہرسازش ناکام ثابت ہوئی، الطاف حسین
کارکنان وعوام کسی ادارے کا انتظارکرنے کے بجائے اپنی مددآپ کے تحت اپنے اپنے محلوں اور گلیوں میں صحت وصفائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں، الطاف حسین
نائن زیروپر ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو
کراچی ۔۔۔25،فروری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ موجودہ صدی جمہوریت کی صدی ہے جبکہ جاگیردارانہ، قبائلی اور سرمایہ دارانہ مائنڈ سیٹ جمہوریت کی کھلی نفی ہے ۔اگر ملک کو ضرورت پڑی تو ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان ، عسکری قوتوں کے ساتھ مل کر داعش، القاعدہ اور طالبان کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن عزیز کا دفاع کریں گے ۔ یہ بات انہوں نے نائن زیروعزیزآباد میں ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ 1978ء سے آج کے دن تک مختلف کھلے اور خفیہ سازشی ہتھکنڈوں کے ذریعہ حق پرستی کی تحریک کوختم کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن کارکنان وعوام کے اتحاد سے ہرسازش ناکام ثابت ہوئی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ بشری خامی ہے کہ انسان سہل زدہ ماحول میں آرام طلب ہوجاتا ہے اگر تحریک سے وابستہ کارکنان اس بشری خامی پر قابو پالیں تو نہ صرف وہ خود کو بلکہ دیگر لوگوں کو بھی نقصان اٹھانے سے بچاسکتے ہیں لہٰذا ہرکارکن کو چاہیے کہ وہ تحریک پر بوجھ بننے کے بجائے تحریک کا بوجھ اٹھانے کیلئے عملی طورپر معاون ومددگار بنے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ حق پرستی کا پیغام روکنے کیلئے کی جانے والی سازشوں کے پیچھے جاگیردارانہ ، قبائلی اور سرمایہ دارانہ مائنڈ سیٹ ہے ، موجودہ صدی جمہوریت کی صدی ہے جبکہ جاگیردارانہ ، قبائلی اور سرمایہ دارانہ مائنڈ سیٹ جمہوریت کی کھلی نفی ہے ۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سے وابستہ تمام قومیتوں، مسالک اور مذاہب کے ایک ایک فرد کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ آج سے ہی مزید محنت ولگن سے کام کریں ، پورے ملک میں نہ سہی تو کم ازکم دنیا بھر میں ثابت کردیں کہ کراچی میں بسنے والے سندھی ، پنجابی ، پختون ، بلوچ، مہاجر، سرائیکی، ہزاروال، کشمیری ، گلگتی ، بلتستانی ، ہندو، مسلم ، مسیحی ، سکھ، پارسی نہیں بلکہ سب کراچی کے شہری ہیں۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام کارکنان پرزوردیا کہ وہ کسی ادارے کا انتظارکرنے کے بجائے اپنی مددآپ کے تحت اپنے اپنے محلوں اور گلیوں میں صحت وصفائی کے انتظامات کو بہتر سے بہتربنانے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر ملک کو ضرورت پڑی تو ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان ، عسکری قوتوں کے ساتھ مل کر داعش، القاعدہ اور طالبان کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن عزیز کا دفاع کریں گے۔

4/25/2024 12:17:29 PM