Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک میں لوٹ کھسوٹ اور ظلم و جبر کے نظام کو بدلنے نکلا ہوں، الطاف حسین کی پنجاب ہاؤس لاہور میں ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران، نامزد امیدواروں اور کارکنوں سے گفتگو


ملک میں لوٹ کھسوٹ اور ظلم و جبر کے نظام کو بدلنے نکلا ہوں، الطاف حسین کی پنجاب ہاؤس لاہور میں ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران، نامزد امیدواروں اور کارکنوں سے گفتگو
 Posted on: 4/3/2013 1
ملک میں لوٹ کھسوٹ اور ظلم و جبر کے نظام کو بدلنے نکلا ہوں، الطاف حسین
ایم کیوایم جاگیر دارانہ وڈیرانہ نظام کے خلاف ہے
ملک کے سارے عوام خراب نہیں ہوتے، 98 فیصد عوام محنتی، ایماندار ہیں جبکہ 2 فیصد ڈاکو اور لٹیرے ہیں
اس بات کو قطعی برداشت نہیں کیا جاسکتا کہ تحریک کا کوئی بھی ذمہ دار کارکنوں کے ساتھ وڈیروں جیسا سلوک کرے
کارکنان تحریک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ایم کیوایم میں کارکنوں سے بڑھکر کوئی چیز نہیں
کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور ثابت قدمی کے ساتھ تحریکی کام کو جاری رکھیں، الطاف حسین
پنجاب ہاؤس لاہور میں ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران، نامزد امیدواروں اور کارکنوں سے گفتگو
لاہور ۔۔3اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک کے سارے عوام خراب نہیں ہوتے ،98فیصد عوام محنتی ، ایماندار ہیں جبکہ 2فیصد ڈاکو اور لٹیرے ہیں اور میں لوٹ کھسوٹ اور ظلم وجبر کے اسی نظام کو بدلنے نکلاہوں ۔انہوں نے یہ بات پنجاب ہاؤس لاہور میں ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران ،نامزد امیدواروں اور لاہور ڈسٹرکٹ کے کارکنوں سے فون پر گفتگو کر تے ہوئے کہی ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم جاگیر دارانہ وڈیرانہ نظام کے خلاف ہے اور ایم کیوایم میں اس بات کو قطعی بر داشت نہیں کیا جاسکتا کہ تحریک کا کوئی بھی ذمہ دار کارکنوں کے ساتھ وڈیروں جیسا سلوک کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان تحریک کی ریڑھ کی ہڈ ی ہیں اور ایم کیوایم میں کارکنوں سے بڑھکر کوئی چیز نہیں ۔انہوں نے سینٹرل پنجاب کے ذمہ داروں اور کارکنوں سے کہا کہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور ثابت قدمی کے ساتھ تحریکی کام کو جاری رکھیں۔

4/29/2024 6:10:09 PM