Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کا پشاور کے علاقے حیات آباد میں نجی اسکول کے باہر ہونیوالے بم دھماکے پر گہری تشویش کا اظہار


جناب الطاف حسین کا پشاور کے علاقے حیات آباد میں نجی اسکول کے باہر ہونیوالے بم دھماکے پر گہری تشویش کا اظہار
 Posted on: 2/5/2015 1
جناب الطاف حسین کا پشاور کے علاقے حیات آباد میں نجی اسکول کے باہر ہونیوالے بم دھماکے پر گہری تشویش کا اظہار
سانحہ پشاورکے بعد پشاور میں ایک اور اسکول کے باہر دہشت گردی نے صوبائی حکومت کی نااہلی کو واضح کردیا ہے،الطاف حسین 
بم دھماکے نے ملک بھر بالخصوص پشاور میں پہلے سے خوفزدہ والدین کے خوف میں مزید اضافہ کیاہے ، الطاف حسین
خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے اسکولوں کے تحفظ کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے 
ایسا معلوم ہوتاہے جیسے ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کی جانب سے کسی مذموم کار روائی کیلئے میدان صاف چھوڑ دیا گیاہے
گزشتہ دنوں کراچی اور اب پشاور میں اسکولوں کے باہر بم دھماکوں کا نوٹس لیکر ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کریں ، الطاف حسین کا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ
لندن ۔۔۔5فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں قائم نجی اسکول کے باہر گزشتہ رات ہونیوالے بم دھماکے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور جیسے انتہائی المناک سانحہ کے بعد پشاور میں ایک اور اسکول کے باہر دہشت گردوں کی مذموم کار روائی نے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی نااہلی کو واضح کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ صوبائی خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سانحہ پشاور سے سبق لیکر آئندہ اس قسم کے سانحات سے بچنے کیلئے صوبے میں موجود تعلیمی اداروں بالخصوص اسکولوں کے فوری تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کرتی لیکن مذکورہ واقعہ سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انکی جانب سے اسکولوں کے تحفظ کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے او ر ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کی جانب سے کسی مذموم کار روائی کیلئے میدان صاف چھوڑ دیا گیاہے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ پشاور میں اسکول کے باہر بارودی مواد کا دھماکہ خدانخواستہ کسی بھی بڑی تباہی کا پیش خیمہ بن سکتا تھا لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر اس بم دھماکے نے ملک بھر بالخصوص پشاور میں سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے نتیجے میں پہلے سے خوفزدہ والدین کے خوف میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔جناب الطاف حسین نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدر ی نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ وہ گزشتہ روز دنوں کراچی کے دو نجی اسکولوں اور اب پشاور میں نجی اسکول کے باہر ہونیوالے بم دھماکوں کا سختی سے نوٹس لیکر تعلیمی اداروں کو ملک بھر میں تحفظ فراہم کریں اور ان کار روائیوں میں ملوث دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقع سزا دیں تاکہ آئندہ ملک کے کسی کونے میں بھی افسوسناک سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کو دہشت گردوں کی جانب سے دہرایا نہ جاسکے۔
English Viewers
وڈیو


4/20/2024 12:58:05 AM