Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قومی ائیر لائن پی آئی اے کے منافع بخش روٹس بارسلونا کے بعد نیو یارک روٹس کوبھی بند کرنے کےفیصلہ پر حق پرست اراکین پارلیمنٹ قومی اسمبلی و سینیٹ کااظہار تشویش


قومی ائیر لائن پی آئی اے کے منافع بخش روٹس بارسلونا کے بعد نیو یارک روٹس کوبھی بند کرنے کےفیصلہ پر حق پرست اراکین پارلیمنٹ قومی اسمبلی و سینیٹ کااظہار تشویش
 Posted on: 2/2/2015 1
قومی ائیر لائن پی آئی اے کے منافع بخش روٹس بارسلونا کے بعد نیو یارک روٹس کوبھی بند کرنے کےفیصلہ پر حق پرست اراکین پارلیمنٹ قومی اسمبلی و سینیٹ کااظہار تشویش 
45سال کی عمر تک کے ملازمین جن میں کیبن کرلو ملازمین بھی شامل ہیں کو بھی یک جنبش قلم ملازمتوں سے فارغ کا فیصلہ بھی افسوسناک ہے ، حق پرست اراکین پارلیمان 
نجکاری کے تحت کچھ بڑے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے پی آئی اے کا جان بوجھ کر بیڑہ غرق کیا جارہا ، حق پرست اراکین پارلیمان قومی ائیر لائن کا ادارہ اپنی بد انتظامی ناقص کارکردگی ،اعلیٰ انتظامیہ کی نا اہلی کے سبب ملک کے اندر مسافروں کی طرف سے ہدف تنقید بنارہتا ہے ، حق پرست اراکین پارلیمان 
بورڈ آف ڈائریکٹر ز اور اعلیٰ انتظامیہ میں ایماندار ،اہل اور پیشہ ور لوگوں کو تعینات کرکے پی آئی اے کو مکمل تباہی سے بچاکر منافع بخش ادارہ بنایاجائے، حق پرست اراکین پارلیمان 
اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے،نقائص کو دور کرنے کے بجائے سارا نزلہ درمیانے اور نچلے درجے کے ملازمین پر گرانا بالکل ایسا ہی ہے کہ کرے کوئی بھرے کوئی، حق پرست اراکین پارلیمان
کراچی۔۔۔2فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین پارلیمنٹ قومی اسمبلی و سینیٹ نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی جانب سے منافع بخش روٹس بارسلونا کے بعد اب نیو یارک کوبھی بند کرنے کے فیصلہ پرگہری تشویش کا اظہار کیاہے۔اپنے مشترکہ بیان میں حق پرست اراکین پارلیمان نے مبینہ طور پر پی آئی اے کے اس فیصلے پر بھی انتہائی افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے تحت 45سال کی عمر تک کے ملازمین جن میں کیبن کرلو ملازمین بھی شامل ہیں کو بھی یک جنبش قلم ملازمتوں سے فارغ کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن کا ادارہ ویسے ہی اپنی بد انتظامی ناقص کارکردگی ،اعلیٰ انتظامیہ کی نا اہلی کے سبب نہ صرف ملک کے اندر مسافروں کی طرف سے ہدف تنقید بنارہتا ہے بلکہ بین الال قوامی سطح پر بھی ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے،نقائص کو دور کرنے،اپنی خدمات کو بہتر بنانے کے بجائے سارا نزلہ درمیانے اور نچلے درجے کے ملازمین پر گرانا بالکل ایسا ہی ہے کہ کرے کوئی بھرے کوئی۔حق پرست ارکان پارلیمان نے وفاقی حکومت ،وفاقی وزیر دفاع اور پی آئی اے کی اعلیٰ انتظاکے بے حسی پر مبنی روئیے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ صرف پرائیویٹائزیشن ،نجکاری کے تحت کچھ بڑے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے پی آئی اے کا جان بوجھ کر بیڑہ غرق کیا جارہا ہے جس کافی الفور نوٹس لیاجائے اور اس قومی جرم میں ملوث افراد کے خلاف انکوائری کرائی جائے ،انہیں بے نقاب کرکے قرار واقعی سزادیں۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز اور اعلیٰ انتظامیہ میں ایماندار ،اہل اور پیشہ ور لوگوں کو تعینات کرکے پی آئی اے کو مکمل تباہی سے بچاکر اسے منافع بخش ادارہ بنایاجائے۔


4/18/2024 4:59:01 AM