Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیاری میں پولیس موبائل پر کریکر حملے کے نتیجے میں ایک معذور نوجوان فہیم کے ہلاک اور ایک بے گناہ خاتون ریئسہ کے زخمی ہونے پر ڈاکٹر فاروق ستار کا اظہار تشویش


لیاری میں پولیس موبائل پر کریکر حملے کے نتیجے میں ایک معذور نوجوان فہیم کے ہلاک اور ایک بے گناہ خاتون ریئسہ کے زخمی ہونے پر ڈاکٹر فاروق ستار کا اظہار تشویش
 Posted on: 2/1/2015 1
لیاری میں پولیس موبائل پر کریکر حملے کے نتیجے میں ایک معذور نوجوان فہیم کے ہلاک اور ایک بے گناہ خاتون ریئسہ کے زخمی ہونے پر ڈاکٹر فاروق ستار کا اظہار تشویش
لیاری کے مظلوم عوام ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف باہر آئیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں، ڈاکٹر فاروق ستار
لیاری اور اطراف کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی آزادانہ سرگرمیوں کے باعث تاجر اور کاروباری حضرات مسلسل خوف اور دہشت کا شکار ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
لیاری کے معصوم عوام کو گینگ وار کے ان دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد سے نجات اور ہلاک ہونے والے افراد کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے 
کراچی ۔۔۔یکم فروری2015
حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے گزشتہ روزلیاری میں گینگ وارجرائم پیشہ اور منشیات فروش دہشت گردوں کے مابین ہونے والے خونریز تصادم کے نتیجے میں متعددمعصوم اور بے گناہ افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری مسلسل بدامنی اور دہشت گردی کا شکار بنا ہوا ہے جس کے باعث اب تک سینکڑوں بے گناہ افراداس عفریت کا شکار ہوچکے ہیں ، گزشتہ روز بھی ایک پولیس موبائل پر کریکر حملے کے نتیجے میں ایک معذور نوجوان فہیم ہلاک اور ایک بے گناہ خاتون ریئسہ زخمی ہو ئیں جس پر تاجر برادری نے ہمت کامظاہرہ کرتے ہوئے کراچی پریس کلب پر احتجاج بھی ریکارڈ کرایاتھا، انہوں نے کہا کہ لیاری میں گینگ وار جرائم پیشہ دہشت گردوں کے باعث کراچی کے تجارتی علاقے مسلسل خوف اور دہشت کا شکار ہیں اور بالخصوص لیاری اور اس کے اطراف میں رہنے والے معصوم بچے، خواتین نوجوان، بزرگ جرائم پیشہ منشیات فروش افراد ار گینگ وار کا نشانہ بنے ہوئے ہیں جن کے خلاف پولیس اور رینجرز بھی کسی ٹھوس کارروائی سے گریز کرتی نظر آتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی برسوں سے ان مٹھی بھرگینگ وار دہشت گردوں نے لیاری کو سیاسی پشت پناہی کی بنیاد اور اسلحہ کے زور پریرغمال بنایا ہوا ہے جبکہ ان دہشت گرد عناصر کومقامی پولیس کی مکمل سرپرستی بھی حاصل ہے ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے گذشتہ روز کریکر حملے میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد اوران جرائم پیشہ گینگ وار کے مظالم کے شکاردیگر افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیاری کے مظلوم عوام ان جرائم پیشہ گینگ وار کے خلاف باہر آئیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔ انہوں نے آئی جی سندھ ، ڈی جی رینجرز اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ لیاری کے معصوم عوام کو ان دہشت گردوں اور جرائم پیشہ گینگ وار سے نجات دلائی جائے اور لیاری میں ان جرائم پیشہ گینگ وار کے مابین جاری تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کے قاتلوں کو فی الفورگرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

4/20/2024 12:16:15 AM