Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ شکارپور پر ملک بھر میں یومِ سوگ منایا گیا


متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ شکارپور پر ملک بھر میں یومِ سوگ منایا گیا
 Posted on: 1/31/2015
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ شکارپور پر ملک بھر میں یومِ سوگ منایا گیا
سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں صوبائی، ضلعی اور زونل دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے گئے
سانحہ شکارپور کے شہداء کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے گئے اور کارکنان نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد مرکزی اجتماع میں رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین اسمبلی، کارکنان اور عوام کی شرکت
ملک بھر میں اہل تشیع برادری کی جانب سے ہونیوالے مظاہروں میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی
کراچی۔۔۔31جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سانحہ شکارپورپرملک بھرمیں یومِ سوگ منایا گیا۔ اس سلسلے میں سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں قائم ایم کیوایم کے صوبائی،ضلعی اورزونل دفاترپرسیاہ پرچم لہرائے گئے اورکارکنان نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں جبکہ سانحہ شکارپورکے شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے تمام صوبائی،ضلعی اور زونل دفاترمیں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے گئے جس میں مجموعی طورپرلاکھوں شہریوں اورکارکنان نے شرکت کی اور شہداء سانحہ شکارپورکی مغفرت ، درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے بھی دعا کی ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ شکارپور پر مختلف تنظیموں کے ملک گیر یومِ سوگ کی اپیل پر ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پر ملک بھرمیں قائم ایم کیوایم کے صوبائی،ضلعی اورزونل دفاترپرسیاہ پرچم لہرائے گئے اورکارکنان نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں جبکہ اس سلسلے میں سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاترمیں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے گئے جس میں ایم کیوایم کے مقامی ذمہ داران،کارکنان،حق پرست ارکان ا سمبلی اور عوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کرکے شہداء شکارپورکی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اورانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔اس سلسلے کامرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیزآباد کراچی میں منعقدہواجس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی،لندن کے انچارج ارشدحسین، رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمرمنصور،اراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست عوامی نمائندوں، مختلف تنظیمی ونگزوشعبہ جات کے ارکان،سیکٹرز ویونٹ کمیٹیزکے عہدیداران، کارکنان اورہمدردعوام نے شرکت کی ۔اس موقع پرمعروف عالم دین علامہ عباس کمیلی نے انتہائی خشوع وخضوغ کے ساتھ سانحہ شکارپور کے شہداء ،زخمیوں،ایم کیو ایم کے ماورائے عدالت قتل کئے گئے کارکنان سمیت تمام حق پرست شہداء کی مغفرت،درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اورجناب الطا ف حسین سمیت تمام سوگوار لواحقین کے صبرجمیل، ملک کی بقاء وسلامتی،ملک میں قیام امن ، مذہبی و فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خاتمے ،تحریک کی کامیابی، اسیر کارکنان کی رہائی اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کے لئے اجتماعی دعاکرائی۔ اسی طرح حیدرآباد،میرپورخاص،سکھر،نوابشاہ، سانگھڑ، ٹنڈوالہیار، جامشورو،عمرکوٹ، ٹھٹھہ، بدین، گھوٹکی، خیرپور، دادو، قمبرشہدادکوٹ،کشمور،جیکب آباداورشکار پور،صوبہ پنجاب میں اپرپنجاب،لوئرپنجاب اورسینٹرل پنجاب سمیت37 دسٹرکٹس میں جبکہ صوبہ خبیرپختونخواہ میں مظفرآباد، میرپور، باغ، راولاکوٹ،ہری پور،ایبٹ آباد،مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ اورنصیرآباد زون کے 10ڈسٹرکٹس ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بھی سانحہ شکار پور کے شہداء ، زخمیوں اور انکے پسماندگان سے اظہار ہمدردی کیلئے بھر پور انداز میں یوم سوگ منایا گیا ۔علاوہ ازیں ملک بھرمیں اہل تشیح برادری کی جانب سے دھرنوں اورپریس کلبوں پرہونیوالے مظاہروں میں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی اورمظاہرین سے ملاقات کرکے سانحہ شکارپورکی بھرپورمذمت اورمظاہرین سے مکمل اظہاریکجہتی کرتے ہوئے انہیں جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا اورایم کیوایم کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی ۔اس موقع پرمظاہرین نے سانحہ شکارپورپریومِ سوگ کی حمایت پرجناب الطاف حسین کا شکریہ اداکیااوران کے حق میں دعائیں کیں۔







مزید تصاویر

4/26/2024 9:46:10 PM