Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شکارپور کے علاقے لکھی در میں امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے میں معصوم بچوں سمیت درجنوں نمازیوں کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس


شکارپور کے علاقے لکھی در میں امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے میں معصوم بچوں سمیت درجنوں نمازیوں کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
 Posted on: 1/30/2015
شکارپور کے علاقے لکھی در میں امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے میں معصوم بچوں سمیت درجنوں نمازیوں کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
شکارپور لکھی درامام بارگاہ کربلائے معلی میں عین اس وقت دھماکہ کیا گیا جب نمازی جمعے کی نماز ادا کررہے تھے یہ طے شدہ منصوبہ ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ نمازیوں کو نشانہ بنانا تھا
عبادت میں مشغول معصوم شہریوں کو خاک و خون میں نہلانے والے درندہ صفت عناصرکسی بھی طور مسلمان تو کجاانسان بھی کہلانے کے مستحق نہیں بلکہ ایسے سفاک عناصر انسانیت کے کھلے دشمن ہیں
تسلسل کے ساتھ دہشت گردی اوربم دھماکوں سمیت جرائم کی وراداتیں ہورہی ہیں جبکہ سندھ کی صوبائی حکومت نے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انہیں عبرتناک سزا دینے کے بجائے سندھ کی دوسری سب سے بڑی جماعت ایم کیوایم کو کچلنے پر پوری ریاستی مشینری لگارکھی ہے
دھماکے میں شہیدہونے والے افرادکے لواحقین سے اظہار تعزیت
کراچی:۔۔۔30،جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شکارپور کے علاقے لکھی درمیں امام بارگاہ میں نمازجمعہ کی ادائیگی کے دوران ہونے والے خوفناک بم دھماکے کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت 50سے زائدنمازیوں کے جاں بحق اورمتعددنمازیوں کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے اوربم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین درندگی قرار دیاہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شکارپور لکھی درامام بارگاہ کربلائے معلی میں عین اس وقت دھماکہ کیاگیا جب نمازی جمعے کی نمازکررہے تھے یہ طے شدہ منصوبہ ہے جس کامقصدزیادہ سے زیادہ نمازیوں کونشانہ بناناتھااوربڑی تباہی پھیلاناتھایہ وجہ ہے کہ دہشت گردوں نے نمازجمعہ کاوقت چناجس میں زیادہ نمازی ہوتے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عبادت میں مشغول معصوم شہریوں کوخاک و خون میں نہلانے والے درندہ صفت عناصرکسی بھی طورمسلمان توکجاانسان بھی کہلانے کے مستحق نہیں بلکہ ایسے سفاک عناصر انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ دہشت گردی اوربم دھماکوں سمیت جرائم کی وراداتیں ہورہی ہیں جبکہ سندھ کی صوبائی حکومت نے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انہیں عبرتناک سزادینے کے بجائے سندھ کی دوسری سب سے بڑی جماعت ایم کیوایم کوکچلنے پرپوری ریاستی مشینری لگارکھی ہے اورایم کیوایم کے کارکنان کوگرفتارکرکے انہیں ماورائے عدالت قتل کرنے کانہ ختم ہونیو الاسلسلہ شروع کررکھاہے جس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک طرف دہشت گردمعصوم شہریوں کوعبادت کے دوران سرعام دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ دوسری جانب سندھ حکومت کے راج میں لوگ مساجدمیں بھی غیرمحفوظ ہوکررہ گئے ہیں اورایسا محسوس ہوتاہے کہ حکومت اپنی نااہلی اورناکامی کوچھپانے کے لئے انتہائی ڈیٹائی کامظاہرہ کرتے ہوئے سب اچھا ہے کاراگ الاپ رہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حکومت کوجب شکارمیں دہشت گردی کے خطرے کا پہلے سے علم تھاتوحکومت نے وہاں مناسب سیکوریٹی کاکوئی بندوبست کیوں نہ کیا؟رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شکاپورمیں شہیدہونیوالے تمام نمازیوں کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہداء شکارپورکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اوردھماکے زخمیوں کوجلدازجلدصحت یابی دے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اورچیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیاکہ سانحہ شکارپورکانوٹس لیاجائے اوردھماکے میں ملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے اورقوم کودہشت گردوں سے نجات دلائی جائے۔

4/19/2024 7:02:33 AM