Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متعصب صوبائی وزیر تعلیم کہتے تھے حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام میں سیسہ پلائی دیوار بن جاؤں گا، رابطہ کمیٹی رکن غازی صلاح الدین


متعصب صوبائی وزیر تعلیم کہتے تھے حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام میں سیسہ پلائی دیوار بن جاؤں گا، رابطہ کمیٹی رکن غازی صلاح الدین
 Posted on: 1/30/2015
متعصب صوبائی وزیر تعلیم کہتے تھے حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام میں سیسہ پلائی دیوار بن جاؤں گا، رابطہ کمیٹی رکن غازی صلاح الدین 
جناب الطاف حسین نے دنیا کو علم کی جنت بنانے کا ارادہ کیا ہے، صدر خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف علی 
اللہ تعالیٰ ہمیں اس قابل بنائے کہ ہم جناب الطا ف حسین کے ہر خواب کو پورا کرسکیں، صدر پنجاب میاں عتیق 
یونیورسٹی کی راہ میں دیوار بننے والے آکر دیکھیں کہ حیدآباد کے عوام نے انہیں اسی دیوار میں چن دیا ہے زونل انچارج حیدرآباد، نوید شمسی 
باغ مصطفی حیدرآباد میں مقررین کا خطاب
حیدرآباد۔۔۔30، جنوری 2015ء 
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن غازی صلاح الدین نے کہا کہ آج حیدرآباد کا ایک تاریخی دن ہے کیونکہ کہ حیدر آباد میں یونیورسٹی کے قیام کا خواب حیدر آباد کے شہری چالیس سال سے دیکھ رہے تھے آج وہ خواب پورا ہونے جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان چالیس برسوں میں حیدرآباد کے عوام پر جو گزری وہ حیدرآباد کے عوام ہی جانتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ شکار پور کے سوگ میں منسوخ کئے جانے والے الطاف حسین یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کے جشن کی تقریب کے شرکاء سے باغ مصطفی گراؤنڈ حیدر آ باد میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ تعصب پسند سابق صوبائی وزیر تعلیم اپنی وزارت کے دور میں دعوے سے کیا کرتے تھے کہ جب بھی حیدرآباد میں یونیورسٹی بننے کی بات ہوگی میں یونیورسٹی کے قیام میں سیسہ پلائی دیوار بن جاؤ ں گا اور آج دنیا نے دیکھ لیا کہ حیدرآباد کے شہریوں نے جناب الطاف حسین کے ساتھ مل کر اس دیورا کو ریزہ ریزہ کردیا ہے۔غازی صلاح الدین نے کہا کہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم کے عہدے پر رہنے والے لوگ اتنی چھوٹی ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ بڑے عہدوں پر بیٹھنے والے اپنے ذہنوں کو بھی بڑا بنائیں اور نفرت اور تعصب کوختم کردیں ۔انہوں نے کہا کہ حیدر آباد کل بھی جناب الطاف حسین کا قلعہ تھا اور آج بھی یہ شہر جناب الطاف حسین کا قلعہ ہے ۔اس موقع پر یم کیوایم خیبر پختونخوا کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ جناب الطا ف حسین انقلابی تحریک کے قائد ہیں جنہوں نے اس دنیاکو علم کی جنت بنانے کا ارادہ کیا ہے وہ اپنے عمل اور کردار کی طاقت سے اپنے خوابوں کو اسی دنیا میں شرمندہ تعبیر کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطا ف حسین پاکستان کے واحدسیاسی رہنما ہیں جو غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے ملک کے غریبوں کو جینا سکھایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج جاہلو ں کے اس سربراہ کوخود کشی کرلینی چاہئے جو کہتا تھا کہ وہ حیدر آباد میں یونیورسٹی کے قیام کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ علم کی شمعیں کو کوئی نہیں بجھا سکا ہے علم تو اللہ کا پیغام ہے جو تاقیامت زندہ رہے گا۔ایم کیوایم پنجاب کے صوبائی صدر میاں عتیق نے کہا کہ الطاف حسین یونیورسٹی میں پاکستان کے مستقبل کے معمار علم حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حیدر آباد میں یونیورسٹی کا قیام جناب الطاف حسین کا درینہ خواب تھا جو آ ج خواب پورا ہوگیا ہے۔علاوہ ازیں آنیوالے کڑے وقت میں جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو بچا سکتے ہیں اور ملک کے مظلوموں محروموں کو انکے حقوق دلا سکتے ہیں ۔حیدرآباد زون کے زونل انچارج نوید شمسی نے کہاکہ سندھ میں چہرے بدل بدل کر حکومت کرنے والے متعصب لوگوں نے ہمیشہ یہ کوشش کی کہ حیدرآباد شہر کو تعلیم سے محروم رکھاجائے اور ایسے ہی متعصب حکمرانوں کی وجہ سے حیدرآباد کے عوام آج تک یونیورسٹی سے محروم تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا دیکھ لے کہ جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں نے اسی دیوار میں انہیں چن وا دیا ہے ۔

4/25/2024 3:30:55 PM