Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں طبی ، تعلیمی اور عوامی سطح پرآٹزم سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنے، آٹسٹک بچوں اور افراد کے درست اعداد و شمار حاصل کرنے اور انکی بحالی کے مراکز قائم کرنے کے لئے سرکاری مہم کا آغاز کیا جائے،الطاف حسین

 Posted on: 4/1/2013 1

آ ٹزم سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر الطاف حسین کا آٹسٹک بچوں کے والدین اور افراد سے یکجہتی کااظہار
لندن:۔۔۔ یکم اپریل2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ آٹسٹک بچوں اور افراد کو معاشرے کا حصہ بنانے کے لئے سرکاری سطح پر آٹزم سے متعلق شعور اور بیداری کی مہم شروع کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔2، اپریل آٹزم سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہاکہ بچوں میں آٹزم کی درست اور بر وقت تشخیص اور والدین کی صحیح رہنمائی کے لئے سر کاری اور غیر سرکاری اسپتالو ں میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ کے لئے تربیتی ورک شاپ منعقد کئے جائیں ۔ آٹسٹک بچوں کے لئے تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں اور اسا تذہ کے لئے بھی آٹزم کے حوالہ سے تر بیتی پرو گرامز شروع کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یا فتہ ممالک کی طر ح عام تعلیمی اداروں میں بھی آٹسٹک بچوں کے داخلہ کے لئے اقدامات کئے جا ئیں ، آٹسٹک افراد کو ہنر سکھانے کے لئے تربیت یافتہ عملہ کی زیر نگرانی مراکز قائم کئے جائیں اور انکی بحالی کے عمل کو یقینی بنا یا جائے۔انہوں نے کہا کہ آٹزم کا کوئی علاج تاحال دریافت نہیں ہوسکا مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ آٹزم کے لئے حکومتی سطح پرپا لیسیاں بنائی جائیں تاکہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آٹزم پر تحقیق ہو، اور متاثرہ افراد اور بچوں کے لئے تعلیم، علاج ، تفریح اور ملازمت کے مواقع آسا نی سے میسر آسکیں۔جناب الطاف حسین نے مزید کہا کہ ایک مہذب معاشرہ کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ ہم خصو صی بچو ں اور افراد کو کھلے دل سے قبول کریں اور ان سے اپنائیت اور محبت کا اظہار کریں۔ 

5/2/2024 6:32:16 AM