Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر یونٹ 64کے انچارج سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل پر جناب الطاف حسین کااظہار مذمت


ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر یونٹ 64کے انچارج سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل پر جناب الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 1/28/2015
ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر یونٹ 64کے انچارج سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل پر جناب الطاف حسین کااظہار مذمت 
شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے بجائے پولیس، رینجرز ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بعض افسران و اہلکاروں اور حکومت سندھ نے ملی بھگت کرکے ایم کیوایم کو ہدف اپنا ہدف بنایا ہوا ہے، الطاف حسین 
سہیل احمد سمیت ماورائے عدالت قتل ہونے والے کارکنان کی تعداد 36ہوگئی ، الطاف حسین 
سہیل احمد شہید کے سوگوار لواحقین سے جناب الطاف حسین کااظہار تعزیت 
لندن۔۔۔28، جنوری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سادہ لباس پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر یونٹ 64کے یونٹ انچارج سہیل احمد ولد احمد عثمانی کے ماورائے عدالت قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیاہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سہیل احمد سمیت ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے ایم کیوایم کے کارکنان کی تعداد 36ہوگئی ہے جبکہ درجنوں کارکنان گرفتاریوں کے بعد سے لاپتہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے بجائے پولیس، رینجرز ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بعض افسران و اہلکاروں اور حکومت سندھ نے ملی بھگت کرکے ایم کیوایم کو ہدف اپنا ہدف بنایا ہوا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگواران کو صبر جمیل عطاکرے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف ،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر یونٹ 64کے یونٹ انچارج سہیل احمد کے سرکاری حراست میں ماورائے عدالت قتل کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیں اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف فی الفور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔



4/18/2024 5:18:53 PM