Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس غلام قادر تھیبو سیاسی بیان بازی سے گریز کریں اور شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے اور جرائم کے خاتمہ کی اپنی بنیادی ذمہ داری پر توجہ دیں۔ ترجمان ایم کیوایم


ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس غلام قادر تھیبو سیاسی بیان بازی سے گریز کریں اور شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے اور جرائم کے خاتمہ کی اپنی بنیادی ذمہ داری پر توجہ دیں۔ ترجمان ایم کیوایم
 Posted on: 1/27/2015
ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس غلام قادر تھیبو سیاسی بیان بازی سے گریز کریں اور شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے اور جرائم کے خاتمہ کی اپنی بنیادی ذمہ داری پر توجہ دیں۔ ترجمان ایم کیوایم
غلام قادر تھیبو نے جس قسم کے سیاسی خیالات کا اظہار کیا ہے وہ کسی پولیس افسر کو قطعی زیب نہیں دیتا۔ ترجمان
غلام قادرتھیبو جواب دیں کہ ان پولیس افسران کے خلاف کیاکارروائی کی گئی جوجرائم کے خاتمہ کے بجائے خود جرائم میں ملوث ہیں ؟
پولیس افسران لینڈ مافیا ، ٹینکر مافیا، منشیات فروشوں،گینگ وار اوردیگرجرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کررہے ہیں
ان پولیس افسران کے خلاف اب تک کیا کارروائی کی گئی جنہوں نے شہرمیں اپنے نجی ٹارچرسیل قائم کررکھے ہیں؟
فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کرنیوالے کالعدم تنظیموں کے کتنے دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا؟ ترجمان ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔27، جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس غلام قادر تھیبو سیاسی بیان بازی سے گریزکریں اورشہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرنے اورجرائم کے خاتمہ کی اپنی بنیادی ذمہ داری پر توجہ دیں۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ غلام قادر تھیبو نے گزشتہ روزبھی بی بی سی کودیے گئے انٹرویو میں ایم کیوایم پرکیچڑاچھالنے کی کوشش کی تھی اورآج بھی انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران شہر کے حوالے سے جس قسم کے سیاسی خیالات کا اظہار کیا ہے وہ ایڈیشنل آئی جی کے منصب پر فائزکسی پولیس افسر کو قطعی زیب نہیں دیتا۔ترجمان نے کہاکہ غلام قادرتھیبوسیاسی بیان بازی کے بجائے عوام کو اس بات کاجواب دیں کہ انہوں نے ان پولیس افسران کے خلاف کیاکارروائی کی جوجرائم کے خاتمہ کے بجائے خود جرائم میں ملوث ہیں اور لینڈ مافیا ، ٹینکر مافیا، منشیات فروشوں، گینگ وار اوردیگرجرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کررہے ہیں اور جنہوں نے خود ایک مافیا کی شکل اختیار کرلی ہے ۔ ترجمان نے سوال کیاکہ ان پولیس افسران کے خلاف اب تک کیاکارروائی کی گئی جنہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ ملکرشہرمیں اپنے نجی ٹارچرسیل قائم کررکھے ہیں اور جہاں سیاسی کارکنوں اوردیگرمعصوشہریوں کوپیسوں کے حصول کیلئے قیدرکھاجاتاہے اور تشددکرکے ماورائے عدالت قتل کردیا جاتا ہے؟ غلام قادر تھیبو بتائیں ایم کیوایم کے کارکن فرازعالم شہیداوردیگرکارکنوں جنہیں پولیس نے دوران حراست تشدد کرکے شہیدکردیاان کے ذمہ دارپولیس افسران کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ؟ ترجمان نے کہاکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی بات کرکے اس کوسیاسی بنانے کے بجائے غلام قادرتھیبو بتائیں کہ بحیثیت ایڈیشنل آئی جی کے انہوں نے ان واقعات کی روک تھام کیلئے کیااقدامات کئے؟فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کرنیوالے کالعدم تنظیموں کے کتنے دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا؟ ترجمان نے کہاکہ جب پولیس کے اعلیٰ عہدے پر فائز افسران اپنی بنیادی ذمہ داریوں کوانجام دینے اوراپنے فرائض کی انجام دہی پرتوجہ دینے کے بجائے حکومت وقت کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے سیاسی مخاصمت رکھیں گے اور متعصبانہ رویہ اختیارکریں گے تو شہر میں آئین و قانون کی حکمرانی اورامن کاقیام کس طرح ممکن ہوسکتا ؟ ترجمان نے کہا کہ بہتریہی ہے کہ غلام قادر تھیبو سیاسی بیان بازی سے گریزکریں اورشہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرنے اورجرائم کے خاتمہ کی اپنی بنیادی ذمہ داری پر توجہ دیں۔

4/26/2024 5:46:22 PM