Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائم علی شاہ کی جانب سے شہیدوں کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کو حملہ قرارد ینا انتہائی شرمناک ہی نہیں بلکہ شہیدوں کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


قائم علی شاہ کی جانب سے شہیدوں کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کو حملہ قرارد ینا انتہائی شرمناک ہی نہیں بلکہ شہیدوں کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 1/27/2015
قائم علی شاہ کی جانب سے شہیدوں کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کو حملہ قرارد ینا انتہائی شرمناک ہی نہیں بلکہ شہیدوں کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
11 جنوری 2015ء کو ایم کیوایم کے شہید کارکنوں کے سوگوارلواحقین نے پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کے واقعات پر وزیراعلیٰ ہاؤس پر پرامن احتجاجی دھرنادیاتھا، رابطہ کمیٹی
رات بھریہ پرامن دھرنے کے دوران شہیدکے لواحقین روتے رہے ، انصاف کی دہائیاں دیتے رہے، رابطہ کمیٹی
لیکن نہ تووزیراعلیٰ سندھ آئے اورنہ ہی ان کے کسی وزیرنے باہرآکرشہیدوں کے لواحقین کی فریاد سنی ، رابطہ کمیٹی
یہ کیساحملہ تھاکہ اس کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس پر ایک کنکرتک نہیں ماراگیا؟ رابطہ کمیٹی
یہ کیساحملہ تھاکہ جسکے شرکاء نے اپنے کاندھوں پر اسلحہ کے بجائے شہداء کے جنازے اٹھارکھے تھے؟رابطہ کمیٹی
قائم علی شاہ نے آج سندھ اسمبلی میں اپنی تقریرمیں پولیس مظالم کی بھرپور حمایت کرکے ثابت کردیا کہ زیرحراست قتل کے واقعات ان کی ایماء پر کیے جارہے ہیں، رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔ 27 جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے چیف منسٹرہاؤس پر ایم کیوایم کے شہیدکارکنوں کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کو وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی جانب سے حملہ قراردینے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کایہ بیان انتہائی شرمناک ہی نہیں بلکہ پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کئے جانے والوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 11 جنوری 2015ء کو ایم کیوایم کے شہید کارکنوں کے سوگوارلواحقین نے پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کے واقعات پر وزیراعلیٰ ہاؤس پر پرامن احتجاجی دھرنادیاتھا۔رات بھریہ پرامن دھرناجاری رہاہے جس کے دوران شہیدوں کی بیوائیں، یتیم بچے، مائیں ، بہنیں، بزرگ، بھائی اوردیگرلواحقین روتے رہے ، انصاف کی دہائیاں دیتے رہے اوراس آس میں بیٹھے رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اپنے محل سے باہرآکرشہیدوں کے لواحقین کودلاسہ دیں گے، ان کے سرپرہاتھ رکھیں گے اورانہیں انصاف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں گے لیکن نہ تووزیراعلیٰ سندھ آئے اورنہ ہی ان کے کسی وزیرنے باہرآکرشہیدوں کے لواحقین کی فریاد سنی ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اپنی اس بے رحمی اورسفاکیت پر شرمندہ ہونے کے بجائے آج وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے شہیدوں کے لواحقین کے دھرنے کوحملہ قرار دیدیا جو انتہائی شرمناک ہے ۔شہیدوں کے لواحقین کے ماتم اورگریہ زاری کو حملہ قر اردے کروزیراعلیٰ سندھ نے شہیدوں کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے سوال کیاکہ یہ کیساحملہ تھاکہ اس کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس پر ایک کنکرتک نہیں ماراگیا؟ یہ کیساحملہ تھاکہ جس میں شریک افراد نے اپنے کاندھوں پر اسلحہ کے بجائے شہداء کے جنازے اٹھارکھے تھے؟یہ کیساحملہ تھاکہ اس میں شہیدوں کی روتی پیٹی مائیں، بہنیں، یتیم بچے ، بوڑھے والدین ،بھائی اورشہیدوں کے لواحقین شامل تھے؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کواپنے گریبان میں جھانکناچاہیے اوراپنے شرمناک بیان پر شہیدوں کے لواحقین سے معافی مانگنی چاہیے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائم علی شاہ نے آج سندھ اسمبلی میں اپنی تقریرمیں پولیس مظالم کی جس طرح بھرپور حمایت کی ہے اس سے ثابت ہوگیاہے کہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں پولیس کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں اوردیگرلوگوں کے ماورائے عدالت قتل اورسرکاری حراست میں تشدداورظلم وبربریت کے تمام واقعات وزیراعلیٰ سندھ کی ایماء پر کئے جارہے ہیں۔

4/20/2024 7:55:47 AM